Daily Mumtaz:
2025-11-16@22:19:07 GMT

پاک ، سری لنکا ون ڈے سیریز میں پاکستان کامکمل کلین سوئپ

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

پاک ، سری لنکا ون ڈے سیریز میں پاکستان کامکمل کلین سوئپ

راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز 0- 3 سے جیت لی، سری لنکا نے پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم 46 اوورز میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

سدیرا سمارا وکرما نے48، کوشال مینڈس نے 34، کامل مشارا نے 29 اور پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کے محمد وسیم جونیئر نے 3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے سری لنکا کا دیا گیا 212 رنز کا ہدف 32 گیندوں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے خطرات سے بچتے ہوئے محتاط مگر موثر بیٹنگ کی۔

فخر زمان اور بابر اعظم نے 74 رنز کی اہم شراکت قائم کی، جس نے ہدف کی بنیاد مضبوط کر دی، آخری مراحل میں محمد رضوان نے ناقابل شکست 60 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ حسین طلعت 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کا فیصلہ 44ویں اوور میں اس وقت ہوا جب تھیشنا کی گیند پر حسین طلعت نے شاندار چار رنز لگا کر پاکستان کو سیریز میں فیصلہ کن فتح دلا دی۔

پاکستان نے میچ 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں وائٹ واش مکمل کیا۔ یہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی تیسری کلین سویپ سیریز ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز کے آخری میچ میں 4 تبدیلیاں کیں، فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللّٰہ پلیئنگ الیون میں شامل کیے گئے۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا بیمار ہو گئے ہیں، آج کے میچ میں کوشال مینڈس قیادت کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان نے سری لنکا میچ میں

پڑھیں:

پاکستان نے شاندار بیٹنگ سے سری لنکا کو ہرا کر ون ڈے سیریز نام کرلی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کے گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر نہ صرف میچ اپنے نام کیا بلکہ 3 میچوں کی سیریز میں مسلسل دوسری کامیابی سمیٹتے ہوئے دو صفر کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔

یہ جیت آغاز سے اختتام تک پاکستانی بیٹسمینوں کی مکمل گرفت میں رہی، جس میں خاص طور پر بابر اعظم کی شاندار سنچری نے مرکزی کردار ادا کیا۔

289 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے بہت ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ فخر زمان اور صائم ایوب کی ابتدائی شراکت نے بنیاد مضبوط رکھی، جس کے بعد بابر اعظم نے کریز سنبھالی اور جارحانہ مگر پرسکون بیٹنگ کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔

بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ میں سنچری بناتے ہوئے اپنی فارم کا شاندار اظہار کیا۔ وہ 102 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ بابراعظم کی اننگز نے میچ کا نقشہ بالکل تبدیل کرکے رکھ دیا۔

دوسری جانب محمد رضوان نے بھی اعتماد اور مہارت سے بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے اور بابر کے ساتھ مل کر ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن نے مجموعی طور پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا، جہاں فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکن بولنگ لائن میں صرف دشمانتا چمیرا ہی دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے جب کہ باقی بولرز پاکستانی بلے بازوں پر کوئی خاص دباؤ نہ ڈال سکے۔

اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ سری لنکن ٹیم کی اننگز میں جنتھ لیاناگے 54 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب رہے، جب کہ کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42 اور کامل مشارا 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اختتامی لمحات میں ونندو ہسارنگا نے 37 رنز کی جارحانہ بیٹنگ سے مجموعے میں تیزی سے اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں ابرار احمد اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کر کے سری لنکا کی بیٹنگ کو بار بار مشکلات میں ڈالا جب کہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا کو تیسرا ون ڈے میں بھی شکست ، پاکستان نے کلین سویپ کردیا
  • سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا
  • پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا
  • تیسرا ون ڈے،سری لنکا کا پاکستان کو212 رنز کا ہدف
  • تیسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ، ٹیم میں 4 تبدیلیاں
  • سری لنکا کیخلاف مشن کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے آج ہوگا
  • پاکستان، سری لنکا سیریز کا آخری ون ڈے آج
  • پاکستان نے شاندار بیٹنگ سے سری لنکا کو ہرا کر ون ڈے سیریز نام کرلی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز جیت لی