شوہر کو آشنا کیساتھ ملکر قتل کیا، کچن میں دفنایا، قاتلہ بیوی کے تہلکہ خیز انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
احمد آباد:(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور لاش اپنے ہی کچن میں دفنا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد میں 2015 میں محمد اسرائیل اکبر علی انصاری نامی شخص نے روبی نامی خاتون سے محبت کی شادی کی تھی۔ اسرائیل اکبر بطور مستری کام کرتا تھا اور اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ سرکھیج علاقے میں مقیم تھا۔
کچھ سال بعد روبی کے عمران واگھیلا نامی شخص سے تعلقات قائم ہو گئے۔ اسرائیل کو جب اس تعلق کا علم ہوا تو میاں بیوی کے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے۔ بعدازاں روبی نے اپنے عاشق عمران کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
پولیس کے مطابق ایک رات روبی نے عمران اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سوتے ہوئے شوہر پر چاقو سے حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ بعد ازاں ملزمان نے لاش کو کچن میں کھودے گئے گڑھے میں دفنا دیا، نمک چھڑک کر اوپر سے سیمنٹ اور ٹائلیں لگا کر کچن کو پہلے جیسا بنا دیا۔
یہ لرزہ خیز راز تقریباً ایک سال تک چھپا رہا۔ پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد عمران واگھیلا اور روبی کو گرفتار کیا گیا۔ دورانِ تفتیش عمران نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو مقامِ واردات پر پہنچایا، جہاں سے اسرائیل کی ہڈیاں اور بال برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق روبی نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ شوہر کے قتل کے بعد وہ سب کو بتاتی رہی کہ اسرائیل دبئی چلا گیا ہے۔ روبی نے کہا کہ “میں نے دو ماہ تک اسی کچن میں کھانا پکایا، جہاں میرے شوہر کی لاش دفن تھی، پھر عمران کے پاس جا کر رہنے لگی۔”
یہ انکشافات بھارتی عوام کو ہلا کر رکھ دینے والے ہیں، پولیس نے کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔