شہباز شریف کی پارٹی راہنماؤں کو پیپلز پارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم سے دور کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی راہنماؤں کے اہم اجلاس میں وفاقی وزرا کا مؤقف تھا کہ پیپلز پارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم سے دور کرنے، سپیکر اور وفاقی وزرا کو پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت سے ملاقاتیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم سے دور کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی راہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویر حسین نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان سیاسی تنازع کے محرکات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے راہنماؤں کی ملاقاتوں کے بارے میں سپیکر نے آگاہ کیا۔
ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزرا کا مؤقف تھا کہ پیپلز پارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم سے دور کرنے، سپیکر اور وفاقی وزرا کو پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت سے ملاقاتیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی بیانات کی بنا پر پیپلز پارٹی سے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہییں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے جاری رکھنے اور تحفظات دور کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، وزیراعظم اس معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی بات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی راہنماؤں نے دونوں طرف سے متنازع بیان بازی بند کرنے کی تجاویز دیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پارٹی راہنماؤں وفاقی وزرا کی ہدایت
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔