ایران اپنے جوہری پروگرام کو شفاف بنائے، جرمنی کا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اپنے یورپی ہم منصبوں کیساتھ ملاقات میں تین یورپی ممالک کے ایران مخالف موقف و اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ یہ ایران کا فرض ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کی حقیقی شفافیت کو یقینی بنائے! اسلام ٹائمز۔جرمن وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملکی وزیر خارجہ نے اپنے برطانوی اور فرانسیسی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں ایرانی جوہری پروگرام پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں جرمن وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں، جو جی 7 اجلاس کے موقع پر منعقد ہوئی، جوہان وڈفول نے یووت کوپر (Yvette Cooper) اور جین نول بیروٹ (Jean-Noël (Barrot کے ساتھ گفتگو میں اس بات پر زور دیا ہے کہ "اسنیپ بیک'' کے بعد، اب بھی ایران کو ہی اپنے جوہری پروگرام کے بارے ''حقیقی شفافیت'' کو یقینی بنانا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے رکن تین یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کی یہ ملاقات، آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہوئی ہے کہ جس میں ایرانی جوہری پروگرام بھی زیر غور آئے گا۔یاد رہے کہ ''ایران کی جانب سے شفافیت'' پر مبنی یہ یورپی مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے نہ صرف اپنی رپورٹوں بلکہ اپنے متعدد انٹرویوز میں بھی برملاء اعلان کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے اور اس بات کی کوئی وجہ یا ثبوت نہیں کہ ایران کا پروگرام پرامن راستے سے ہٹ گیا ہو۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوہری پروگرام
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔