کراچی کینٹ اسٹیشن اپ گریڈیشن، کون سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
کراچی:
پاکستان ریلویز کے جانب سے کراچی کینٹ اسٹیشن کو جدید طرز پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح آج وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
کراچی ریلوے اسٹیشن پر 2 جدید سی آئی پی لاؤنجز، 3 ویٹنگ ہالز اور ایگزیکٹو واش رومز بنائے گئے ہیں جبکہ چار ایسکیلیٹر بھی لگائے گئے ہیں۔
مسافروں کی سہولت کے لیے جدید تقاضوں کے عین مطابق انفارمیشن ڈیسک بھی بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اب مسافر کسی طرح کی شکایت کی صورت میں کیو آر کوڈ سے ڈیجیٹل کمپلینٹ بھی درج کروا سکیں گے۔ یہ کمپلینٹ وزارت اور ہیڈکوارٹرز میں بھی موصول ہوگی۔
صفائی ستھرائی کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے جن کا عملہ مکینیکل کلیننگ کے ذریعے 24 گھنٹے کراچی کینٹ اسٹیشن اور اطراف کے ٹریک کو صاف ستھرا رکھے گا۔
اسٹیشن کو خوبصورت رکھنے کے لیے اسٹینڈرڈ ماڈل اسٹالز نصب کیے گئے ہیں۔ مسافروں کی درست اور بلا تعطل رہنمائی کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ اناؤنسمنٹ سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔
یہ ساری اَپ گریڈیشن جدید سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اور قدم ہے، اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔
شالیمار ایکسپریس ٹرین اپ گریڈیشن
شالیمار ایکسپریس کے پورے ریک کو ری فربش کر کے نئے جیسا بنا دیا گیا ہے۔ ٹرین میں لائیو کچن، فری وائی فائی کی سہولیات موجود ہیں۔
ٹرین میں جدید تقاضوں کے مطابق ڈائننگ کار لگائی گئی ہے جہاں فوڈ اسٹینڈرڈز کے مطابق بہترین اور گرم کھانا فراہم کیا جائے گا۔
ٹرین میں مسافروں کی سہولت، مدد اور رہنمائی کے لیے تربیت یافتہ عملہ بھی موجود ہوگا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل گئے ہیں گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم آج کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے جہاں جدید و بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی کینٹ اسٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز اور ویٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کے لیے ایکسیلیٹرز بھی انسٹال کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ کینٹ اسٹیشن پر ایگزیکٹو واش رومز، اے ٹی ایم مشین اور مفت وائی فائی کی سہولت بھی متعارف کرادی گئی ہے۔