سعودی عرب، بین الاقوامی حج و عمرہ ایکسپو میں ایران کی پہلی بار شرکت
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
ایرانی وفد کی قیادت سازمان حج و زیارت کے سربراہ علی رضا رشیدیان نے کی۔ انہوں نے میزبان ملک کی مختلف خدماتی کمپنیوں کے اسٹالز کا معائنہ کیا اور کہا کہ جایزۂ لَبَّیْتُم کا حصول اور حج و عمرہ ایکسپو میں شرکت، ایران کے لیے نہایت قیمتی کامیابیاں ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم حج و زیارت کے شعبے میں جدید اور روزآمد ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ دیں تاکہ خدمات کا معیار مزید بلند کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے پہلی بار سعودی عرب کی جانب سے منعقد ہونیوالی حج و عمرہ خدمات ایکسپو میں شرکت کی ہے۔ اس نمائش میں ایران نے زائرین کی خدمت، تنظیمی منصوبہ بندی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی حکمتِ عملیوں کے اپنے نمایاں تجربات پیش کیے۔ یہ نمائش ہر سال وزارتِ حج و عمرہ سعودی عرب کی جانب سے منعقد کی جاتی ہے تاکہ حج و عمرہ کے دوران مختلف اسلامی ممالک کے تجربات، جدید ٹیکنالوجیز اور انتظامی ماڈلز کو پیش اور تبادلہ کیا جا سکے۔ اس سال بھی میزبان ملک نے فعال اسلامی ممالک کو دعوت دی کہ وہ اپنے خدماتی نظام، ڈیجیٹل حل، اور زائرین کی سہولت کے منصوبے پیش کریں اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوں۔ اس سال پہلی بار اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے ایک خصوصی اسٹال مختص کیا گیا۔
یہ شرکت ایران کو ’’جایزۂ لَبَّیْتُم‘‘ (Labaitum Award) ملنے کے بعد ممکن ہوئی، جو 1404ھ کے حجِ تمتع میں بہترین انتظامی کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا تھا۔ اسی بنا پر ایران کو سرکردہ شرکت کنندگان میں شامل کیا گیا۔ ایرانی اسٹال میں اعزام، اسکان اور تغذیہ کے نظام کے ساتھ ساتھ زائرین سے براہِ راست رابطے کے لیے اسمارٹ سسٹمز، عملیاتی ہم آہنگی کے ڈیجیٹل ماڈیولز، اور خدمترسانی کے نئے انتظامی فریم ورک پیش کیے گئے۔ نمائش کے دوران مختلف ممالک کے نمائندے اور ذمہ داران ایران کے اسٹال پر آئے اور زائرین کے لیے اس کے جدید انتظامی ماڈل کا مشاہدہ کیا۔ وزیرِ حج و عمرہ سعودی عرب اور متعدد اعلیٰ حکام نے بھی ایرانی نمائندوں سے ملاقات کی اور زائرینِ ایرانی کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے آگاہی حاصل کی۔
ایرانی وفد کی قیادت سازمان حج و زیارت کے سربراہ علی رضا رشیدیان نے کی۔ انہوں نے میزبان ملک کی مختلف خدماتی کمپنیوں کے اسٹالز کا معائنہ کیا اور کہا کہ جایزۂ لَبَّیْتُم کا حصول اور حج و عمرہ ایکسپو میں شرکت، ایران کے لیے نہایت قیمتی کامیابیاں ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم حج و زیارت کے شعبے میں جدید اور روزآمد ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ دیں تاکہ خدمات کا معیار مزید بلند کیا جا سکے۔ نمائش کے دوران ایرانی ماہرین نے خدمترسانی کے جدید طریقوں پر منعقد ورکشاپس اور خصوصی تربیتی کورسز میں بھی شرکت کی، جہاں انہیں خدماتِ زائرین کے بینالمللی معیارات سے براہِ راست واقفیت حاصل ہوئی۔ ایرانی اسٹال کی نگرانی سازمانِ حج و زیارت کے نوجوان، تخلیقی اور ٹیکنالوجی کے ماہر ارکان نے کی۔ ان کی پیشکش نے ایران کے اندر جاری ڈیجیٹل انتظامی اصلاحات اور سمارٹ زیارت سسٹمز کی سمت کو نمایاں کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایکسپو میں حج و زیارت ایران کے کے لیے
پڑھیں:
مغرب کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ وہ اب ایران کی سائنسی ترقی کو تسلیم کرلیں: ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مغرب کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ وہ اب ایران کی سائنسی ترقی کو تسلیم کرلے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایٹمی اینرجی آرگنائزیشن کے دورے کے موقع پر ایران کی ایٹمی میدان میں ترقی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اس معاملے میں کبھی اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیتوں میں یورینیم کی افزودگی میں صحت و طب، ماحولیات کے تحفظ زراعت اور صنعتی میدان میں بڑے پیمانے پر استعمال کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا مغربی ممالک کو یہ اعتراض ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیار بنارہے ہیں جبکہ ہم اپنے ملک میں ایٹمی میدان سے سائنسی ترقی کی جانب گامزن ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے اس حساس اور پیچیدہ میدان میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے جس پر مغرب اپنی اجارہ داری قائم کرنے کا خواہشمند ہے۔