جماعت اسلامی نے لیاقت آباد کے عوام کے لیے محمدی گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جماعت اسلامی نے لیاقت آباد کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ پیش کرتے ہوئے یوسی 4 میں وسیع و عریض محمدی گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا، تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی وسطی کامران سراج اور ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب کے ہمراہ شرکت کی، افتتاحی تقریب میں ہزاروں عوام نے شرکت کی اور حافظ نعیم الرحمن کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے خطاب میں کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے ٹیم ہے، جبکہ صوبائی و بلدیاتی حکومت کراچی کے ٹاؤنز کو ترقیاتی فنڈز اور اختیارات دینے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن چیئرمین فراز حسیب نے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے لیاقت آباد کے عوام کو محمدی گراؤنڈ کا تحفہ دیا اور شہر کو روشنی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور امیر ضلع وسطی کامران سراج نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اپنے اختیارات سے بڑھ کر عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہری انفراسٹرکچر کی تباہ حالی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن کی ٹیم عوام کو ریلیف دینے کے لیے سرگرم عمل ہے، اور شہر میں موجود پارکس اور گراؤنڈ کی بحالی اسی کوشش کا حصہ ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لیاقت آباد کے عوام کے لیے فری آئی ٹی کورسز بھی کروائے گی اور آئندہ ہفتے لاہور مینار پاکستان میں ہونے والے اجتماع عام میں جماعت اسلامی کے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جس کا سلوگن ہوگا بدل دو نظام ۔
افتتاحی تقریب میں کراچی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، جنہوں نے لیاقت آباد کی ترقی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیاقت آباد کے عوام امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن عوام کے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔