پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، وجہ بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ پندرہ دنوں کے لیے 9 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
پیٹرولیم شعبے کے ذرائع کے مطابق یہ امکان اس لیے پیدا ہوا ہے کہ خلیجی خطے میں ڈیزل کی دستیابی میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستان کی درآمدات پر پڑ رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان زیادہ تر ڈیزل کویت سے حاصل کرتا ہے، تاہم کویت کی ایک بڑی ریفائنری میں مرمت کے باعث سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ یہ مرمت جو اصل میں نومبر کے آغاز میں مکمل ہونا تھی، اب مزید تقریباً 15 دن تک بڑھا دی گئی ہے، جس سے خطے میں ڈیزل کی قلت اور بڑھ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کویت کی الزور ریفائنری کے تین میں سے صرف دو یونٹس پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جس کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی پیداوار کم ہوگئی ہے اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی، جس میں محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے پر قائل کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے ملاقات کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں کے تمام تحفظات دور کیے اور ان کے ہر مسئلے کو بہترین انداز میں حل کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ خود ذاتی طور پر ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں کی فیملیز کو بھی پاکستان آنے اور میچز دیکھنے کی دعوت دی، تاکہ وہ یہاں کے محفوظ اور خوشگوار ماحول کا خود تجربہ کر سکیں۔ واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ دو ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، جس کے بعد پاکستان میں سہ ملکی سیریز کا آغاز ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔