پشاور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبے کے مالی حقوق کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ این ایف سی میں خیبرپختونخوا کا حصہ 19 اعشاریہ 4 فیصد بنتا ہے، جس کے تحت صوبے کو 400 ارب روپے ملنے چاہیں۔ وفاق اپنی ذمہ داری نبھائے، کے پی کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ صوبہ بھر سے 90 فیصد عوامی مینڈیٹ ملا ہے اور حکومت صوبے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔ اس دفعہ زیادہ ڈیلیور کرکے دیکھائیں گے۔

بیوٹی فیکیشن پشاور منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاورہم سب کاہے،اسکوخوبصورت ترین بنانا سب کی ذمہ داری ہے، دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں کےپی کےعوام نے دی ہیں، نیٹ ہائیڈل پرافٹ میں ہمارے 2200 ارب روپے بقایا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کوئی انہیں جھکا نہیں سکتا، وزیراعلیٰ کے پی

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ آئینی راستے پر چل کر اپنے لیڈر سے ملنا چاہتے ہیں، کوئی انہیں جھکا نہیں سکتا۔

آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ابھی آرام سے کھیل رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے ساڑھے چار کروڑ عوام کے وزیراعلیٰ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کریں کہ ان کے وزیراعلیٰ کو ٹیسٹ کی بیٹنگ کرنی ہے یا ون ڈے کی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی
  • وفاق خیبرپختونخوا سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے: سہیل آفریدی
  • خیبر پی کے میں دہشتگردی خود ساختہ، وفاق ہمارے 3 ہزار ارب نہیں دے رہا: سہیل آفریدی
  • خیبر پختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلی سہیل آفریدی
  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • کوئی انہیں جھکا نہیں سکتا، وزیراعلیٰ کے پی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنیکا اعلان