لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
لیونل میسی کے باڈی گارڈ یاسین چیئوکی نے اپنی شاندار جسمانی صلاحیتوں سے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
چیئوکی، جو ہمیشہ لیجنڈری فٹبالر کے ساتھ نظر آتے ہیں، نے انسٹاگرام پر اپنی شدید فٹنس روٹین شیئر کیا، جس میں مکسڈ مارشل آرٹس، باڈی ویٹ ٹریننگ، باکسنگ اور دیگر جسمانی ورزشیں شامل ہیں۔ ان کی یہ روٹین ان کے پیشے کے تقاضوں کے مطابق جسمانی تیاری اور لڑائی کی مہارت بڑھانے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا
ماہرین کے مطابق، اس قسم کی شدید فٹنس کے لیے نہ صرف جسمانی محنت بلکہ ذہنی مضبوطی اور غذائی نظم و ضبط بھی ضروری ہے۔ اس طرح کا جسم بنانے کے لیے جسمانی فٹنس، ذہنی برداشت اور غذا کا متوازن نظام انتہائی ضروری ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Yassine Cheuko (@yasstcheuko)
چیئوکی کی ٹریننگ میں فنکشنل اسٹرینتھ ٹریننگ، مکسڈ مارشل آرٹس، کارڈیو ایکسرسائزز، اور یوگا و اسٹریچنگ شامل ہیں، جو ان کی طاقت، برداشت، ہم آہنگی اور لچک کو بہتر بناتے ہیں۔ ڈاکٹر بھاوانا کے مطابق فٹنس ہر شخص کے لیے مختلف ہوتی ہے کیونکہ یہ جینیاتی عوامل، میٹابولک ریٹ اور طرزِ زندگی پر منحصر ہے۔ جسمانی ساخت، ذاتی اہداف، عمر اور صحت کے حالات بھی ورزش کے انداز اور نتائج پر اثر ڈال سکتے ہیں۔
یہ ہر فرد کے لیے ورزش کے پروگرام کو بہتر بنانے اور زیادہ مؤثر نتائج حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یاسین چیئوکی کی یہ شاندار جسمانی تیاری نہ صرف ان کے پیشے کے لیے ضروری ہے بلکہ فٹنس اور صحت کے حوالے سے انسپائریشن کا سبب بھی بنی ہوئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باڈی گارڈ میسی ورزش.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پاکستان کی مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجد اقصی میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت
پاکستان کی مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجد اقصی میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجدِ اقصی میں قابض اسرائیلی افواج اور انتہا پسند یہودی آبادکاروں کی مسلسل خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کی جانب سے مسجدِ اقصی کے صحن میں بار بار دھاوے، نمازیوں کو ہراساں کرنے اور فلسطینی عوام کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ مقدس مقامات کی حرمت اور تاریخی حیثیت کا ہر حال میں احترام کیا جانا ضروری ہے، بین الاقوامی قانون اس کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔
پاکستان نے عالمی برادری سے فوری طور پر مثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجدِ اقصی اور دیگر مقدس مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ آبادکاروں کے تشدد اور حملوں کو روکا جائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔ترجمان کے مطابق پاکستان ایک عادلانہ، جامع اور مستقل حل کی حمایت کرتا ہے۔ دو ریاستی فارمولے پر مبنی ہو فلسطین کا ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور متصل ریاست کے طور پر قیام، 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرای سی سی اجلاس، دفاعی شعبے کے منصوبوں کیلئے 50ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری ای سی سی اجلاس، دفاعی شعبے کے منصوبوں کیلئے 50ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر... تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27ویں ترمیم کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان بھارت جنگ ہارا، کشمیر کیخلاف سازش بھی ناکام ہوگی، بلاول بھٹو سپریم کورٹ کے گریڈ 21کے ریٹائرڈ افسر نذر عباس آئینی عدالت میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم