Jasarat News:
2025-11-18@23:27:08 GMT

خیرپورمیں بلڈرمافیا سرکاری املاک کو قبضہ کرنے میں مصروف

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور کا بااثر بلڈز مافیا انتظامیہ سے بالا تر ڈالر کی چمک محکمہ ریونیو افسران خیرپور نے قبضہ بلڈز مافیا عرض محمد جانوری کو سرکاری املاک کو قبضہ کرنے کا لائنس دیدیا خیرپور میں قبضہ بلڈز مافیا کا سرغنہ کیخلاف سول سوسائنٹی سراپا احتجاج اگر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو انتظامیہ کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان۔ خیرپور کی سول سوسائٹی اور شہریوں نے مریم توپ سے پریس کلب خیرپور تک قبضہ بلڈز مافیا کا سرغنہ عرض محمد جانوری اور شوکت سولنگی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت سرتاج وسان ودیگرنے کی۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران نے قبضہ بلڈز مافیا عرض محمد جانوری کو غریب اور مسکین افراد کی زمینوں اور سرکاری زمینوں کو قبضہ کرنے کا ٹھیکا دیدیا ہے اور وہ غریب افراد کی زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ بلڈز کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں اوراب رشوت کے عوض انہیں جعلی کھاتے بناکر دے رہے ہیں ۔انہوں نے چیف جسٹس آف سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے قبضہ بلڈز مافیا عرض محمد جانوری اور شوکت سولنگی کیخلاف کارروائی اور غریب مسکین افراد کی زمین بلڈز مافیا سے واپس کرانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ اور قبضہ بلڈز مافیا کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال کی جائیگی۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قبضہ بلڈز مافیا

پڑھیں:

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار

—فائل فوٹو

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے خود کو وزارت تجارت کا اہلکار ظاہر کیا، گرفتار ملزمان بین الاقوامی پرواز سے وزٹ ویزے پر ازبکستان جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لیے جعلی این او سی پیش کیے، وزارت تجارت کے کچھ اہلکاروں نے ملزمان کی سہولت کاری کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی تحویل میں دے دیا گیا۔

متعلقہ مضامین