پانی کی شدید قلت، بلوچستان میں صرف 7 فیصد زمین زیرکاشت رہ گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
ایشیائی ترقیاتی بینک نے صوبہ بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کی نشاندہی کر دی۔ پانی کی شدید قلت کے باعث بلوچستان میں صرف 7 فیصد زمین زیرکاشت رہ گئی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق مسئلے کے حل کیلئے صوبے میں پانی اور موسم کا ڈیجیٹل نظام قائم کر دیا گیا ہے، اس کا مقصد درست معلومات فراہم کرنا ہے، آٹومیٹک موسمیاتی اسٹیشنز سے بارش، درجہ حرارت، ہوا کی رفتار کا درست ڈیٹا حاصل ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کسان اب موسمی ڈیٹا کی مدد سے اپنی آبپاشی کا شیڈول بہتر طریقے سے بنا سکتے ہیں، ڈیجیٹل نظام کی بدولت پانی کے ضیاع میں کمی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گیا، صوبہ اب سیلاب اور خشک سالی کے خدشات کی بروقت پیشگوئی کر سکتا ہے، اس نظام سے نقصانات کم ہوں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق حکومت کو پانی کی منصفانہ تقسیم اور بہتر انتظام کے لیے قابل اعتماد معلومات مل رہی ہیں، مختلف محکموں کےدرمیان رابطہ اور منصوبہ بندی میں پہلے سے بہتر ہم آہنگی پیدا ہو گئی، مقامی لوگوں کی تربیت کےبعد ان سسٹمز کو چلانے،سنبھالنےکی صلاحیت حاصل کر چکے ہیں۔
نئے ڈیمز اور نہری نظام کی تعمیر سے آبپاشی کےلیے پانی کی دستیابی میں نمایاں بہتری آئی، شمسی ڈرِپ آبپاشی کے نظام سے پانی کی بچت اور زراعت میں استحکام پیدا ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پانی کی
پڑھیں:
نصیر آباد،جعفر ایکسپریس گزرنے کے چند منٹ بعد دھماکا ،پٹری کو نقصان
نصیرآباد(نیوزڈیسک) نوتال تھانہ کی حدودربیع کینال میں ریلوے پٹری پر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق جعفرایکسپریس ٹرین گزرنے کے چند منٹ بعد دھماکا ہوا، خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے سے ریلوے پٹری کونقصان پہنچا۔
قبل ازیں کوٹلی آزاد کشمیر کے علاقے تتہ پانی تھانہ سٹی کی حدود میں تتہ پانی بائی پاس روڈ پر سکریپ کے گودام میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہیں۔