عوامی طاقت سے27ویں آئینی ترمیم ختم کردینگے،بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے27ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی بھی ایک عدالت ہے، عوامی طاقت سے ہم یہ ترمیم ختم کریں گے۔
انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلدی میں ترامیم منظور کراکے آئین اور جمہوریت کی کشتی کوڈبو دیا گیا۔ عوامی طاقت سے ہم یہ ترامیم ریورس کریں گے، یہ آصف زرداری ، عارف علوی یا کسی اور کا نہیں بلکہ ریاست کا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی بھی ایک عدالت ہے، ایوان میں بیٹھ کر فیصلے ذاتی مفاد میں نہیں کیے جاتے ، ان ترامیم کو عوامی طاقت سے ختم کریں گے۔
یاد رہے قومی اسمبلی نے 2 تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کر لی۔ حکمران اتحاد نے اضافی ترامیم کے ساتھ 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے منظور کروا لی۔
27ویں آئینی ترمیم کے حق میں 234ارکین نے ووٹ دیا، 4 اراکین نے آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا۔27ویں آئینی ترمیم میں سینیٹ سے منظور ترمیم کو اضافی ترامیم کے ساتھ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 6 اضافی ترامیم پیش کیں، قومی اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے 59 ترامیم کی شق وار منظوری دی۔
قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں 27ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔
اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی اضافی ترامیم الگ فہرست میں موجود ہیں، قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: 27ویں آئینی ترمیم عوامی طاقت سے اضافی ترامیم قومی اسمبلی
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم منظوری کےلیے آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس کا 11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27ویں آئینی ترمیم کا بل منظوری کے لیے پیش کریں گے جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس بھی قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی
آج کے اجلاس میں دو تعلیمی اداروں کے قیام کے حکومتی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
گزشتہ روز ایوان بالا (سینیٹ) نے 27ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرلی تھی، اپوزیشن جماعتوں ںے شور شرابہ کیا تھا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں، پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے پارٹی پالیسی کے خلاف حکومت کو ووٹ دیا تھا، مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، حق میں 64 ووٹ آئے تھے۔