27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پی ٹی آئی نے اہم کردار ادا کیا:ـ فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تحریک انصاف نے درپردہ حکومت کی مدد کی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ستائیسویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہوچکی ہے اور اس میں اپوزیشن کا ایک بھی ووٹ شامل نہیں تھا، پی ٹی آئی نے اس ترمیم کے لیے پسِ پردہ تعاون فراہم کیا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ (پی ٹی آئی) والے قوم کو دھوکہ دیتے ہیں کہ وہ اپوزیشن میں ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ترمیم کی منظوری میں ان کا کردار موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم پر کسی جماعت نے اعتراض نہیں کیا کیونکہ یہ پاکستان کی سلامتی سے متعلق تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے 59 مرتبہ تحریک انصاف کو تجاویز کے لیے بلایا مگر وہ شریک نہیں ہوئے، اب وہ عوام کے سامنے ڈرامے بازی کر رہے ہیں، حالانکہ وہ عملًا اس قانون سازی کا حصہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کرایا ہے۔ اس ترمیم کے حق میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک رکن نے بھی ووٹ دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل فیصل واوڈا پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔