data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے ایک وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپو تہ سے ایس بی سی اے کے دفتر میں ملاقات کی ، وفد میں شاہد فرمان ، تیمور احمد اور منظر عالم بھی شامل تھے ۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے کراچی بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کسی المیے کو جنم دے سکتی ہیں، کراچی اس وقت غیر قانونی تعمیرات کے بدترین دور سے گزر رہا ہے،یہ بات طے کر لی جائے کہ اب مزید کوئی غیر قانونی تعمیر نہیں ہو گی،یہ تعمیرات بذات خود ایک جرم تو ہے ہی لیکن اس کے نتیجے میں ہر علاقے میں پانی کی قلت ، سیوریج ، بجلی ، گیس اور پارکنگ سمیت دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں ، صرف ایک گھر کی جگہ 6سے 12منزلہ تک فلیٹس بنائے جا رہے ہیں اور بعض جگہ تو باقاعدہ کثیر المنزلہ بلڈنگز تعمیر کی جارہی ہیں اور یہ سارا عمل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ۔ انہوں نے غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام میں منتخب نمائندوں اور ڈپٹی کمشنر کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی ۔ ملاقات میں مجوزہ بلڈنگ کنٹرول ایکٹ پر بھی گفتگو ہوئی اور کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے باعث مسائل اور اس کی رو ک تھام کے حوالے سے ایک یادداشت بھی پیش کی گئی ۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم کسی کو بے گھر نہیں کرنا چاہتے لیکن ضروری ہے کہ ایک لائن کھینچ دی جائے کہ اب کوئی غیر قانونی تعمیرات نہیں ہونے دی جائے گی اور پرانی تعمیرات سے کس طرح نمٹنا ہے اس پر تجاویز مرتب کی جا سکتی ہیں ۔ سیف الدین ایڈووکیٹ نے نئے ڈی جی کی اب تک کی کارکردگی کو سراہا ، اس موقع پر ڈی جی ایس بی سی اے نے تفصیل سے پیش کردہ مسائل پر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل اور وسائل اور افرادی قوت کی کمی کے متعلق بھی آگاہ کیا ۔ جماعت اسلامی کے وفد نے مثبت کاموں اور شہر کی بہتری کے لیے ہر فورم میں تعاون کا یقین دلایا ۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیف الدین ایڈووکیٹ نے غیر قانونی تعمیرات

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار