2025-10-15@09:27:24 GMT
تلاش کی گنتی: 30481

«کاروں کے»:

    اسلام آباد میں وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام چالیسواں قومی مقابلۂ حفظ و قرأت شروع ہو گیا۔ افتتاحی تقریب سے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے نوجوان نسل میں تلاوتِ قرآن کریم کے فروغ اور علومِ قرآنی سیکھنے کا شوق پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور ملک بھر کے حفاظ کرام و قرا کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیے: وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں دو روزہ اس قومی مقابلے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد اور آرمڈ فورسز کے منتخب حفاظ و قراء شریک ہیں، جنہیں ضلعی و...
    لاہور ٹیسٹ: نعمان علی کے دس شکار، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 183 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پہلی اننگز کے سنچورین ٹونی ڈی زورزی (16) تیسری ہی گیند پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے۔ 55 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹرسٹان اسٹبس نعمان علی کا شکار بن گئے۔رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی کے حوالے سے ایک ارب ڈالر فنڈ کے لئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاف لیول معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں ہونے والی بہتری کا عکاس ہے ۔(جاری ہے) بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی کے فنڈ پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے،یہ آئی ایم ایف کے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ، ادارہ...
    راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق کل 63 ہزار 494 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 28 ہزار 442 امیدوار کامیاب جبکہ 35 ہزار 52 ناکام رہے۔ اس طرح مجموعی کامیابی کا تناسب 43.46 فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق امتحانات میں 1213 طلبہ غیر حاضر رہے۔ لڑکیوں نے اس سال بھی میدان مار لیا، ان کا کامیابی تناسب 50.43 فیصد رہا جبکہ لڑکوں کا کامیابی تناسب 31.35 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ چئیرمین بورڈ عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے کہا کہ بورڈ کا پورا نظام کمپیوٹرائزڈ کر...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کی جانب سے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کیے جانے کے بعد، اسرائیل نے 45 فلسطینی شہداء کی میتیں غزہ منتقل کر دی ہیں۔ یہ تبادلہ ٹرمپ امن معاہدے کے تحت طے پائے گئے جنگ بندی فارمولے کا حصہ ہے، جس کے مطابق ہر ایک اسرائیلی لاش کے بدلے 15 فلسطینی لاشیں واپس کی جاتی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی جانب سے حوالے کی گئی یرغمالیوں میں 26 سالہ گائے ایلوز اور 22 سالہ بیپن جوشی شامل ہیں۔ گائے ایلوز کو 7 اکتوبر 2023 کو نووا میوزک فیسٹیول سے زخمی حالت میں حماس نے یرغمال بنایا تھا، جو مبینہ طور پر طبی امداد نہ ملنے کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے امریکی سویا بین کی خریداری بند کیے جانے کے بعد یہ فیصلہ زیر غور ہے۔ ان کے مطابق چین نے جان بوجھ کر امریکی سویابین کی خریداری روکی، جو کہ معیشت دشمن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے اس رویے کی وجہ سے امریکی کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور اب چین کے ساتھ کوکنگ آئل سمیت دیگر تجارتی معاملات ختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے لیے آسانی سے...
    دبئی میں ٹیکنالوجی کی نمائش Gitex کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوا ہے اور 17 اکتوبر تک رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق جائٹیکس کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری عمر احمد سووینہ السوویدی سے ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل گورننس اور مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش لیس اکانومی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شزا فاطمہ کی ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس کے مسیمو فالچونی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء )  پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وقت آنے پر نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے عشق کا بھوت خود عمران خان ہی اتاریں گے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ہوئی، وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے، شیر افضل مروت جا رہے تھے اور میں آ رہا تھا، مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ ’اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہ دوں، جس پر وہ بولے ضرور تو عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کی اسپن بولدک چمن سیکٹر میں جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نےجنگ بندی کی درخواست کردی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ویڈیوز کو بے بنیاد اور من گھرت قرار دے دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان نے سوشل میڈیا پرپاک فوج کے ہتھیارقبضے میں لینےکی من گھڑت ویڈیوز جاری کی ہیں، سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں میں صداقت نہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے اور اسپن بولدک چمن سیکٹر...
    اسلام آباد کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کا شکنجہ ، 42 ملین کے واجبات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ وِنگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے زراج گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کو زراج ہاؤسنگ اسکیم کے لے آئوٹ پلان کی شرائط و ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔نوٹس کے مطابق زراج ہاؤسنگ اسکیم کا ابتدائی لے آئوٹ پلان 6 ستمبر 2004 کو 1250 کنال اراضی پر منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد 22 جولائی 2005 کو اس کا پہلا ترمیم شدہ اور توسیعی پلان 1461.80 کنال رقبے پر منظور کیا گیا۔ اس کی این او سی...
    رام اللہ: فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے بھتیجے ناصر القدوہ چار سال بعد خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے مغربی کنارے واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے غزہ کے بعد امن کے قیام کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس میں حماس کو سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے اور فلسطینی حکومت کی اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔ ناصر القدوہ نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی میں بدعنوانی کے خاتمے اور صدر محمود عباس کی جماعت فتح میں گہرے اصلاحی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنا پہلا اور سب سے اہم قدم ہے۔ فلسطینی رہنما نے کہا کہ ’’ہم نے عوام کا اعتماد کھو دیا ہے اور جب تک اسے واپس نہیں...
    آج 15 اکتوبر کی ابتدائی ساعت میں افغان طالبان اور گروپ فتنہ الخوارج نے بلوچستان کے اسپن بولدک کے علاقے میں چار مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا جسے پاکستانی فورسز نے مؤثر انداز میں پسپا کر دیا۔ اسپن بولدک پر حملہ اور نقصان آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق حملہ مقامی دیہات میں تقسیم شدہ قبائلی علاقوں کے ذریعے کیا گیا، جہاں عام شہریوں کی پروا نہ کی گئی۔ حملے کے دوران افغان جانب سے پاک افغان فرینڈ شپ گیٹ کو بھی نقصان پہنچایا گیا، جو باہمی تجارت اور قبائلی سہولتوں کے بارے میں ان کے طرزِ فکر کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان مارے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (EFF) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی (RSF) کے تحت ایک ارب امریکی ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری کا ثبوت ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ کا اعتماد ملکی معیشت کے استحکام کی علامت ہے۔ ان کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت کی بڑھتی رفتار اور ادارہ جاتی اصلاحات پر اطمینان حکومت کی درست سمت کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ، وزیر مملکت برائے خزانہ، وفاقی سیکرٹری خزانہ اور ان...
    ترجمان نے کہا کہ بھارت بے بنیاد الزامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار کا ”پہلگام طرز کے حملے” کا دعویٰ مقبوضہ علاقے میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے مذموم بھارتی منصوبے کو بے نقاب کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز دعوے پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارتی سازشوں کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک مدبر، اصول پسند اور کہنہ مشق سیاست دان تھے جنہوں نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ سید غلام مصطفیٰ شاہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، ان...
    پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئینی عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اس کی منظوری کا کوئی تصور نہیں ہوتا، استعفیٰ دینے کے لمحے سے ہی وہ مؤثر ہو جاتا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے خود اسمبلی فلور پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، اور چیف جسٹس نے اپنے حکم نامے میں بھی یہ بات واضح کی ہے کہ انہوں نے استعفیٰ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب گورنر بھی اس بات پر مطمئن ہیں اور آج نئے وزیراعلیٰ حلف...
    ایک معمولی سا خاندانی جنازہ مشرقی چین کی ایک عورت کے لیے زندگی بدل دینے والا لمحہ بن گیا، جب اس نے ایک اجنبی خاتون کو سوگ کی حالت میں دیکھا، جو خاندان کے فرد کی طرح برتاؤ کر رہی تھی۔ چین کے صوبہ شینڈونگ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اپنے شوہر کے خفیہ ازدواجی تعلق کا انکشاف اس وقت ہوا جب وہ ایک خاندانی جنازے میں شریک تھیں۔ اس حیران کن واقعے کے بعد عدالت نے شوہر کو دوہری شادی (بگیمی) کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ بھی پڑھیں: طلاق مبارک ہو، بھارتی شخص کا دودھ سے غسل اور کیک کاٹ کر جشن، ویڈیو وائرل واقعہ جون 2022 میں پیش آیا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر نے کہا کہ آغا سراج درانی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ سردار ایاز صادق نے آغا سراج درانی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مدبر اور زیرک سیاست دان تھے جنہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ اور پارلیمانی روایات کی مضبوطی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ شرمین علی نے اپنی طلاق اور اس کے بعد پیش آنے والی ذہنی مشکلات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ میرا درد نہ جانے کوئی، سنگِ مر مر، آتش، قسمت، پیار کے صدقے، پر دیس اور دل بنجارا جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ شرمین علی نے حال ہی میں ایک مارننگ میں گفتگو کے دوران اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔ شرمین علی نے بتایا کہ ان کی زندگی میں طلاق سب سے مشکل مرحلہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مضبوط مزاج کی مالک رہی ہیں، لیکن علیحدگی کے فیصلے کے بعد ان کے اندر خوف اور عدم تحفظ کے احساسات پیدا ہوئے۔ انہوں...
    اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے دبئی میں یو اے ای کے وزیر برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔  رانا احسان افضل نے یو اے ای...
    لاہور: یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے طلبہ اور اساتذہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کرکے پاک فوج کے ساتھ معلوماتی اور یادگار دن گزارا۔ طلبہ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دیکر وطن پر جان نچھاور کرنے والے جانبازوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ طلبہ و طالبات نے آرمی میوزیم لاہور کا بھی معلوماتی دورہ کیا اور دفاعی تاریخ سے آگاہی حاصل کی۔ گیریژن کمانڈر لاہور نے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے، طلبہ نے پاک فوج کے نظم و ضبط، حب الوطنی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بے حد سراہا۔  طلبا اور اساتذہ کا وفد واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار تقریب میں بھی شریک ہوا،  شرکاء نے...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ خزانہ محمد اور نگزیب نے دورۂ امریکا کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب نے امریکی صدر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات، ایموری کاکس، وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل، اکنامک ایڈوائزر کونسل کے قائم مقام چیئرمین پیئر یارڈ سے ملاقات کی ہے۔اعلامیے میں جولائی میں امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک اور یو ایس ٹی آر (تجارتی نمائندہ) ایمبیسیڈر گریر کے ساتھ ملاقات کا بھی ذکر ہے۔حکومتی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی فائدہ مند نتائج کے لیے تجارت پر حالیہ اتفاق رائے کو وسیع تر اقتصادی شراکت میں بدلنے پر...
     سعید احمد:بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی جانب سے لاہور کے لیے فلائٹ آپریشن میں دلچسپی بڑھنے لگی ہے، سعودی ایئرلائن فلائی ادیل نے بھی پاکستان کے لیے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایئرلائن کے مطابق فلائی ادیل 27 اکتوبر سے ریاض سے لاہور کے درمیان پروازوں کا آغاز کرے گی، جو ہفتہ وار دو بار آپریٹ کی جائیں گی۔ کمپنی نے ریاض سے لاہور کے لیے کم سے کم 539 سعودی ریال اور لاہور سے ریاض کے لیے 649 ریال کرایہ مقرر کیا ہے۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی بین الاقوامی ایئرلائنز کی دلچسپی سے لاہور ایئرپورٹ پر فضائی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع...
    اس وقت لاہور کے مختلف کیمپس میں 23 افغان مہاجرین موجود ہیں۔ یہ غیر قانونی تارکین وطن ایک ہفتے سے زائد وقت سے یہاں موجود ہیں۔ ایک ماہ میں 325 افغانیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے قبل کیمپس میں ٹھہرایا گیا ہے۔ کیمپوں میں آرام دہ رہائش، 3 وقت کا کھانا اور واشں روم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث سرحد کو بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ہولڈنگ کیمپوں میں موجود افغان مہاجرین واپس نہ بھجوائے جا سکے۔ افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کیلئے مختلف پناہ گاہوں میں 5 ہولڈنگ کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔  لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ، لاری اڈا، داتا دربار، فروٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ الّلہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔\932
    پاک فوج نے چمن کے علاقے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی جانب سے  3 مقامات پر علی الصبح حملہ  کیا گیا، پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی نے  ان افغان طالبان  کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اورفتنۃ الخوارج کے دہشتگرد  دیہات اور معصوم لوگوں  کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، موصولہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ افغان فورسز کی چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ،  پاکستان کا مؤثر جواب سیکیورٹی ذرائع نے...
    سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا ایک بار پھر کھیلوں اور مہم جوئی کے شوقین افراد کے لیے مرکزِ توجہ بن گیا ہے، جہاں العلا برداشت دوڑ (24 گھنٹے) اور نصف میراتھن العلا جیسے بڑے مقابلوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں ایونٹس نبضِ العلا فیسٹیول کا حصہ ہیں، جو اس سال صحت، توازن اور قدرتی طرزِ زندگی کے فروغ کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ریاض میں انٹرپول کی دوسری ’فیوچر آف پولیسنگ کانگریس‘ میں 40 ممالک کی شرکت تفصیلات کے مطابق، العلا برداشت دوڑ 31 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک مغیرا اسپورٹس ولیج میں ہوگی۔ دوڑ کا ٹریک 8.7 کلومیٹر پر مشتمل ہے، جس پر کھلاڑی مسلسل 24...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ایک ساتھ کیے گئے حملوں کو بھرپور جوابی کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے صبح سویرے تین مختلف مقامات پر پاک فوج کی چوکیوں پر حملے کیے جن کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے حملے پسپا کر دیے گئے اور افغان طالبان کے 15 سے 20 دہشتگرد مارے گئے۔ جوابی کارروائی میں کئی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے جبکہ وہ اپنے مارے گئے ساتھیوں کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا...
    وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جاری آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے دوسرے روز اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب  نے آئی ایم ایف کے  ڈپٹی  مینیجنگ ڈائریکٹر نگل کلارک سے ملاقات کی، ڈپٹی  مینیجنگ ڈائریکٹر نگل کلارک کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ وزیرِ خزانہ نے ملکی معیشت میں بہتری اور استحکام کے سفر کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا، آئی ایم ایف کی جانب سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (ای ایف ایف) کے  دوسرے جائزہ اور ریزائلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ (آر ایس ٹی)  کے پہلے جائزہ عمل  پر حمایت پر...
    آج 72 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے آغا سراج درانی سندھ کی سیاست کا ایک نمایاں نام تھے جو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سرکردہ رہنما کی حیثیت سے سندھ کی سیاست میں کئی دہائیوں سے فعال رہے۔ آغا سراج درانی 2013 سے 2024 تک سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے اہم آئینی عہدے پر فائز رہے۔ ان کا یہ عہدہ ان کے کیریئر کا ایک نمایاں دور رہا، آغا سراج درانی مختصر مدت کے لیے سندھ کے قائم مقام گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سندھ اسمبلی کے بارہویں اسپیکر منتخب اپنے سیاسی سفر کے دوران، وہ سندھ میں بلدیات اور دیگر محکموں...
    اداکارہ شرمین علی نے بتایا کہ انہوں نے دماغی صحت کی بہتری کے لیے طلاق لی تھی، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان کے اندر رشتوں کے کھو جانے کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔ شرمین علی نے حال ہی میں ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ طلاق کا فیصلہ ان کا اپنا تھا اور اس معاملے پر بات کرنا ان کے لیے نہایت مشکل ہے۔ شرمین علی کا کہنا تھا کہ علیحدگی کا فیصلہ انہوں نے اپنی دماغی صحت کی بہتری کے لیے لیا تھا اور اس وقت انہیں مکمل یقین تھا کہ وہ درست قدم اٹھا رہی...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کا نام سرکاری ملازمین پر تشدد کے مقدمے سے خارج کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ عدالت نے پولیس کی  سی کلاس رپورٹ  منظور کرتے ہوئے فرحان غنی و دیگر کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مدعی کے وکیل نے بھی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا۔ مقدمے میں فرحان غنی، قمر احمد اور شکیل چانڈیو ضمانت پر رہا تھے۔
    لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہے۔ چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پہلی اننگز کے سنچورین ٹونی ڈی زورزی (16) تیسری ہی گیند پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے۔ 55 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹرسٹان اسٹبس نعمان علی کا شکار بن گئے۔ رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس کریز پر موجو ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے تین اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اینٹانانیریو (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افریقا کے ملک مڈغاسکر میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرانسیسی فوجی طیارے کے ذریعے فرار ہوگئے۔ یہ دنیا بھر میں چند ہفتوں کے اندر ’جنریشن زی‘ کے احتجاج سے گرنے والی دوسری حکومت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حزبِ اختلاف کے رہنما سیتنی رانڈریانا سولو نائیکو نے بتایا کہ صدر ہفتے کی شب ملک چھوڑ گئے، جب فوج کے کئی یونٹس نے مظاہرین کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔ایک فوجی ذریعے نے تصدیق کی کہ صدر راجویلینا فرانسیسی فوجی طیارے میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق انہوں نے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک...
    ممبئی ہائی کورٹ نے بولی ووڈ اداکارہ شیلپا شیٹی سے 60 کروڑ روپے کی مبینہ مالی دھوکہ دہی کے کیس میں حیران کن سوال کیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا ہے کہ اگر وہ بیرون ملک سفر کی اجازت چاہتی ہیں تو وہ اپنے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کے خلاف وعدہ معاف گواہ کیوں نہیں بن جاتیں؟ یہ ریمارکس چیف جسٹس شری چندرشیکھر اور جسٹس گوتم اے. انکھد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اُس وقت دیے جب شیلپا شیٹی نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ان کے خلاف جاری لُک آؤٹ سرکلر(ایل او سی) کو عارضی طور پر معطل کیا جائے تاکہ وہ لاس اینجلس (امریکہ) میں ایک پیشہ ورانہ تقریب میں شرکت کر...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل (اسپیشلسٹ کیڈر) کی تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 235 آسامیوں کے لیے تحریری امتحان منعقد کیا گیا تھا جس میں سے 1797 امیدوار نے پہلا مرحلہ کامیابی سے پاس کر لیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.  نیو سول کے لیجنڈ گلوکار ڈی اینجیلو 51 سال کی عمر میں چل بسے ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق، حکومتِ پنجاب کے محکمہ پولیس میں انسپکٹر لیگل (Specialist Cadre) کی تحریری امتحان کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔یہ امتحان 21 ستمبر 2025 کو منعقد...
    ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ سے قبل قومی ترانوں کے بعد خوشگوار ماحول میں روایتی انداز میں ایک دوسرے سے ’ہائی فائیو‘ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ اس خوبصورت لمحے کو کھیلوں کے شائقین نے دونوں ممالک کے نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان احترام، برداشت اور کھیل کے جذبے کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے یہ واقعہ ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جب حالیہ ایشیا کرکٹ...
    راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 26نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم کی کارروائی اور مقدمہ چیلنج کر دیا جس پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی۔ علیمہ خان نے عدالت کا دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے علیمہ خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ علیمہ خان پر احتجاج کا نہیں عمران خان تک پیغام پہنچانے کا الزام ہے، آئین ہر کسی کو بولنے کی اجازت دیتا ہے۔ پیغام پہنچانے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے نہیں لگتی اور اگر پیغام پہنچانا دہشت گردی ہے تو یہ میڈیا نے بھی پیغام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر ہونے والی بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی اتحاد اور شفاف سیاسی عمل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نگران مستقل مندوب، سفیر عثمان اقبال جدون نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان لیبیا کی قیادت اور اس کی ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی بنیاد سمجھتا ہے، اور اس حوالے سے امدادی مشن کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی حمایت کرتا ہے۔سفیر عثمان نے لیبیا میں اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، اور اس عمل...
    افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں ایلبرس میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں “ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ افغانستان سے دو میزائل داغنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، طالبان قافلے میں 8K14 اور 9M21F میزائلوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ 2022 میں طالبان نے ایلبرس اور لوناایم کی نمائش کی تھی، سوویت یونین کے چھوڑے گئے پرانے میزائل سسٹمز کو طالبان نے بحال کیا تھا۔ ملیٹرنی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 اکتوبر کی رات طالبان نے مبینہ...
    کراچی (نیوز ڈیسک) طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں “ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ہے، افغانستان سے دو میزائل داغنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ طالبان قافلے میں 8K14 اور 9M21F میزائلوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ 2022 میں طالبان نے ایلبرس اور لوناایم کی نمائش کی تھی، سوویت یونین کے چھوڑے گئے پرانے میزائل سسٹمز کو طالبان نے بحال کیا۔ ملیٹرنی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 اکتوبر کی رات طالبان نے مبینہ طور پر سوویت دور کے 9K72 ایلبرس (Elbrus) بیلسٹک میزائل سسٹم کے ذریعے پاکستان پر حملہ کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں...
    نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی قیادت اور ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے مشن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لیبیا میں امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لئے مؤثر کردار ادا کر رہی...
    سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) کی ایپلی کیشنز کے دائرے کو مزید وسعت دے رہی ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کی قیادت میں خطہ امن کی نئی سمت کی جانب گامزن آرامکو کے صدر اور سی ای او امین الناصر کے مطابق، کمپنی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے نئے ذرائع توانائی میں اپنی موجودگی مضبوط کر رہی ہے اور گیس کے شعبے میں کام کی رفتار مزید تیز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارامکو تیل کے شعبے میں اپنی عالمی قیادت برقرار رکھتے ہوئے کیمیکل...
    آزاد کشمیر مسلم لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ افغان، بھارت گٹھ جوڑ زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا، شہدائے کشمیر سے غداری کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز آ زاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ افغان وزیر خارجہ کا بھارت کے کہنے پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق گمراہ کن بیان افسوسناک ہے، اس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر نے ایک بیان میں کہا کہ افغان وزیر خارجہ اپنی تاریخ سے نابلد ہیں، افغانستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان پر حملے...
    طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں "ایلبرس" میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔افغانستان سے دو میزائل داغنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، طالبان قافلے میں 8K14 اور 9M21F میزائلوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔2022 میں طالبان نے ایلبرس اور لوناایم کی نمائش کی تھی، سوویت یونین کے چھوڑے گئے پرانے میزائل سسٹمز کو طالبان نے بحال کیا تھا۔ملیٹرنی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 اکتوبر کی رات طالبان نے مبینہ طور پر سوویت دور کے 9K72 ایلبرس (Elbrus) بیلسٹک میزائل سسٹم کے ذریعے پاکستان پر حملہ کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دو میزائل داغے جاتے...
    کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکاروں نے جائیداد کے کاغذات، بینک دستاویزات، مذہبی کتابیں اور تاریخی لٹریچر قبضے میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے شوپیاں اور اسلام آباد اضلاع کے مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور حریت رہنمائوں کی رہائش گاہوں پر دوبارہ چھاپے مار کر تلاشی لی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے متعدد دیہات اور شوپیاں سمیت ملحقہ علاقوں میں جماعت اسلامی سمیت متعدد حریت رہنمائوں کی رہائشگاہوں پر چھاپے مارے۔ کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکاروں نے جائیداد کے کاغذات، بینک دستاویزات، مذہبی کتابیں اور تاریخی لٹریچر قبضے میں لے لیا۔ مکینوں کو گھنٹوں تک اذیت اور پوچھ گچھ کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں سوویت دور کے “ایلبرس” بیلسٹک میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں افغانستان سے دو میزائل داغے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ طالبان قافلے میں 8K14 اور 9M21F جیسے پرانے میزائل سسٹمز کی نقل و حرکت بھی دیکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ 2022 میں طالبان نے ان میزائلوں — ایلبرس اور لونا ایم — کی نمائش کی تھی، جو سوویت یونین کے چھوڑے گئے نظام تھے اور طالبان نے انہیں بحال کیا تھا۔ملیٹری ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 12 اکتوبر کی رات طالبان نے مبینہ طور پر 9K72 ایلبرس میزائل سسٹم کے ذریعے پاکستان کی...
    پشاور‘ کراچی (بیورو رپورٹ +نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپی کے کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی کو نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے آج 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ  4 بجے تک اگر گورنر حلف نہ لے تو پھر سپیکر حلف لے لے۔ فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا تھا، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جانا ہے، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا سندھ بار کونسل کے انتخابات لڑنے کا معاملہ، صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار و دیگر کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست ایڈووکیٹ اشفاق پنہور نے دائر کی ہے جس میں صوبائی وزیر داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل اور سندھ بار کونسل کے ریٹرننگ افسرکو فریق بنایا گیا ہے ضیاء الحسن لنجار صوبائی وزیر داخلہ و قانون ہیں، درخواست گزار کا موقف ہے کہ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ بار کونسل کے انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ضیاء الحسن لنجار شہید بینظیر آباد سے سندھ بار کونسل کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، ضیاء الحسن لنجار سندھ اسمبلی کے رکن بھی ہیں، ضیاء الحسن لنجار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ واقعے کے بعد جعلی خبروں، ڈیپ فیک ویڈیوز اور جھوٹے بیانیوں کے پھیلاؤ پر حکومت نے سخت ایکشن کا اعلان کرتے ہوئے فیک نیوز نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی سی سی آئی اے کے تحت مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور خصوصی یونٹس کی جانب سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ڈیپ فیک لیبارٹری فعال کر دی گئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی ویڈیوز اور...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) اور پاکستان کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) کے تحت دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے پہلے جائزے پر اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: سیلاب زدہ معیشت کا جائزہ، آئی ایم ایف مشن 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے تحت اور 20 کروڑ ڈالر ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کا معاشی پروگرام میعاری استحکام کو مضبوط کر رہا ہے اور مارکیٹ کے اعتماد کی بحالی...
    ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین چھٹیوں پر سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں تین دن کی چھٹیاں کر دی گئی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ نوٹیفکیشن پرانا ہے اور دراصل سال 2024 میں جاری ہوا تھا، جسے بعض عناصر نے موجودہ حالات میں دوبارہ پھیلایا ہے تاکہ عوام میں غلط فہمی پیدا کی جا سکے۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد...
    چین نے حال ہی میں ایک نئی ویزا کیٹیگری متعارف کروائی ہے جسے ‘کے ویزا’ (K Visa) کہا جاتا ہے۔ یہ ویزا خاص طور پر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوان کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ اقدام چین کی معیشت کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر ہنرمند افراد کو راغب کرنے کی کوشش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں نوکریوں کے نئے مواقع، اہم شعبوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان واضح رہے کہ ’کے ویزا‘ 1 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے اور اسے چین کی وزارت خارجہ اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسپرٹ افیئرز کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ‘سفید چھڑی کے عالمی دن’ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور وقار کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ سفید چھڑی ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے، جبکہ جامع اور مساوی معاشرہ ایک ترقی یافتہ قوم کی پہچان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان معذور افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: سفید چھڑی کے عالمی دن پر صدر اور اسپیکر قومی اسمبلی کا اہم پیغام صدر زرداری نے عوام اور تمام اداروں پر زور دیا کہ بصارت...
    چین نے حال ہی میں ایک نئی ویزا کیٹیگری متعارف کروائی ہے جسے ‘کے ویزا’ (K Visa) کہا جاتا ہے۔ یہ ویزا خاص طور پر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوان کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ اقدام چین کی معیشت کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر ہنرمند افراد کو راغب کرنے کی کوشش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں نوکریوں کے نئے مواقع، اہم شعبوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان واضح رہے کہ ’کے ویزا‘ 1 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے اور اسے چین کی وزارت خارجہ اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسپرٹ افیئرز کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔...
    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی کے نام پر عائد کردہ نئے ضوابط کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں آزادیٔ صحافت کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دے دیا ہے۔ امریکہ کے پانچ بڑے نشریاتی اداروں اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، این بی سی اور فاکس نیوز نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے پینٹاگون کے نئے تقاضوں کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بیان سی این این کمیونیکیشنز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ نئے قواعد صحافیوں کی قومی سلامتی سے متعلق آزادانہ رپورٹنگ کی صلاحیت کو محدود کرتے ہیں جو عوام کے جاننے کے حق اور شفاف...
    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے بانی پی ٹی آئی کی بہن عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت کی، اس دوران عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں آج علیمہ خان پر فرد جرم عائد ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت...
    بھارت سمیت برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب اوریو اے ای کی کرنسی برآمد ہوئی، لاہورپولیس لاہور پولیس نے ٹی ایل پی کے سربراہ کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری کر دی لاہور میں پولیس نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری کر دی۔پنجاب پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے ہیں، سعد رضوی کے گھر سے 11 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ٹی ایل پی سربراہ کے گھر سے غیر ملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی جبکہ برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔پنجاب پولیس نے...
    پاکستان نے محتاط آغاز کے باوجود ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے باعث جلد 3 وکٹیں گنوا دیں دوسری اننگز میں 167 رنز بناسکی، افریقا کو جیت کیلئے 226 رنز ، پاکستان کو 8 وکٹیں درکار دوسری اننگز میں مستحکم برتری کے باوجود ٹاپ آرڈر کی ناکامی نے میچ کو دوبارہ دلچسپ بنا دیا ہے۔دوسری اننگز میں پاکستان کو 109 رنز کی واضح برتری حاصل تھی تاہم ٹاپ آرڈر دوبارہ ناکام رہا جس سے دباؤ بڑھ گیا۔پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 277 رنز کے ہدف کے جواب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف کھیل کے تیسرے دن پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 167...
    محمد عارف میمن ولد حاجی عبدالمجید میمن، اسپانسر کو مختیارکار لطیف آباد کا نوٹس جاری زمین پر سرکاری اراضی پر تجاوزات کا الزام،تعمیرات اور خرید و فروخت روک دی جائیں بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن ہائوسنگ اسکیم کی زمین پر سرکاری اراضی پر تجاوزات کا الزام، مختیارکار لطیف آباد کا نوٹس جاری تفصیلات کے مطابق مختیارکار تعلقہ لطیف آباد حیدرآباد کے دفتر سے محمد عارف میمن ولد حاجی عبدالمجید میمن، اسپانسر بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن ہاسنگ اسکیم لطیف آباد کو باضابطہ نوٹس جاری کیا گیا ہے نوٹس نمبر AM؍791مورخہ 14اکتوبر 2025کے مطابق دفتر مختیارکار کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن اسکیم کے تحت ہونے والی تعمیرات سرکاری زمین (Flood Protection Bund Land)پر مبینہ طور پر اوورلیپ کر...
    لاہور: پولیس نے صرف ایک دن کی روپوشی کے بعد تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی اور انکے بھائی انس رضوی کا سراغ لگا لیا ہے۔ مریدکے میں پرتشدد احتجاج کے دوران دونوں رہنما اچانک منظرِ عام سے غائب ہوگئے تھے، جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری حرکت میں آئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کی گرفتاری اب محض وقت کی بات ہے کیونکہ خفیہ ذرائع اور ٹیکنیکل ٹریکنگ کی مدد سے ان کا ٹھکانہ معلوم کر لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں اور کارروائی کے لیے تیار کھڑے ہیں، حکام نے دونوں رہنماؤں کو پرامن طریقے سے خودسپردگی کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کے مطابق اگر وہ زخمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور، اسلام آباد (نمائندگان جسارت) پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارکنان کے دفاتر اور ا سٹورز پر چھاپے مارے۔پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات قبضے میں لیں، کارروائی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت حساس انٹیلی جنس رپورٹ پر کی گئی جب کہ سامان کی ضبطی پولیس ایکٹ اور انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت ہوئی۔کارروائی میں سی ٹی ڈی، ایس پی آپریشنز اور مقامی تھانے کی ٹیمیں شامل تھیں جب کہ موقع پر موجود مجسٹریٹ نے ضبطی کارروائی کی نگرانی کی،ضبط شدہ ریکارڈ کو فرانزک ٹیم کے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ضبط سامان میں لیپ ٹاپس، ہارڈ ڈرائیوز، موبائل فونز،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے کشیدگی کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے، دہشت گردی کے خاتمے کا حل سیاسی طور پر نکالنا چاہیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران عمران خان سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر علی ظفر اور بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں تبدیلی کے بعد بانی سے پہلی ملاقات ہوئی، بانی نے تمام ایم پی ایز کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا‘ بانی نے علی امین گنڈا پور کے کردار کو بھی سراہا ہے، کے پی میں بانی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251015-01-11 اسلام آباد/واشنگٹن (صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ، یو ایس پاکستان بزنس کونسل، سٹی بینک، آئی ایم ایف، عالمی بینک، آئی ایف سی اور اسلامی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کی قسط کے لیے بات چیت حتمی مراحل میں ہے اور رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کو توانائی، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری...
    قومی ادارہ برائے تعلیمی پیشہ ورانہ ترقی نے سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت میں خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پروگرام وزارتِ سیاحت کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی قدرتی حسن سے مالامال وادی رازَن سیاحت کا نیا مرکز بن گئی اس پروگرام کا مقصد قومی سطح کے اہم شعبوں میں پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ جمعرات سے شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت مختلف مضامین اور تعلیمی سطحوں کے اساتذہ سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے سے متعلق اپنی معلومات میں اضافہ کر سکیں گے اور یہ سمجھ سکیں...
    سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا یہ کامیابی ٹیم کے شاندار ورلڈ کپ سفر کا ساتواں اور مسلسل دوسرا باب ہے۔ عالمی مقابلے 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوں گے۔ فیصلہ کن معرکہ منگل کی شب جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے الانما اسٹیڈیم میں اردنی ریفری ادہم مخادمہ کی نگرانی میں کھیلا گیا۔ مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، مگر سعودی ٹیم کو برتری کے اصول کی بنیاد پر اگلے مرحلے کا اعزاز حاصل ہوا۔ پہلے ہاف میں صالح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ اس نے صومالیہ کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ طے کر لیا ہے جس کا مقصد ایکسٹینڈڈ کریڈٹ فیسیلٹی (ای سی ایف) پروگرام کے تحت چوتھے جائزے کی تکمیل ہے۔ معاہدہ 16 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونے والی بات چیت کے بعد طے پایا جس کی قیادت صومالیہ کے لیے آئی ایم ایف مشن چیف ران بی نے کی۔معاہدے کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے مشروط ہے، جس کے بعد صومالیہ کو 3 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ غیر ملکی امداد میں کٹوتیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے اور اصلاحاتی کوششوں کی حمایت کے لیے صومالیہ 4 کروڑ ڈالر کی اضافی مالی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک کے 19 سالہ ولی عہد شہزادہ کرسچن نے ایف 16 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنے بچپن کا خواب پورا کر لیا۔ ڈنمارک کے شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہزادے کی چند تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں وہ ایف16 کے اندر مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شہزادہ کرسچن نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ آج ایک لڑکے کا خواب سچ ہوگیا۔ مجھے ایف 16 کے آخری تربیتی پروازوں میں سے ایک میں شامل ہونے کا موقع ملا اور واقعی یہ ایک حیران کن تجربہ تھا۔ میں پہلے بھی ہمارے پائلٹوں کی بہت عزت کرتا تھا، لیکن آج کے بعد یہ احترام اور بڑھ گیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی نے محمد جاوید بلوانی، ضیاء العار فین اور فیصل خلیل احمد کے بطور صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں سے استعفے باضابطہ طور پر منظور کر لیے۔ ان کے استعفے سیکریٹری جنرل کو موصول ہونے کے بعد اس مقصد کے لیے طلب کردہ ہنگامی اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی نے منظوری دی۔ بعد ازاں، ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 2024–26 کی مدتِ کار کے بقیہ عرصے کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس اجلاس میں محمد ریحان حنیف کو متفقہ طور پر صدر، محمد رضا کو سینئر نائب صدر اور محمد عارف لاکھانی کو نائب صدر...
    سپر ہائی وے کاٹھور ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سپر ہائی وے کاٹھور ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا جسکی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ میمن گوٹھ جاوید ابڑو کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے کا سبب بننے والے کار سوار کو گرفتار کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار کار سوار علی محمد کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    نجی ٹی وی کیساتھ انٹرویو میں وزیر دفاع نے افغان حملوں کے جواب میں فوجی کارروائی کو فطری قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہم نے رہائشی علاقوں یا شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، ہم نے صرف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا"۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالیہ حملوں کے بعد فی الحال اسلام آباد اور کابل کے درمیان براہ راست یا بالواسطہ کوئی رابطہ نہیں ہے اور ماحول کشیدہ ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرحد کے ساتھ "غیر متوقع" افغان حملوں کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی فعال تنازعہ نہیں ہے، لیکن...
    مضمون کا ایک اور حصہ یہ ہے کہ جب ہماری سیکورٹی فورس، جسے ہم ناقابل تسخیر سمجھتے تھے، حیران رہ گئی اور اسے تباہ کن دھچکا لگا تو شکوک و شبہات اپنے عروج پر پہنچ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ یدیعوت احرونوت صیہونی اخبار نے اپنے شمارے میں غزہ میں دو سالہ جنگ کے خاتمے کے موقع پر ایک مضمون شائع کیا ہے، جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اب سے جنگ کا غبار چھٹ جانے کے بعد 7 اکتوبر کی شکست کے جہتیں واضح ہو جائیں گی۔ عبرانی زبان کے میڈیا آؤٹ لیٹ نے لکھا ہے کہ اس دن کے دو سال بعد جس نے اسرائیلی تاریخ کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا، ایسا لگتا ہے کہ یادگار دن کی دھول، ابھی...
    مہمانِ خصوصی مولانا امین شہیدی نے عالمی حالات خصوصاً فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حالتِ زار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو دعوت دی کہ وہ اپنی زندگیوں میں سیرتِ نبوی ﷺ کو عملی طور پر نافذ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن جامعہ اردو گلشن کیمپس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ اردو گلشن کیمپس میں سالانہ یوم مصطفیٰ (ص) کا پروگرام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ میں سیرتِ نبی اکرمﷺ، اخلاقِ محمدیﷺ اور شعورِ اسلامی کو اجاگر کرنا تھا۔ سالانہ یوم مصطفیٰؐ کے پروگرام میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد امین شہیدی، مولانا سید علی عباس رضوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” غزہ کی جنگ کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گی۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس آج ریاض میں مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” کے نتائج غزہ پٹی میں جاری جنگ کے خاتمے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کو تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔کابینہ نے اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی عوام کی انسانی...
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے جو بالواسطہ مطالبات کیے گئے ان میں فلسطین کا کہیں ذکر نہیں تھا، یہ چاہتے تھے کہ سنگین جرائم میں گرفتار ان کے لوگوں کو رہا کیا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کا فیصلہ ہے کہ جتھوں سے بلیک میل نہیں ہونا بلکہ آگے بڑھنا ہے، تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے ناقابل برداشت ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے پیچھے کیا مقاصد کار فرما تھے؟ انہوں نے کہاکہ افغانستان نے پاکستان پر حملہ تو بھی انہوں نے دھرنا ختم نہیں کیا، پہلی بار جب انہوں نے دھرنا دیا تو ٹائمنگ...
    اپنے ایک جاری بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ قابض صیہونی رژیم کو جنگبندی کے موقع سے غلط فائدہ اٹھانے اور وعدہ خلافی کی عادت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ كی پٹی میں جنگ بندی كے اعلان كے باوجود، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینیوں کے خلاف صیہونی رژیم كی جارحیت جاری ہے، جس كے نتیجے میں اب تک کم از کم 10 افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے میں زیتون کے باغات اور رہائشی مکانات کو غاصب صیہونی آباد کاروں نے تختہ مشق بنایا ہوا ہے۔ جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے شدید مذمت کی۔ انہوں نے اس اقدام پر جنگ بندی کی ضمانت دینے والے فریقین...
    فوٹو: اسکرین گریب سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کو ایئر کارگو کے ذریعے دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریچھ کی منتقلی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے برہمی کے ساتھ مسترد کر دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن پریرا کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رانو کو 7 برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے، اس کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں جس پر عدالت نے سوال کیا کہ زو میں رانو کا...
    تصویر سوشل میڈیا۔ فرانس کی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی) کے بھرپور تعاون سے پاکستان اور عالمی ادارۂ صحت نے پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔فرانسیسی سفیر نکولا گالے، عالمی ادارۂ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر لُو اور وزیر مملکت عائشہ رضا نے آج اسلام آباد میں ایک ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ یہ مہم ملک بھر میں جاری قومی انسدادِ پولیو مہم کا حصہ ہے، جس کے تحت 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی اشتراک...
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی فرار ہیں اور جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کامران نے انکشاف کیا کہ حالیہ مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین کے تشدد سے 60 پولیس اہلکار مستقل طور پر معذور ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز انہوں نے کہاکہ مظاہرین کی جانب سے شاہدرہ پل کے قریب پولیس پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ اگر سعد رضوی کو گولی لگی ہے تو اس کے شواہد پیش کیے جائیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتا یا ہےکہ  پاکستان بھاری اکثریت سے  2026 سے 2028 کی مدت کے لیے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل  کا رکن  منتخب ہو گیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں  نے تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا قیمتی ووٹ اور اعتماد دیا۔ان کاکہناتھا کہ  یہ انتخاب پاکستان کے مضبوط انسانی حقوق کے مؤقف اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ میں اس کے کردار کا اعتراف ہے۔  کاروباری افراد کیلئے خوشخبری،پنجاب حکومت   نے”ای بز (Ebiz)“پورٹل کا آغاز کر دیا پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ...
    ڈی آئی جی آپریشنزلاہور فیصل کامران نے کہاہے کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشددسے 60پولیس اہلکارمستقل طورپرمعذورہوچکے ہیں، سعدرضوی فرارہیں ،انہیںجلدقانون کے کٹہرے میں لے کرآئیں گے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے فیصل کامران نے کہاکہ مظاہرین کے پاس جو ڈنڈے ہوتے ہیں ان پر کیلیں لگی ہوتی ہیں،شاہدرہ پل پر پولیس پر براہ راست فائرنگ کی،15پرہمیں بتایاگیاکہ مسلح جھتے نے ہماری گاڑیاں چھین لیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکارو ں،ایس ایچ اوکوگولی لگے تو کیاریاست خاموش رہے گی؟ انہوں نے کہاکہ سعدرضوی کو اگرگولی لگی ہیں تو ہمیں بتائیں،علاج کرائیں گے،سعدرضوی فرا رہیں ، انہیں جلدقانون کے کٹہرے میں لے کرآئیں گے ۔
    سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سال 2026 سے 2028 تک  نئے رکن کے طور پر پاکستان کی شمولیت پر اظہار مسرت کیا۔ وزیراعظم  پاکستان  شہباز شریف نے کہا پاکستان کا اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر اور بھرپور کردار کو عکاس ہے۔ ہم دنیا بھر میں انسانی حقوق کا سر بلندی کے لئے کونسل میں پاکستان کے بھرپور کردار کے عزم کا اظہار کرتے ہیں ۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ
    اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے ایک قیدی محمد عرفان نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو دی جانے والی جیل سہولیات حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق درخواست گزار محمد عرفان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ قتل کے مقدمے (302) میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے، جیل انتظامیہ کی جانب سے بارہا درخواست دینے کے باوجود اسے سپیریئر کلاس (بہتر سہولتوں) کی اجازت نہیں دی گئی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں اچھی خوراک، طبی سہولتیں، بیڈ، کتابیں اور ملاقاتوں کی اجازت...
    اسلام آباد: ایف بی آر کے چیف ایڈمن رانا وقار علی پر بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر وزیراعظم نے عہدے سے فارغ کر دیا۔ دستاویز کے مطابق گریڈ 20 کے رانا وقار علی پر مالی بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے تھے۔ وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں رانا وقار علی کو سروس سے ڈسمس کر کے سید نسیم حسین رضوی کو ہئیرنگ افسر مقرر کیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق رانا وقار علی کے پاس ایپلٹ اتھارٹی کے سامنے 30 دنوں میں فیصلہ چیلنج کرنے کا اختیار ہے۔
    پاکستان اور ویتنام نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی تجارتی معاہدے (Preferential Trade Agreement – PTA) پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں آج اسلام آباد میں پاکستان-ویتنام بزنس فورم کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت نوین ہونگ دیئن (Nguyen Hong Diên) نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ویتنامی وزیر کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو ایک مضبوط اور مستقبل بین اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا مظہر قرار دیا۔ ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت...