علیمہ خان کا دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان،سڑک پر پولیس کی پانی سے کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر جاری دھرنا ختم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے، جس کے بعد سڑک پر کشیدگی برقرار رہی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے صبح ہی اڈیالہ جیل جانے والے تمام راستے بند کر دیے اور عمران خان سے کسی رہنما یا فیملی ممبر کو ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے دھرنا جاری رکھا اور سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔
علیمہ خان کے دھرنا ختم نہ کرنے کے اعلان کے بعد پولیس نے سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ کر کے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی، تاہم دھرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی نقل و حرکت کو ممکن بنانے کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن علیمہ خان نے اس سے انکار کر دیا۔ دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ احتجاج عمران خان کی رہائی اور سیاسی مطالبات کے حق میں جاری رہے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل علیمہ خان نے سڑک پر
پڑھیں:
کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔