وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت بااثر قبضہ مافیا کا قبضہ ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز

فتح جنگ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے ویژن اور کمشنر راولپنڈی و ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے شاندار کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے بااثر قبضہ مافیا سے یتیم بہنوں کی 87 کنال اراضی 31 سال بعد واگزار کروا لی۔


یہ اراضی موضع ثقال میں شبنم بی بی، سمیرا بی بی اور عضمیٰ بی بی دختران رشید احمد کی ملکیت تھی، جس پر طویل عرصہ سے قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا تھا۔اراضی کے کامیاب آپریشن اور واگزاری پر عوامی و سماجی حلقوں نے چوہدری شفقت محمود کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے حکومت پنجاب کی قبضہ مافیا کے خلاف واضح اور عملی کامیابی قرار دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کسی بھی قبضہ گروپ کو رعایت نہیں دی جائے گی، قبضہ مافیا کا مکمل خاتمہ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، اور عوام کی ملکیت اور حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں: جسٹس حسن اظہر عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں: جسٹس حسن اظہر سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دیدی آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا ملک بھر کے وکلا سے آئینی عدالت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ خیبرپختونخوا کی زمین دہشتگردوں پر تنگ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 23خواج ہلاک بنوں، شہریوں پر حملے کی کوشش ناکام، فتن الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک عمران خان کی بہنوں کا آڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قبضہ مافیا

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق طلال چوہدری کے پی پی 116 کے دورے اور میڈیا ٹاک پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوٹس کے ذریعے طلال چوہدری سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیرپورمیں بلڈرمافیا سرکاری املاک کو قبضہ کرنے میں مصروف
  • بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائےگی، مریم نواز کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • پنجاب میں 90 روز کے اندر زمینوں سے قبضہ ختم کروانے کا طریقہ کار کیا ہے؟
  • الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا
  • مکافات عمل ہے میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا،مریم نواز
  • جہلم میں گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم
  • پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام