data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو زبردست تیزی کیساتھ کاروبار کا اختتام ہوا ،کے ایس ای 100انڈیکس 2400پوائنٹس بڑھ گیا اورمارکیٹ میں 1لاکھ59ہزار اور 1لاکھ60ہزار کی 2نفسیاتی حد بحال ہو گئیں۔۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 219ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 59.
74فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑ?ھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق کم قیمت حصص کی خریداری اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی انویسٹمنٹ نے کاروباری تیزی کو فروغ دیا جس سے مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی ۔دن بھر مارکیٹ میں مختلف شعبوں، بشمول آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں وسیع پیمانے پر خریداری دیکھی گئی اور کاروبار کے دوران انڈیکس 160,944پوائنٹس کی سطح پرٹریڈ ہوا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 2473پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 158,183پوائنٹس سے بڑھ کر 160,657پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح 835پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 48ہزار725پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 96,039پوائنٹس سے بڑھ کر 97,208پوائنٹس پر پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 219ارب 92کروڑ48لاکھ10ہزار573روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرمائے کا مجموعی حجم 18286ارب93 کروڑ 94 لاکھ 25 ہزار 397روپیپر جا پہنچا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 35ارب روپے مالیت کے 79کروڑ71لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 33ارب روپے مالیت کے 75 کروڑ 72 لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 477کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے 285 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،142میں کمی اور 50کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے بینک مکرمہ، دوست اسٹیل لمیٹڈ ،فرسٹ نیشنل ایکوٹیز، بینک آف پنجاب اور کے الیکٹرک لمیٹڈ سر فہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کا بھاو 546روپے بڑھ کر 28999 روپے ہو گیا اسی طرح 53.24 روپے کے اضافے سے زیڈ آئی ایل لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 585.64روپے پر جا پہنچی جبکہ پی آئی اے ہولڈںگ کمپنی لمیٹڈ کا بھاو 80.91 روپے گھٹ کر 24452.05روپے ہو گیا اسی طرح 50.04روپے کی کمی سے جیلٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 450.39 روپے پر آ گئی۔

کامرس رپورٹر

گلزار
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ:
مارکیٹ میں
کے ایس ای
کے حصص کی
پڑھیں:
پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 81 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24 پیسے کی کمی سے 280 روپے 56 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی درآمدی ضروریات کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 3 پیسے کی کمی سے 280 روپے 77 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 81 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔