سٹی 42 : گورنر پنجاب نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے چئیرمین خورشید احمد ندیم کو دیوان بہادر ایس پی سنگھا ایوارڈ دے دیا 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے چئیرمین خورشید احمد ندیم کو دیوان بہادر ایس پی سنگھا ایوارڈ 2025 دیتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ان کی خدمات پر انہیں خراچ تحسین پیش کیا ۔ دیوان بہادر ایس پی سنگھا ایوارڈ 2025 "اسلام اور اقلیتیں" کتاب کو دیا گیا ۔ یہ کتاب رحمت للعالمین اتھارٹی کے چئیرمین خورشید احمد ندیم اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ریاض محمود مشترکہ تصنیف ہے جسے رحمت للعالین اتھارٹی نے شائع کیا ہے ۔ کتاب میں پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق، آئینی مساوات اور سماجی ہم آہنگی سے متعلق مباحث شامل ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا

 گورنر پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی نے بین المذاہب احترام، کردار سازی اور امن کے فروغ کے حوالے سے نمایاں کام کیا ہے۔ انہوں نے اتھارٹی کے زیرِ اہتمام رحمت اللعالمین اقلیتی کلب اور تعلیمی سرگرمیوں کا بھی ذکر کیا۔

 خورشید احمد ندیم نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق، انصاف اور باہمی احترام ریاستی اور مذہبی دونوں حوالوں سے اہم اصول ہیں جبکہ اہم سماجی اور علمی شخصیات نے خورشید ندیم اور ڈاکٹر ریاض محمود کو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی معاشرے میں تعلیم ، تربیت اور اقدار کے لیے اہم ترین کام کر رہی ہے ۔

گرین شرٹس آج روایتی حریف کو کرکٹ سکھانے کے لئے میدان میں آئیں گے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: گورنر پنجاب اتھارٹی کے

پڑھیں:

پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر: ارشد ندیم سمیت پاکستان جیولین تھرو ٹیم ایئرپورٹ پر پھنس گئی

---فائل فوٹو 

ریاض جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ پاکستان جیولین تھرو کا دستہ ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز کو 9 بج کر 25 منٹ پر ٹیک آف کرنا تھا، فلائٹ کا وقت اب دوپہر 12 بج کر 15 منٹ بتایا جا رہا ہے۔

پاکستان کے جیولین تھرو کے دستے اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم، یاسر سلطان اور کوچ سلمان اقبال بٹ نے اسی فلائٹ کے ذریعے ریاض جانا ہے۔

پاکستان جیولین تھرو کا دستہ اور ارشد ندیم ریاض میں جاری  اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لفظ ’’پاکستان‘‘ کے موجد چودھری رحمت علی کا آج یوم ولادت منایا جا رہا ہے
  • شہدائے نومبر کی برسی، قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے
  • وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی چغتائی پیپلز پارٹی میں شامل
  • چوہدری رحمت علی: تحریک پاکستان کا نظر انداز ہیرو
  • 27ویں ترمیم میں شہید بینظیر بھٹو کا آئینی عدالتوں کا مطالبہ پورا ہوگیا، گورنر پنجاب
  • بینکوں کے اثاثے 10 سال میں بڑھے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
  • خستہ حالی کا شکار ہونے والے پنجاب اسٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کے حصے کو تبدیل کر دیا گیا
  • پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر: ارشد ندیم سمیت پاکستان جیولین تھرو ٹیم ایئرپورٹ پر پھنس گئی
  • غزہ کی 11 بہادر لڑکیوں نے 99 فیصد نمبر لے کر انٹر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلیں