Jasarat News:
2025-11-12@10:36:23 GMT

پاکستانی صارفین کیلئے ٹک ٹاک کے 3 نئے فیچرز متعارف

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد صارفین کے تحفظ کو بہتر بنانا اور پلیٹ فارم پر کنٹرول فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچرز صارفین کو اپنے مداحوں سے رابطہ قائم کرنے اور مواد کی نگرانی میں معاونت فراہم کریں گے۔

ان میں کریئٹر کیئر موڈ شامل ہے، جو کمنٹ سیکشن کو منظم کرنے کا کام کرے گا۔ اس فیچر کو فعال کرنے کے بعد خودکار طریقے سے وہ کمنٹس چھپائے جائیں گے جو توہین آمیز، ہراساں کرنے والے یا نامناسب ہوں۔ اس کے علاوہ، وہ کمنٹس بھی فلٹر کیے جائیں گے جنہیں پہلے صارف نے رپورٹ، ڈس لائیک یا ڈیلیٹ کیا ہو۔ اس فیچر کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا استعمال کیا جائے گا۔

دوسرا فیچر کانٹینٹ چیک لائٹ ہے، جو فی الحال صرف ٹک ٹاک اسٹوڈیو کے ویب ورژن میں دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین یہ جان سکیں گے کہ ان کی پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کی رسائی محدود تو نہیں ہوگی، یعنی وہ اپنے مواد کے پھیلاؤ پر بہتر نظر رکھ سکیں گے۔

یہ نئے فیچرز ٹک ٹاک پر پاکستانی صارفین کے لیے محفوظ اور بااختیار تجربہ فراہم کرنے کی کوشش ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹک ٹاک

پڑھیں:

سرکاری سکولز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورسز متعارف کرائے جائیں : سہیل آفریدی 

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے  محمد سہیل آفریدی نے چھٹی جماعت سے سرکاری سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے اور مطلوبہ وسائل ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، انہوں  نے کہا کہ مستقبل کی معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں مصنوعی ذہانت کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے، اس لئے سرکاری سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورسز کرائے جائیں۔ نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا دراصل انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے، مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ اور عالمی معیار کی مہارتیں پیدا ہوں گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ضم اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔  سہیل آفریدی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے یتیم طلبہ کے لیے مفت اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ سے 55 ہزار طالبات مفت تعلیم سے مستفید ہوں گی۔ پروگرام کے تحت صوبے بھر کے 120 کالجز کی طالبات کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے لئے 4.5 ارب روپے مختص کر دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ امن و استحکام کیلئے ترمیم شدہ قرارداد متعارف
  • لاہور، میٹرو بس میں ٹوکن سسٹم ختم، نیا ٹکٹ سسٹم متعارف
  • امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ امن و استحکام کیلئے قرارداد متعارف
  • سرکاری سکولز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورسز متعارف کرائے جائیں : سہیل آفریدی 
  • ٹک ٹاک نے کری ایٹرز کو بااختیار بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا دیے
  • اسپاٹیفائی کا نیا فیچر، اب گانے براہِراست واٹس ایپ پر شیئر کرنا ممکن ہوگیا
  • واٹس ایپ نے انسٹاگرام طرز کی نئی خصوصیت متعارف کرا دی
  • کے پی: سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کروانے کی ہدایت
  • گوگل میپس نے صارفین کے لیے نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا