سب کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے: شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
راولپنڈی (نیوزڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سب کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیل میں ملاقات کرنے کی اجازت ہونے سے کیا ہوگا؟ عوام پہلے ہی غربت اور مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں لہٰذا بہتری کے حالات پیدا کریں۔
انہوں نے 9 مئی مقدمات سے متعلق کہا کہ میں تو یہاں تھا ہی نہیں بلکہ بیرون ملک تھا اور میرے خلاف کیسز ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چالیس چالیس سال کی سزائیں ہوئی ہیں، میرے بھتیجے راشد شفیق کو بھی چالیس سال کی سزا ہوئی، ملک کو بہتری کی طرف لے کر جانا چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر اڈیالہ جیل کے باہر ان کی بہنوں نے احتجاجی دھرنا شروع کردیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے۔ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے دھرنا ختم کرانے کی کوشش کی تاہم بات چیت ناکام رہی۔
مذاکرات کی ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے مرد کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔
پولیس کارروائی کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں اپنا دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ آج جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں کا دن تھا، تاہم بہنوں سمیت کسی سے بھی ملاقات نہ ہو سکی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بہنوں کا دھرنا عمران خان ملاقات کا دن وی نیوز