سی ڈی اے ملازمین کے ہاوس رینٹ سیلنگ میں 85فی صد اضافے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کی طرف سے جاری کردہ لیٹرکے تحت اور سی ڈی اے مزدور یونین کی ڈیمانڈپر سی ڈی اے نے ادارے میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے ہاوس رینٹ سیلنگ میں 85فی صد اضافے کی منظوری دیدی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، بورڈ ممبران اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے 2008میں تمام ملازمین کی رینٹل سیلنگ تنخواہ کے ساتھ فکس کروائی جس کی بدولت تمام ملازمین اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں ہاوس رینٹل سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ ملازمین کے لیے خوش آئند اقدام ہے یقینا اس سے نہ صرف ملازمین کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی بلکہ ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں بھی مددملے گی۔ چوہدری محمد یسین نے کہا کہ مزدور یونین ہمیشہ سے ملازمین کے حقوق کی محافظ رہی ہے اور آئندہ بھی مزدوروں کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات کلاوڈ فلیئر سسٹم میں خرابی کے باعث ٹوئٹر اور چیٹ جی پی ٹی سمیت متعدد ویب سائٹس ڈائون اشتعال انگیزی، قتل کے فتوئوں کے الزام پر کالعدم انتہا پسند جماعت کے31افراد پر مقدمات درج کیے گئے،عظمی بخاری وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملازمین کے سیلنگ میں سی ڈی اے

پڑھیں:

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

کراچی:

سابق رکن سندھ اسمبلی اور صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر شدید ردعمل دیا ہے۔

 ایک وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ہم پوری ٹرانسپورٹ برادری مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات، ٹول ٹیکسز، اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے جس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر اور عوام دونوں ہی متاثر ہو رہے ہیں۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ہمیں ملک گیر ہڑتال کی طرف لے جانے پر مجبور کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومتی پالیسیاں اسی طرح جاری رہیں تو ہم جلد ہی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور اپنے حقوق کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھائیں گے۔

ملک شہزاد اعوان نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ٹرانسپورٹ برادری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اپنے کرائے 4 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین