قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس کا 11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27ویں آئینی ترمیم کا بل منظوری کے لیے پیش کریں گے جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس بھی قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی

آج کے اجلاس میں دو تعلیمی اداروں کے قیام کے حکومتی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

گزشتہ روز ایوان بالا (سینیٹ) نے 27ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرلی تھی، اپوزیشن جماعتوں ںے شور شرابہ کیا تھا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں، پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے پارٹی پالیسی کے خلاف حکومت کو ووٹ دیا تھا، مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، حق میں 64 ووٹ آئے تھے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: منظوری کے

پڑھیں:

27 ویں ترمیم؛   قومی اسمبلی میں کون سی پارٹی حمایت اور کون مخالفت کرے گا؟

اسلام آباد:

27 ویں ترمیم  کی سینیٹ سے منظوری کے بعد  بل آج قومی   اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سیاسی ہلچل ہے۔

ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری   کے لیے حکمران اتحاد کو دو تہائی واضح اکثریت حاصل ہے، جہاں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں جب کہ حکمران اتحاد کے پاس 236 کی اکثریت موجود  ہے۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 125 اور  پیپلزپارٹی کے 74 ارکان کی  آئینی ترمیم کے لیے حمایت موجود ہے۔ اسی طرح ایم کیو ایم کے 22، مسلم لیگ ق 5  اور استحکام پاکستان پارٹی کے 4 اراکین بھی ترمیم کے حق میں  ہیں۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ضیا 1، باپ پارٹی 1 اور 4 آزاد اراکین بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے۔

دوسری جانب حکمران اتحاد میں شامل نیشنل پارٹی نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں ترمیم؛   قومی اسمبلی میں کون سی پارٹی حمایت اور کون مخالفت کرے گا؟
  • قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش، اہم اجلاس جاری
  • قومی اسمبلی اجلاس شروع، حکومت 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظوری کے لیے تیار
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد، 27 ویں آئینی ترمیم منظوری کیلئے پیش کی جائیگی
  • سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اب آگے کیا ہوگا؟
  • 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے سینیٹ اجلاس شروع
  • 27ویں آئینی ترمیم بل پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری
  • 27ویں ترمیم سےمتعلق سینیٹ، قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس، آئینی عدالت کےقیام پرمشاورت مکمل
  • سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قانون و انصاف کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کا اجلاس شروع، 27ویں آئینی ترمیم زیر بحث