Daily Sub News:
2025-11-16@19:46:09 GMT

پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا

پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 212 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 45ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 61 اور حسین طلعت 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، فخر زمان نے 55، بابر اعظم نے 34 رنز سکور کیے جبکہ سلمان آغا 6 اور حسیب اللہ خان بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔مہمان ٹیم سری لنکا کی جانب سے جیفری وینڈرسے نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ مہیش تھکشانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں سری لنکا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 211 رنز بنائے، مہمان ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 46ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی۔سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان کوشال مینڈس نے 34، پاون رتھنا یاکے نے 31، کامل مشارا نے 29 جبکہ پاتھم نسانکا نے 24 رنز سکور کیے۔مہمان ٹیم کے کمینڈو مینڈس 10، مہیش تھکشانا اور پرامود مدھوشن 7،7 جبکہ جینتھ لیانیج اور جیفری وینڈرسے 4،4 رنز ہی بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث روف اور فیصل اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان شاہین آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراردن کے شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز ،ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز ،ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے،ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا ، مریم نواز اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا موسمیاتی خطرات میں پاکستان مستقل طور پر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، مصدق ملک حکومت قیدی 804کا نمبر تبدیل کر کے 420کر دے، احسن اقبال خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان نے سری لنکا

پڑھیں:

تیسرا ون ڈے،سری لنکا کا پاکستان کو212 رنز کا ہدف

 

راوالپنڈی(نیوزڈیسک)تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دے دیا۔راوالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم 46 اوورز میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

سدیرا سمارا وکرما نے48، کوشال مینڈس نے 34، کامل مشارا نے 29 اور پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کے محمد وسیم جونیئر نے 3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز کے آخری میچ میں 4 تبدیلیاں کیں، فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللّٰہ پلیئنگ الیون میں شامل کیے گئے۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا بیمار ہو گئے ہیں، آج کے میچ میں کوشال مینڈس قیادت کر رہے ہیں، 3 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا کو تیسرا ون ڈے میں بھی شکست ، پاکستان نے کلین سویپ کردیا
  • پاک ، سری لنکا ون ڈے سیریز میں پاکستان کامکمل کلین سوئپ
  • تیسرا ون ڈے،سری لنکا کا پاکستان کو212 رنز کا ہدف
  • سری لنکا کیخلاف مشن کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے آج ہوگا
  • پاکستان، سری لنکا سیریز کا آخری ون ڈے آج
  • بابراعظم کی ناقابل شکست سنچری: میچ اور سیریز پاکستان کے نام
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز جیت لی
  • پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
  • ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ, پاکستان نے بنگلادیش کو چت کردیا