حیدرآباد، میئر کا ترقیاتی کاموں ، زیر تعمیر فلٹر پلانٹ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت اور جائزے کے حوالے سے لطیف آباد یونٹ نمبر 04 میں زیر تعمیر 6MGD کے فلٹر پلانٹ کا دورہِ کیا اور وہاں جاری کاموں کا جائزہ لیا،اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین عبدالغفور درس، حیدرآباد واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طفیل احمد ابڑو، RCC کنسلٹنٹ شفیع محمد لاکھو، ممبر ٹیکنیکل واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بورڈ انجینئر سلیم الدین، کوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کے حکام اور حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران بھی موجود تھے,میئر حیدرآباد نے زیر تعمیر فلٹر پلانٹ کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں سے متعلق متعلقہ افسران سے معلومات لیں اس موقع پر پروجیکٹ کے افسران نے میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فلٹر پلانٹ کے اسٹریکچر کا کام تقریباً 70 فیصد سے زائد مکمل ہوچکا ہے میئر حیدرآباد نے کاموں کو جلد مکمل کرنے احکامات دیئے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے کہا کہ اس فلٹر پلانٹ کی تکمیل سے لطیف آباد کے شہریوں کو درپیش قلت آب کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا اور انہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی ہوسکے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے شہریوں کے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مکمل کوشاں ہیں۔ اور 6MGDکا حسین آباد فلٹر پلانٹ مکمل کرلیا ہے اور 6MGD کا فلٹر پلانٹ یونٹ نمبر 04 میں زیر تعمیر ہے جبکہ گھانگھرا موری میں بھی 10MGD کے فلٹر پلانٹ کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا اور ہم مزید 6MGD کا فلٹر پلانٹ کوہسار میں بنانے کا منصوبہ ہے اور انشاء اللہ کوہسار میں فلٹر پلانٹ پر منصوبے کا آغاز بھی اپنے دور میں ہی کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر یقین رکھتی ہے اور ہم اسی ویژن پر عمل پیرا ہیں,اور شہر بھر کے ان تمام فلٹر پلانٹوں کی تعمیر سے لطیف آباد سمیت مختلف علاقوں کے عوام کو پینے کے صاف پانی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔میئر حیدرآباد نے قاسم آباد میں زیر تعمیر منصوبوں پر کاموں کو تیز کرنے اور انکی پیشرفت کے سلسلے میں علمدار چوک تا جامشورو روڈ براستہ ماروی گارڈن ڈوئل کیریج وے کے منصوبے اوربیکن ہاؤس اسکول سے ریونیو کالونی چوک، قاسم آباد تک جاری ترقیاتی کاموں کا بھی دورہ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فلٹر پلانٹ
پڑھیں:
3 ارب ڈالر سے زائدکرپشن،میئر استنبول کو 2 ہزار سال قید کی سزا کی درخواست
استنبول(نیوزڈیسک) ترک استغاثہ نے میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف بدعنوانی مقدمات میں 2 ہزار سال سے زائد قید کی سزا کی درخواست کر دی۔
ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف بدعنوانی مقدمات کی سماعت کے دوران چیف پراسیکیوٹر نے401 افراد کے خلاف بدعنوانی نیٹ ورک میں ملوث ہونے کی فرد جرم پیش کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ملزمان پر ریاست کو 3 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، اکرم اوغلو بدعنوانی مقدمات میں مارچ سے جیل میں قید ہیں۔
اکرم اوغلو اور ری پبلکن پیپلز پارٹی نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔