ذوالفقار بلیدی کی ملی بھگت سے تعمیراتی دہشت،سیوریج تباہ، سڑکیں تالاب میں تبدیل
شیٹ نمبر 5پلاٹ 92پر دُکانیں اور غیر قانونی کمرشل پورشن کی تعمیرات تکمیل کے قریب

ضلع کورنگی کے رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مبینہ ملی بھگت سے ہونے والی غیرقانونی تعمیرات نے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، جہاں سیوریج کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوچکا ہے اور سڑکیں مسلسل کھڑے پانی سے تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، جبکہ شہریوں کی مشکلات میں انتہائی تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کے باعث سیوریج لائنیں مسلسل پھٹنے اور بلاک ہونے کا شکار ہیں،جس سے گندے پانی کا عفونت زدہ طوفان سڑکوں اور گلیوں میں امڈ آیا ہے ۔ نتیجتاً، ہر طرف بدبو اور گندگی کا راج ہے جبکہ مچھر اور مکھیوں کی بھرمار نے علاقے میں صحت عامہ کے شدید خطرات پیدا کردیے ہیں۔سیوریج کے پھٹنے اور پانی کے مسلسل کھڑے رہنے کے باعث علاقے کی سڑکیں اب تالاب میں تبدیل ہوچکی ہیں،جس سے رہائشیوں کو روزمرہ کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بچوں کے اسکول جانا مشکل ہوگیا ہے جبکہ گاڑیوں کے مسلسل پانی میں پھنسنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ذمہ دار حلقوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے بجائے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران بلڈنگ مافیا ملی بھگت سے غیر قانونی دھندوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس کی واضح مثال شیٹ نمبر 5 کے پلاٹ نمبر 92 پر جاری غیرقانونی تعمیر ہے ، جہاں مقررہ نقشہ کے برعکس دکانیں اور کمرشل پورشن کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے ، جس سے علاقے میں بنیادی ڈھانچے پر مزید دباؤ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔علاقے کے مکینوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ سے فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر غیرقانونی تعمیرات کو گرانے اور سیوریج نظام کی بحالی کے لیے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: غیرقانونی تعمیرات سندھ بلڈنگ

پڑھیں:

کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد

بھارتی سرپرستی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے منسلک ملک دشمن خاتون شاعرہ حبیبہ پیرجان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حبیبہ پیرجان نوجوانوں کو نہ صرف ملک دشمنی پر ورغلاتی ہیں، بلکہ اپنی نفرت انگیز پروپیگنڈا شاعری کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دیکر معصوم ذہنوں کو دہشتگردی پر اکساتی ہیں۔

مزید پڑھیں: بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیبہ پیرجان، زوجہ حنیف اور ضلع کیچ کے علاقے دشت کی رہائشی ہیں، جنہیں 25 مئی 2026 کو کراچی کے علاقے گلشنِ مزدور میں ایک مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران ٹریس کیا گیا، تاہم وہ علاقے کا محاصرہ مکمل ہونے سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی جہاں سے ڈائریاں، ہلاک شدہ بی ایل اے عسکریت پسندوں سے متعلق تحریری ریکارڈ اور دیگر مواد برآمد ہوا جبکہ بھارتی فنڈنگ کے کچھ اہم ثبوت بھی سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ برآمد شدہ مواد اور انٹیلیجنس معلومات سے یہ اشارے ملے ہیں کہ حبیبہ پیرجان کے کالعدم بی ایل اے کے متعدد اہم کمانڈروں، خصوصاً رستم پیرجان، سے قریبی روابط رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے دشت کے جنگلات میں رستم پیرجان سے کم از کم 2 مرتبہ ملاقات کی، جن میں سے ایک ملاقات رواں برس 14 فروری کو ہوئی تھی۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق دستیاب ریکارڈ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر وہ اسلحہ اور دیگر سامان کی ترسیل میں سہولت کاری، بعض بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) شخصیات سے رابطوں اور سوشل میڈیا پر بی ایل اے سے منسلک پلیٹ فارمز کے ذریعے بھارتی سرپرستی میں ریاست مخالف زہریلے اور شر انگیز مواد کی تشہیر میں کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بی ایل اے کی محدود کارروائیاں اور سوشل میڈیا پر بڑا تاثر دینے کی ناکام حکمت عملی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیبہ پیرجان اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلانے اور ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دینے پر مامور ہیں، جبکہ اس حوالے سے ملنے والے مزید شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ ملک دشمن مطلوب خاتون کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں اور تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی سرپرستی بی ایل اے خاتون شاعرہ حبیبہ پیرجان رستم پیرجان

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد