خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے۔
اتوار کے روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور بیوٹیفیکیشن منصوبے کا افتتاح کیا،وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں متعلقہ حکام نے بتایا کہ منصوبے کے تحت روڈزانفراسٹرکچر کی بحالی ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور بیوٹیفیکیشن سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے، ٹریفک رش کم کرنا ، مجسموں کی تنصیب ، گرین ایریاز ڈویلپمنٹ بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا متنازع بیان، چیف خطیب خیبرپختونخوا کا ردِعمل بھی سامنے آگیا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور صوبائی دارالحکومت ہے اور اس کی دیکھ بھال اور خوبصورتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے تیسری بار عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا ہم انہیں جتنی سہولت دے سکتے ہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں جتنے قوانین اور پالیسیاں بنیں گی، ان کا محور عوام کی فلاح ہوگا اور پشاور کی ترقی و خوبصورتی کے لیے مزید منصوبے لائے جائیں گے۔ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے شہر کے لیے ایک جامع پلان تشکیل دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع بیان، وزیر داخلہ نے سہیل آفریدی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا
وزیر اعلیٰ نے صوبے کی مالی حالت اور وفاق کے ساتھ تعلقات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دے چکا ہے لیکن صوبے کو مالی انصاف نہیں ملا۔ این ایف سی میں صوبے کا حصہ 19.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news این ایف سی پاکستان خیبرپختونخوا وزیراعلی سہیل آفریدی وفاقذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این ایف سی پاکستان خیبرپختونخوا وزیراعلی سہیل ا فریدی وفاق خیبرپختونخوا کے سہیل ا فریدی کے ساتھ
پڑھیں:
کوئی انہیں جھکا نہیں سکتا، وزیراعلیٰ کے پی
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ آئینی راستے پر چل کر اپنے لیڈر سے ملنا چاہتے ہیں، کوئی انہیں جھکا نہیں سکتا۔
آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ابھی آرام سے کھیل رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے ساڑھے چار کروڑ عوام کے وزیراعلیٰ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کریں کہ ان کے وزیراعلیٰ کو ٹیسٹ کی بیٹنگ کرنی ہے یا ون ڈے کی۔