data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر ہونے والی بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی اتحاد اور شفاف سیاسی عمل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نگران مستقل مندوب، سفیر عثمان اقبال جدون نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان لیبیا کی قیادت اور اس کی ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی بنیاد سمجھتا ہے، اور اس حوالے سے امدادی مشن کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی حمایت کرتا ہے۔

سفیر عثمان نے لیبیا میں اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، اور اس عمل میں برطانیہ کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی، جو روڈ میپ پر عملدرآمد میں معاون رہا ہے۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اسٹریٹجک جائزے اور اس میں شامل تجاویز کو UNSMIL کو مزید مؤثر، لچکدار اور نتائج پر مبنی بنانے کے لیے رہنما قرار دیا۔

سفیر نے کونسل کے سامنے پانچ اہم ترجیحات پیش کیں، جن میں خصوصی نمائندہ کے سیاسی روڈ میپ کی مکمل حمایت، عبوری مرحلے کی تکمیل، ادارہ جاتی استحکام، شفاف اور جامع انتخابات کا انعقاد، اور واضح ٹائم لائنز کا تعین شامل ہیں تاکہ لیبیا کے سیاسی مستقبل میں عوام کی شرکت اور ملکیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اور اس

پڑھیں:

پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب

فوٹو: فائل

پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب ہوگیا، پاکستان سمیت 14 ممالک  انسانی حقوق کونسل کے نئے رکن بن گئے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا، پاکستان 2026 یا 2028 کی مدت کیلئے بھاری اکثریت سے منتخب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کی کامیابی عالمی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ کا اعتراف ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا سلامتی کونسل میں لیبیا کے خودمختار سیاسی حل کی حمایت کا اعادہ
  • پاکستان 2026 تا 2028 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب  
  • پاکستان ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • پاکستان 2026 تا 2028 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • پاکستان دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • پاکستان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • عالمی کامیابی: پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
  • پاکستان اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا
  • پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب