Jasarat News:
2025-11-14@00:25:08 GMT

ماری انرجیز نے23 نئے آف شور ایکسپلوریشن بلاکس حاصل کر لیے

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

ماری انرجیز نے23 نئے آف شور ایکسپلوریشن بلاکس حاصل کر لیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر)ماری انرجیز لمیٹڈ جو پاکستان کی سب سے بڑی ای اینڈ پی کمپنیوں میں شامل ہے نے پاکستان ای اینڈ پی آف شور بڈ راؤنڈ 2025 کے بعد 23 نئے آف شور ایکسپلوریشن بلاکس کے لیے عارضی ایوارڈز حاصل کر لیے ہیں۔یہ معلومات کمپنی نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں فراہم کیں۔کمپنی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز (ڈی جی پی سی) نے اپنے 12 نومبر 2025 کے لیٹرز کے ذریعے ماری انرجیز لمیٹڈ کو 23 نئے آف شور ایکسپلوریشن بلاکس کے عارضی ایوارڈز سے آگاہ کیا، جن میں سے 18 بلاکس ایک آپریٹر کے طور پر اور پانچ بلاکس دیگر ای اینڈ پی کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ وینچر پارٹنر کے طور پر ایوارڈ کیے گئے ہیں۔ماری انرجیز نے بتایا کہ یہ بلاکس مسابقتی بولی کے بعد دیے گئے جس میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے کیے گئے کام کے یونٹس کی بنیاد رکھی گئی۔ماری انرجیز نے بتایا کہ اس نے ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پرائم گلوبل انرجیز لمیٹڈ ، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ، اورینٹ پیٹرولیم انک اور فاطمہ پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان اور عمان کے درمیان سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی فضائی رابطوں کے فروغ، آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور تکنیکی مہارتوں کے تبادلے پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے عمان) کے دس رکنی وفد نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا۔ عمانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ائیر نیویگیشن صالح الحارثی نے کی۔ ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور کمیونیکیشن اینڈ نیوی گیشن سروسز (سی این ایس) ڈائریکٹوریٹ کے سینئر افسران کے ہمراہ باضابطہ مذاکرات کی قیادت کی۔ دورے کے دوران دونوں فریقین نے ہوابازی کے شعبے میں تعاون کے فروغ، ایئر نیوی گیشن، ایئرپورٹ مینجمنٹ، تکنیکی اشتراک اور استعدادِ کار میں اضافے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی فضائی رابطوں کے فروغ، آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور تکنیکی مہارتوں کے تبادلے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) اور عمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے عمان) کے درمیان سرچ اینڈ ریسکیو (ایس اے آر) آپریشنز کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد مشترکہ مشقوں، معلومات کے تبادلے اور ہنگامی صورتحال میں مثبت ردعمل کیلئے تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر ایئر وائس مارشل ذیشان سعید ڈائریکٹر جنرل پی اے اے نے کہا کہ عمانی وفد کا یہ دورہ پاکستان اور سلطنتِ عمان کے درمیان ہوابازی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کی ایک اہم پیشرفت ہے، جو مستقبل میں مزید تکنیکی اور آپریشنل اشتراک کی راہیں ہموار کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • میپل لیف سیمنٹ کی پایونیر کے حصص کی خریداری پرغور
  • کے ایس ای 100انڈیکس 2400پوائنٹس بڑھ گیا
  • چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ معاشی خوشحالی لائے گا، ڈاکٹر شاہدہ وزارت
  • قومی اسمبلی: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2025 کی منظوری
  • زیرسمندر 23 نئے تیل وگیس ذخائر تلاش کرنے کی منظوری
  • وفاقی حکومت نے ماڑی انرجیز کو 23 نئےآف شور بلاکس ایوارڈ کردیے
  • پاکستان اور عمان کے درمیان سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا
  • آرامکو کی جانب سے پاکستان میں 50 فیول اسٹیشنز کی تکمیل کا اعلان