Daily Sub News:
2025-11-12@10:51:55 GMT

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20اور کویت کرکٹ کا شاندار اشتراک

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20اور کویت کرکٹ کا شاندار اشتراک

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20اور کویت کرکٹ کا شاندار اشتراک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز

ہر بھجن سنگھ، وقار یونس سمیت دیگر لیجنڈز کی موجودگی نے تقریب کو یادگار بنا دیا
کویت سٹی : ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 اور کویت کرکٹ بورڈ کے درمیان تاریخی شراکت کا جشن کویت سٹی میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب میں معروف کرکٹرز اور تبصرہ نگاروں ہر بھجن سنگھ، وقار یونس اور سابق نیوزی لینڈ کرکٹر سائمن ڈول نے شرکت کی۔ تقریب میں دونوں بورڈز کے اعلیٰ حکام کے علاوہ امارات کرکٹ بورڈ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ہر بھجن سنگھ، وقار یونس، اور سائمن ڈول جیسے لیجنڈز کی موجودگی نے تقریب کو یادگار بنا دیا، جبکہ علی ظفر کی شاندار پرفارمنس نے شام کو چار چاند لگا دیے۔

تقریب کے دوران ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے چیئرمین خالد الزرعونی، سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود اور کویت کرکٹ کے صدر حیدر فرمان نے لیگ کی ٹرافی کے ساتھ یادگار فوٹو سیشن میں شرکت کی۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کا سیزن 4 دو دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن (عید الاتحاد) پر شاندار افتتاح کے ساتھ شروع ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 4جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ میں 34 میچز شامل ہوں گے۔ شائقین میچز کے ٹکٹس ورجن میگاسٹور کے پلیٹ فارم tickets.

ilt20.ae سے حاصل کرسکتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنی پرفارمنس سے شرکاء کو محظوظ کیا، جبکہ کویت کرکٹ پلیئر ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے جن میں نمایاں کھلاڑیوں کو سراہا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے، 27 ویں ترمیم میں مزید ترامیم شامل کرنے کا فیصلہ اگلی خبرشیخ محمد بن حماد بن تہنون آل نہیان ابوظہبی ٹی10 لیگ کے سرپرستِ اعلیٰ مقرر شیخ محمد بن حماد بن تہنون آل نہیان ابوظہبی ٹی10 لیگ کے سرپرستِ اعلیٰ مقرر رضوان نے خود کپتانی چھوڑی، ان کے ہی مشورے سے ٹیم کی قیادت سنبھالی: شاہین آفریدی بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا چینی صدر کا چین کے پندرہویں نیشنل گیمز کے افتتاح کا اعلان تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈی پی ورلڈ ا ئی ایل ٹی

پڑھیں:

پہلا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کےلیے 300 رنز کا ہدف، سلمان آغا کی سنچری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی :  پاکستان نے لنکا کو پہلے ون ڈے میچ  میں جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا، سلمان علی آغا کی شاندار سنچری اسکور کی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں  سری لنکا نے پاکستان کیخلاف  ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر  فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا تاہم صائم ایوب 6 رنز بناکر آؤٹ گئے، 18 ویں اوور میں  فخر زمان بھی 55 گیندوں پر  32 رنز بناکر پویلین لوٹ ہوگئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 76 رنز پر گری، محمد رضوان 5 رنز بناکر آؤ ٹ ہوگئے جبکہ بابر اعظم بھی 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بعد ازاں میں حسین طلعت اور سلمان علی آغا نے شاندار شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا اسکور 233 رنز تک پہنچادیا، اس موقع پر حسین طلعت 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ سلمان علی آغا نے شاندار سنچری اسکور کی۔انہوں نے 87 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

آخری اوورز میں محمد نواز بھی شاندار بیٹنگ کی اور 23 گیندوں پر 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 299 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارانگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو ایک اور ناکامی، آئی سی سی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے متعلق اہم فیصلہ
  • سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے میں بابر اعظم کا ایک ہاتھ سے شاندار کیچ
  • پہلا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے دی
  • پہلا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کےلیے 300 رنز کا ہدف، سلمان آغا کی سنچری
  • اسلام آباد: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کی جا رہی ہے
  • پاک فو ج اور آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد
  • ایشیا کپ،بھارت کی اکڑ نکل گئی، ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
  • یوم اقبال پر بدین میں شاندار تعلیمی وادبی تقریب کا انعقاد
  • اسلام آباد پولیس کے تمغہ غازی اور تمغہ شجاعت حاصل کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز میں پروقار تقریب