ٹنڈو جام پولیس اسٹیشن کی قدیم عمارت گرا دی گئی، نئی کی تعمیر شروع
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور راول شرجیل انعام میمن کی جانب سے ٹنڈوجام کے لیے دیئے گئے اہم ترقیاتی تحفے کے تحت ٹنڈوجام پولیس اسٹیشن کی جو انگریزوں کے دور کا تعمیر یافتہ تھا اس کی خستہ حال عمارت کو گرا کے ایک نئی عمارت بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہیچیئرمین یونین کمیٹی 66 نعیم الرحمان میمن اور وائس چیئرمین نوید امان راؤ نے اس بتایا کہ تھانہ ان کی یوسی میں آتا ہے اس کی خستہ حالی دیکھ کر انھوں نے سینئر صوبائی وزیر سیگزشتہ سال اس منصوبے کا بجٹ منظورکرایا تھاجس پر اب کام شروع ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ٹنڈوجام پولیس اسٹیشن کی تعمیر سے یہاں پر کام کرنے والے ملازمین کو سہولتیں حاصل ہو ں گی جس کی وجہ سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور شہریوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔