پنجاب: بزنس آپریٹرز کا صارفین سے ٹیکس لینے اور سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے کیخلاف کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
---فائل فوٹو
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان اور بھکر میں فاسٹ فوڈ اور کیفے کی سیل کی چیکنگ کی گئی، صارفین سے ٹیکس لینے کے باوجود سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے پر کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ افسران نے میرج ہالز اور مارکیز کے ٹیکس اور سیل ریکارڈ کو بھی چیک کیا، 20 بزنس آپریٹرز کا ٹیکس ادائیگی میں خردبرد اور ای آئی ایم ایس کے عدم استعمال پر ریکارڈ ضبط کر لیا گیا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد سیل حجم چھپانے کے جرم میں بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
علیمہ خان کی جائیدادوں کی چھان بین،بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کردئیے
لاہور (آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی پنجاب بھر میں موجودجائیدادوں کی چھان بین کیلئیبورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کردیئے۔بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کرتے ہوئے پنجاب بھر میں علیمہ خان کے نام منقولہ ،غیر منقولہ اورزرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ علیمہ خان کی جائیدادوں کا تمام ریکارڈ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کو ارسال کیا جائے گا۔