شاہ لطیف میں ملزم سے 30کلو کی اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر پولیس کی منشیات فروشوں اور ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شفیع گوٹھ کے علاقے سے منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم مقصود ولد یار محمدکے قبضے سے 30 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم منشیات مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا تھا اور نوجوان نسل کو تباہی کی جانب دھکیل رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو بھی توڑ دیا۔ میمن گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ہاؤس رابری میں ملوث گروہ کو بے نقاب کیا۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ 11 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔ گزشتہ ماہ 24 اکتوبر کو پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو عامر ہلاک اور اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔