ستائیسویں ترمیم کی سینیٹ میں دوبارہ آمد، اجلاس کا شیڈول تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
سٹی42: سینیٹ کے اجلاس کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا، ستائیس ویں ترمیم کو دوسری مرتبہ سینیٹ میں پیش کرنے کے لئے ایوانِ بالا کا اجلاس ایک روز قبل طلب کرلیا گیا، سینیٹ اجلاس آج شام پانچ بجے بلا لیا گیا۔
ستائیس وین آئینی ترامیم کے مجموعہ پر قومی اسمبلی میں بحث ہوئی تو ارکان قومی اسمبلی نے سینیٹ کے منطور کردہ مسودہ میں مزید کئی ترامیم پیش کر دیں، قومی اسمبلی کے دو تہائی ارکان کی منظوری ملنے کے بعد اب ستائیس وین ترامیم کے مجموعہ کو تبدیل شدہ حالت میں دوبارہ منظوری کے لئے سینیٹ میں پیش کیا جائےگا۔ سینیٹ کی منظوری ملنے کے دوران اگر مسودہ مین موزید کوئی ترمیم، تبدیلی ہوئی تو اسے قومی اسمبلی کی دوبارہ منطوری کے لئے قومی اسمبلی میں دوبارہ لایا جائے گا، اگر سینیٹ نے قومی اسمبلی کے منظور کردہ مسودہ کو من و عن منظور کر دیا تو اس کو دونوں ایوانوں سے منطوری مل چکنے کے بعد صدر مملکت کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا، یہ کام کرنے کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے منظور کردہ مسودہ کو وزیراعظم خود اپنی سمری کے ساتھ مسودہ کو ایوان صدر بھیجیں گے۔
کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کے لئے
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔