ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا بڑا اعلان سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
کراچی:
سابق رکن سندھ اسمبلی اور صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر شدید ردعمل دیا ہے۔
ایک وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ہم پوری ٹرانسپورٹ برادری مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات، ٹول ٹیکسز، اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے جس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر اور عوام دونوں ہی متاثر ہو رہے ہیں۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ہمیں ملک گیر ہڑتال کی طرف لے جانے پر مجبور کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومتی پالیسیاں اسی طرح جاری رہیں تو ہم جلد ہی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور اپنے حقوق کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھائیں گے۔
ملک شہزاد اعوان نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ٹرانسپورٹ برادری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اپنے کرائے 4 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
پڑھیں:
عوام کے لئے خوشخبری، پٹرول کتنے روپے سستا ہونے کا امکان؟
ویب ڈیسک:16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوں گی یا مہنگی؟ عوام کی نظریں جمی ہوئی ہیں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، یکم نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کے باعث بازاروں میں تقریباً ہر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
16 نومبر سے پاکستان میں پٹرول کے سستا ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری تیار کرلی ہے، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول 1 روپے 96 پیسے سستا اور ڈیزل 9 روپے 60 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کی توقع ہے، مٹی کا تیل 8 روپے 82 پیسے لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے پندرہ پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا 15 نومبر کو پٹرولیم ڈویژن کوورکنگ ارسال کرے گا ، جس کے بعد پٹرول ڈویژن اور وزارت خزانہ اپنی مشترکہ ورکنگ وزیراعظم کو بھجوائیں گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے کیا جائے گا۔
کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ