شیخ محمد بن حماد بن تہنون آل نہیان ابوظہبی ٹی10 لیگ کے سرپرستِ اعلیٰ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز

ابوظہبی:ابوظہبی ٹی10 لیگ اور ٹی10 گلوبل نے فخر کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ عزت مآب شیخ محمد بن حماد بن تہنون آل نہیان کو لیگ کا سپریم پیٹرن (سرپرستِ اعلیٰ) نامزد کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ان کی قیمتی سرپرستی اور تعاون پر گہری تشکر کا اظہار کیا ہے۔ابوظہبی ٹی10 لیگ، جو دنیا میں تیزی سے مقبول ہونے والا کرکٹ فارمیٹ ہے، عالمی سطح پر ابوظہبی کے اسپورٹس امیج کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔ 400 ملین سے زائد ناظرین کے ساتھ یہ لیگ دنیا کے صفِ اول کے کرکٹ ایونٹس میں شامل ہو چکی ہے،

جو عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں اور سنسنی خیز تفریح کا امتزاج پیش کرتی ہے۔ٹی10 گلوبل کے بانی و چیئرمین شاجی الملک نے کہا کہ ابوظہبی ٹی10 جدید کرکٹ میں جدت، بہترین معیار اور مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہم عزت مآب شیخ محمد بن حماد بن تہنون آل نہیان کے بے مثال تعاون پر بے حد شکر گزار ہیں۔ ان کی سرپرستی ہمیں ہر سال نئے معیار قائم کرنے کی ترغیب دیتی ہے، تاکہ ٹی10 فارمیٹ کو عالمی سطح پر کامیابی کی علامت بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سیزن دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے امتزاج سے ایک نئی مثال قائم کرے گا اور کھیل و تفریح کے میدان میں یادگار لمحات تخلیق کرے گا۔شیخ محمد بن حماد بن تہنون آل نہیان کی سرپرستی ابوظہبی کی عالمی شناخت کو مزید تقویت دیتی ہے، جو اب دنیا کے اعلیٰ ترین اسپورٹس ایونٹس کے مرکز کے طور پر اُبھر رہا ہے۔2025 کے سیزن میں عالمی ٹیموں کی آمد کے ساتھ شائقین کرکٹ ایک پر جوش، یادگار اور ثقافتی طور پر بھرپور مقابلوں کے منتظر ہیں، جو کھیل کے جذبے، جدت اور شمولیت کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20اور کویت کرکٹ کا شاندار اشتراک ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20اور کویت کرکٹ کا شاندار اشتراک رضوان نے خود کپتانی چھوڑی، ان کے ہی مشورے سے ٹیم کی قیادت سنبھالی: شاہین آفریدی بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا چینی صدر کا چین کے پندرہویں نیشنل گیمز کے افتتاح کا اعلان تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ابوظہبی ٹی10 لیگ

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم