2025-11-23@07:27:21 GMT
تلاش کی گنتی: 16481

«بات زیر غور نہیں»:

    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے قانونی کمیونٹی میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ عناصر بیانات جاری کرتے ہیں جو جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ہوتے ہیں، غیر منتخب افراد کے بیانات کی سختی سے مذمت کی جاتی ہے۔  مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار قومی مسائل پر اداروں کی جانب سے بیانات جاری کرنے کے لیے ہیں، انفرادی یا اقلیتی بیانات پورے قانونی...
    نائجیریا کے سینٹ میریز نامی کیتھولک اسکول پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سینکڑوں بچوں اور اساتذہ کو اغوا کرلیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات تھیں کہ تقریباً 215 طالب علم اور 12 اساتذہ اغوا ہوئے ہیں۔ بعدازاں کرسچن ایسوسی ایشن آف نائجیریا نے ان اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ 303 طلبہ مع 12 اساتذہ اغوا ہوئے ہیں۔  ان میں بچے 10 سال سے 18 سال کی عمر کے بتائے گئے ہیں۔ بعض طلبہ نے فرار کرنے کی کوشش کی جس میں سے تقریباً 88 طالب علم فرار کی کوشش کے دوران اغوا کاروں کے ہاتھ لگ گئے۔ حملہ صبح سویرے ہوا،  بین الاقوامی ذرائع کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل اور پک اپ گاڑیوں پر آئے تھے۔ عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ اغوا کار تقریباً 3 گھنٹے...
    قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہو رہے ہیں اور پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی، انتخابی سامان پہنچا دیا گیا۔پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی ، شہری اپنے پسندیدہ امیدواروں کے ناموں پر مہر لگائیں گے۔ 2792 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032حساس قرار دیے گئے ہیں۔ 20 ہزار سے زائد اہل کار سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب میں9 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان...
    اٹھائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، وفاقی وزیر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ 28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی بات زیر غور نہیں ہے تاہم27 ویں ترمیم میں رہ جانے والی ترامیم پر اگر اتفاق رائے ہوا تو 28 ویں لائیں گے نجی ٹی وی چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ اٹھائیسویں ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی بات زیر غور نہیں ہے، کچھ ترامیم ہم 27 ویں آئینی ترمیم میں لانا چاہ رہے تھے مگر وہ نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں صبح 8 بجے سخت سیکورٹی میں پولنگ شروع ہوگئی، جو شام 5 بجے اختتام پذیر ہوگی۔ زیادہ تر نشستیں اس وقت خالی ہوئی تھیں، جب پی ٹی آئی کے وہ اراکین نااہل قرار پائے تھے جنہیں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر سزائیں سنائی گئی تھیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب اسمبلی...
    قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوگیا جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک رہے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 2792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیئے گئے ہیں، 2 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کیلئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان، جس کی بنیاد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے نام پر رکھی گئی، اس کے دینی اور روحانی منظرنامے میں ہر سال ایسے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جو امت ِ مسلمہ کے لیے تجدید ِ ایمان، اصلاحِ احوال اور باہمی وحدت کا ذریعہ بنتے ہیں۔ یہ اجتماعات نہ صرف مذہبی جذبے کو تازہ کرتے ہیں بلکہ قوم میں اخلاقی بیداری اور دینی شعور کو فروغ دیتے ہیں۔ رائیونڈ کا سالانہ تبلیغی اجتماع پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دینی اجتماعات میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ یہ اجتماع لاکھوں مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں علماء و مشائخ، اور عام مسلمان اللہ کی یاد، ذکر و اذکار، اور اصلاحِ نفس کی...
    شہباز شریف کہتے تھے کرپشن کا ایک کیس بتا دیں، 5300 ارب کی کرپشن کرنے والوں پر مکمل خاموشی ہے، ہمیں ان لوگوں کی لسٹ فراہم کی جائے جنہوں نے کرپشن کی ،رہنما تحریک تحفظ آئین عمران خان کو ڈھکوسلے کیس میں قید کر رکھا ہے،48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی، محمد زبیر،تیمور سلیم جھگڑا ودیگر کی پریس کانفرنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ڈھکوسلے کیس میں ڈھائی سال سے قید کر رکھا ہے اور اب آئی ایم ایف بتا رہا ہے 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوگئی، شہباز شریف کہتے تھے مجھے...
    فائل فوٹو قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ہے، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈیرہ غازی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، 115 اور 116 فیصل آباد جبکہ پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ پر بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔قومی اسمبلی کی نشستوں پر دلچسپ ٹاکرےاین اے 18 ہری پور میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے۔ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفرگڑھ میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور انتخابی مواد بھی پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی، اس دوران ووٹر اپنے پسندیدہ امیدوار کے خانے میں مہر ثبت کریں گے۔2792 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 408 کو انتہائی حساس اور 1032 کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی کے لیے 20 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔این اے 18 ہری پور میں نو امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات آج ہوں گے۔ زیادہ تر نشستیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خالی کی گئی ہیں جہاں 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعد پی ٹی آئی امیدوار نااہل قرار پائے۔ یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا لاہور کا حلقہ این اے 129 اور ہری پور کا حلقہ این اے 18 ان ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ عوامی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ ان 2 حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے اور یہ دونوں حلقے ان دونوں جماعتوں کی عوامی مقبولیت کا پتا بھی دیں گے۔...
    28 ویں ترمیم ممکن ہے اور اس پر بات چیت بھی چل رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ اور فیصل واوڈا سمیت دیگر سیاسی قائدین اس بات کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ سینیئر صحافیوں کے مطابق 28 ویں ترمیم میں ممکنہ طور پر بلدیاتی نظام کی مضبوطی اور نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بات کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:27ویں ترمیم طویل المدتی فوائد رکھتی ہے، وقت آگیا ہے کہ ملک 28ویں ترمیم کی جانب بھی پیش قدمی کرے، خواجہ آصف 21 نومبر کو ایم کیو ایم کی قیادت نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار بھی کیا کہ وہ بلدیاتی نظام کی مضبوطی کے لئے جدوجہد تو کر ہی رہے ہیں لیکن وہ پارلیمنٹ...
    لاہور‘ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) قومی اسمبلی کے6   اور صوبائی اسمبلی کے7  حلقوں پر ضمنی انتخابات کا دنگل آج سجے گا۔ امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج بھی تعینات ہو گی۔ الیکشن کمشن کے مطابق قومی اسمبلی کی6  اور پنجاب اسمبلی کی7  نشستوں پر آج  ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس ضمن میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد، این اے104 فیصل آباد، این اے129 لاہور، این اے143  ساہیوال اور این اے185  ڈی جی خان میں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے لاہور مینار پاکستان میں اجتماع کے دوسرے روز سیشن کے آغاز میں لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خاندان، وصیت اور وراثت میں چلنے والی پارٹیاں کبھی بھی انقلاب نہیں لا سکتیں۔ حکمران جمہوریت کی نرسری کالج و یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کے انتخابات نہیں کروانا چاہتے، خاندان، وصیت اور وراثت پر چلنے والی پارٹیاں نوجوانوں سے خوف زدہ ہیں۔ پنجاب کے تمام شہریوں میں صاف و شفاف بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں اور تمام اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں۔ جب نچلی سطح پر اختیارات منتقل کیے جائیں گے تو اجارہ داری نظام کا خاتمہ ہوگا۔ کارکنان ظلم کی ہر شکل کو بدلنے کے لیے جد و جہد...
     گجرات(نامہ نگار )گورنرخیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پی کے میں وفاقی حکومت اور فوج کے بغیر نظام نہیں چل سکتا صوبے میں امن ہوگاتو ہی خوشحالی بھی ہوگی ترقی بھی ہوگی اور ملک بھی آگے بڑھے گا۔ان خیالات کا اظہار گجرات میں ن لیگی سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی کی وفات پرکوٹھی نواب صاحب میں ضلعی صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) نوابزادہ طاہر الملک ، سابق ایم این اے نوابزاد غضنفر علی گل سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، صوبے میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے...
    اسلام آباد: ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفرگڑھ کے حلقوں میں انتخابی سامان متعلقہ مراکز تک پہنچا دیا گیا ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی اس دوران ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں مہر ثبت کریں گے۔ انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 408 کو انتہائی حساس اور 1,032 کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے...
    چیچہ وطنی: چیچہ وطنی میں حلقہ این اے 143 اور پی پی 203 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق شہر بھر میں 2100 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اے کیٹیگری کے پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر 19 پولنگ اسٹیشنز کو اے کیٹیگری، 115 کو بی اور 336 کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ایلیٹ فورس اور کوئیک ریسپانس...
    فرح خان کے نام سے کون واقف نہیں جنھوں نے نہ صرف کوریوگرافی میں اپنا نام بنایا بلکہ فلم سازی میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی ہیں اور اب ایک اور پلیٹ فارم کی بےتاج ملکہ بن گئی ہیں۔ فرح خان کی زندگی شوبز کے ہنگاموں، چکاچوند اور شہرت کے گرد گھومتی ہے۔ ان کے کریڈٹ پر متعدد کامیاب نغمے اور فلمیں ہیں۔ فرح خان ہر وقت کچھ نیا کرنے کے لیے پُرعزم نظر آتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب سوشل میڈیا آیا تو کوریوگرافر نے اس صنف کو بھی آزمایا۔ فلم ساز فرح خان نے یوٹیوب پر ولاگنگ کا آغاز کیا اور ایک کوکنگ چینل بھی چلا رہی ہیں جس میں ان کے خانساماں بھی ساتھ ہوتے ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (آن لائن)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے دن گنے جا چکے،صدرآصف علی زرداری نے فوری ملاقات سے بھی انکار کردیا۔ وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی کا معاملہ زور پکڑگیا جس پر ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں اور دبئی میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوششیں شروع کر دی ہیں تاہم ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کا وقت مانگا، صدرمملکت آصف زرداری نے سرفراز بگٹی سے فوری ملاقات سے انکارکردیا۔ پی پی پی ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی ملاقات کیلیے کچھ وقت دن دبئی میں ہی قیام کریں گے اورانہوں نے اپنا قیام بڑھا دیا ہے،پی پی بلوچستان کے ناراض ایم پی اے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکی مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ اور پاکستانی نوجوانوں کی مہارت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے امریکا کے 5 ہفتے کے دورے پر آئے نوجوان پاکستانی انٹرپرینئوز سے ملاقات کی۔ وفد پروفیشنل فیلوز پروگرام برائے اکنامک امپاورمنٹ کے تحت آئی ٹی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور جدید کاروباری انتظام کے شعبوں میں تجربات حاصل کر رہا ہے۔ ملاقات میں شرکاء نے اپنی مہارت اور اوکلاہوما میں قیام کے دوران امریکی ہم منصبوں سے ہونے والی ملاقاتوں کے تجربات سے آگاہ کیا۔ سفیر نے انہیں پروگرام کیلیے منتخب کیے جانے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    تین چار دن پہلے ہی کی بات ہے… خاندان میں ایک فوتگی ہو گئی، جانا تھا ہمیں چکلالہ اسکیم ٹو میں۔ راولپنڈی میں تو آج کل کہیں جانا یوں بھی سزا بنا ہوا ہے، کچہری چوک جو کہ شہر کی شہ رگ جیسی جگہ ہے، اس کی تعمیر نو کا کام ہو رہا ہے اور جہاں پہلے بیس منٹ میں پہنچا جا سکتا تھا، اب وہاں دو گھنٹے اور بیس منٹ میں بھی پہنچ جائیں تو لگتا ہے کہ کوئی جنگ جیت لی ہو۔ ذرا سا کام یاد آتا تھا تو چل پڑتے تھے ،گاڑی کی چابی اٹھا کر، اب تو کوئی نام لے کر راولپنڈی کے کسی بھی علاقے میں جانے کا کہے تو لگتا ہے کہ اس نے سزا...
    دنیا کے شمالی نصف کُرے میں وہ خطے، جنھیں کبھی صنعتی ترقی، ٹیکنالوجیکل برتری اور حکمرانی کے عالمی ماڈل کی حیثیت حاصل تھی، آج موسمیاتی تبدیلی کے ایسے بحران سے گزر رہے ہیں جس سے ان کے اپنے سیاسی، معاشی اور سماجی نظام ہل کر رہ گئے ہیں۔ امریکا سے لے کر یورپ، اور برطانیہ سے آرکٹک تک، موسمیاتی تبدیلی اب کسی مستقبل کا خطرہ نہیں رہی، یہ ایک روزانہ کی حقیقت ہے، جو انسانی زندگی، قومی سلامتی، معیشت اور عالمی توازن تک کو تبدیل کر رہی ہے۔ اس حوالے سے سوال یہ ہے کہ جب احتساب کا وقت آیا ہے توکیا مغربی دنیا خود اس بحران سے نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہے اور اگر نہیں، تو اس کے جھٹکے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر تشدد کی ویڈیوز ہونے کا دعویٰ کر کے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان ترجمان پنجاب حکومت کوثر کاظمی کے چیلنج سے بھاگ گئے۔ پروگرام میں کوثر کاظمی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتی بلکہ وہ کھل کر اس بات کا اظہار کرتی ہیں کہ اگر کوئی بھی سرکاری افسر سے سفارش کرتا ہے تو اس پر ریڈ فلیگ لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جرم کی پاداش میں جیل میں قید ہیں ،ان سے ملاقاتوں کا جو طریقہ کار ہے ،جیل انتظامیہ اس پر کار بند ہیں، اب تک عمران...
    وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے  کہا ہے کہ 28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی بات زیر غور نہیں ہے تاہم27 ویں ترمیم  میں رہ جانے والی ترامیم  پر اگر  اتفاق رائے ہوا تو 28 ویں لائیں گے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھائہسویں ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی بات زیر غور نہیں ہے، کچھ  ترامیم ہم 27 ویں آئینی ترمیم میں لانا چاہ رہے تھے مگر وہ نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم  میں رہ جانے والی ترامیم  پر اتفاق رائے ہوا تو 28 ویں لائیں گے ورنہ نہیں لائے جائے گی۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں اپنے موقف کو دہراتے ہوئے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ تمام پارٹیوں کےلیے ایک جیسا لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کریں گے تو حالات بہتر ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا فائدہ نہیں، میرے پاس لیڈر سے ملنے کے لیے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے، سہیل آفریدیوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے صوبائی اسمبلی سے قرارداد منظور...
    فوٹو: فائل قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ اور ہری پور میں کل صبح 8 بجے  سے  شام 5 بجے تک بلاتعطل پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن نے  عوام سے بلا خوف و خطر حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب میں9 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی...
    تصویر بشکریہ، راجا پرویز اشرف، فیس بک سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صدر جب بھی پوسٹ سے اتریں گے، استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کو بنیاد بناکر تبصرے کرنا مناسب نہیں۔ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں ہیں، شازیہ مری پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری پارٹی کے کو چیئرمین نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئینی اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنا چاہیے، صدر جب بھی پوسٹ سے اتریں گے استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔راجا پرویز اشرف نے...
    محورِ مقاومت کے بارے میں بغداد کے امام جمعہ نے کہا کہ سید حسن نصراللہ اور دیگر مزاحمتی رہنماؤں کی شہادت نے، دشمن کے پروپیگنڈے کے برعکس، نہ صرف مزاحمت کو کمزور نہیں کیا بلکہ اس کی یکجہتی اور قوت کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بغداد کے امام جمعہ آیت اللہ سید یاسین الموسوی نے کہا ہے کہ عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عراقی عوام میں شعور اور بیداری بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر خطے کے لیے صہیونی حکومت کے خطرناک منصوبے کے بارے میں بھی خبردار کیا۔ آیت اللہ الموسوی کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات کے نتائج عراقی قوم کی آگاہی اور بصیرت کا روشن...
    جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، انکے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں: سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پولیس کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظور دے چکا ہوں۔ان کا کہنا تھا وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، خیبر...
    دبئی ائیر شو: بھارتی طیارہ حادثے میں فلائنگ رولز کی خلاف ورزی کے امکان کی تحقیقات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )دبئی ائیر شو 2025 میں بھارتی طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، بھارتی پائلٹ کی غلطی تھی یا طیارے کی مشینی خرابی؟ فیصلہ تحقیقات کے بعد ہوگا۔اماراتی ایوی ایشن حکام اور عسکری ماہرین کی مشترکہ تحقیقات جاری ہیں۔دبئی ائیر شو کے آخری روز بھارتی تیجس طیارہ تباہ ہوگیا تھا جس کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔ 1989 سے ہر دوسرے سال منعقد ہونے والے دبئی ائیرشو میں یہ پہلا مہلک حادثہ ہے۔اس حوالے سے مربوط تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہیکہ کیا پائلٹ نے فلائنگ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی ہے؟ ایوی ایشن...
    تاجدار ختم نبوت و دفاع صحابہ و محبت اہلبیتؑ کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین پی ایس ٹی نے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقدساتِ اسلام کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کریں، ورنہ عوامی غم و غصے کے سامنے کوئی رکاوٹ کھڑی نہ رہ سکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تاجدارِ ختمِ نبوت و دفاعِ صحابہ و محبتِ اہلبیتؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام مخالف سرگرمیوں، عقائد پر حملوں اور دہشت گردانہ ذہنیت کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو لگام ڈالنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ تاجدار ختم نبوت و دفاع صحابہ و محبت اہلبیتؑ کانفرنس میں...
    پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، اداروں کی بالادستی اور آئین کی پاسداری کے لیے کھڑی رہی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے قانونی کمیونٹی میں افراتفری اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اکثر ایسے بیانات جاری کرتے ہیں جو ملک کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم کے خلاف کنونشن بدمزگی کا شکار، کیا وکلا تقسیم ہیں؟ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہغیر منتخب افراد کے بیانات کی سختی سے مذمت کی گئی اور یقین دہانی کروائی گئی کہ یہ کوششیں جلد ناکام...
    پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، اداروں کی مضبوطی اور آئین پاکستان کی پاسداری کے لیے کھڑی رہی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے قانونی برادری میں تقسیم اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ عناصر اکثر بیانات جاری کرتے ہیں جو ملک کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہوتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق غیر منتخب افراد کے اس طرح کے بیانات کی سخت مذمت کی جاتی ہے اور یقین دلایا گیا ہے کہ یہ کوششیں جلد ناکام ہوں گی۔ پاکستان بار کونسل اور سپریم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پستہ صحت کے لیے مفید عناصر سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ متعدد بیماریوں سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے، اس کے بے شمار فائدے ہیں جن میں بعض کا تعلق جلد اور بالوں کی خوبصورتی سے ہے۔نئی تحقیقی مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ پستے کھانا نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہیں بلکہ آنتوں کی صحت، سوزش میں کمی اور قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر انہیں رات کے وقت کھایا جائے۔امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں 51 بالغ افراد کو شامل کیا گیا، جس کے نتائج کے مطابق رات کے وقت پستے کھانے سے آنتوں میں بسنے والے مفید بیکٹیریا (مائیکروبائیوم) کی ترکیب مثبت...
    وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے وفاق پر صوبے سے امتیازی سلوک کے دعوے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سہیل آفریدی کے دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے، نہ ان کا نام نوفلائی لسٹ میں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ ایجنڈا ہی نہیں کہ وہ کسی صوبے کو...
    اسلام ٹائمز: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جنوبی عبوری کونسل کے سربراہ، عیدروس الزبیدی نے کہا تھا کہ اگر ایک آزاد جنوبی ریاست قائم ہوتی ہے تو وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسی طرح طارق صالح کے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ روابط بھی غزہ کی مدد کے دوران جاری رہے اور مغربی توجہ کا مرکز بنے۔ خصوصی رپورٹ: ایک مغربی تحقیقی رپورٹ میں اسرائیل کی یمن میں امارات کے حمایت یافتہ گروہوں میں بڑھتی دلچسپی سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ المساء کی مکمل رپورٹ میں فریقین کے درمیان سیاسی و سکیورٹی رابطوں اور یمن کے اسٹریٹیجک علاقوں میں اسرائیل کی موجودگی کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ یہ موجودگی جو خطے کی...
    اداکارہ زارا نور عباس اور اُن کے شوہر اسد صدیقی نے کم عمر بچوں کو اسکول بھیجنے کے معاملے پر اپنی رائے ظاہر کی ہے اور بتایا کہ وہ ابھی اپنی بیٹی کو اسکول نہیں بھیجیں گے۔ اسد صدیقی نے کہا کہ بچوں کو اسکول بھیجنے کی صحیح عمر سات سال ہے اور اس سے قبل اسکول بھیجنا زیادہ درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آجکل کے اسکول زیادہ تر تعلیم کے بجائے کاروباری مقاصد کے لیے چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے فن لینڈ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں بھی بچے سات سال کی عمر میں ہی اسکول جاتے ہیں، اور یہ بات اسلامی تعلیمات کے مطابق بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سات سال...
    یوکرین اور امریکا صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )یوکرین نے بتایا کہ وہ جلد ہی امریکا کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں ملاقات کرے گا تاکہ واشنگٹن کے اس منصوبے پر بات چیت کی جا سکے جس کا مقصد روس کے ساتھ جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ایک ہفتے سے بھی کم وقت دیا ہے کہ وہ 28 نکاتی منصوبے کی منظوری دے، جس کے تحت یوکرین کو اپنی کچھ سرزمین چھوڑنی، فوج کم کرنی ہوگی اور نیٹو میں شمولیت کا وعدہ ترک کرنا ہوگا۔ ادھر، یورپی اتحادی جنہیں اس منصوبے...
    جے رام رمیش نے کانگریس پارٹی کے شرمک نیا پلیٹ فارم کا حوالہ دیا، جس میں کارکنوں کیلئے انصاف کی پانچ ضمانتیں دی گئی ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ نئے ضابطے ان وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ہفتہ کو نئے لاگو کردہ لیبر کوڈ کی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ محض 29 موجودہ قوانین کو دوبارہ متعارف کراتے ہیں اور مزدوروں کے بنیادی مطالبات کو پورا نہیں کرتے، جیسے کہ قومی کم از کم اجرت 400 روپئے یومیہ اور شہری علاقوں کے لئے روزگار کی ضمانت۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ان کوڈز میں مکمل طور پر مطلع شدہ قواعد...
    آئی ایم ایف کے پاکستان سے ٹیکس نیٹ بڑھانے، ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارہ نے پاکستان کو بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات کرد یے ہیں۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال پر زور دیا، اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف بجٹ سازی پر تکنیکی رپورٹ جنوری میں جاری کرے گا جبکہ آئی ایم ایف کی جاری...
    پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری کی معروف شخصیت سنیل منج نے اپنے منفرد نام کے بارے میں دلچسپ بات بتائی ہے۔ جیو پوڈکاسٹ میں شریک ہو کر سنیل منج نے اس سوال کا جواب دیا کہ ان کا نام بالی وڈ کے ایک مشہور اداکار سنیل دت سے متاثر ہو کر رکھا گیا تھا۔ سنیل منج نے بتایا کہ ان کا نام ان کی دادی نے رکھا تھا اور یہ ہندی زبان کے لفظ “سنیل” سے لیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے “خوبصورت” اور “نیک”۔ سنیل منج کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے نام سے بہت محبت ہے، تاہم پاکستان میں اکثر ان کے نام کی وجہ سے مزاحیہ واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ جب...
    نائجیریا کی ریاست نائجر میں مسلح افراد نے سینٹ میریز کیتھولک اسکول پر دھاوا بول دیا اور سیکڑوں افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاپیری قصبے کے رہائشیوں نے بتایا کہ حملے کے بعد والدین اور رشتہ دار اپنے بچوں کی تلاش میں دیوانہ وار دوڑتے رہے۔ 62 سالہ دادا، داودا چیکولا نے الجزیرہ کو بتایا کہ ان کے چار پوتے پوتیاں غائب ہیں جن کی عمریں صرف 7 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ انھوں نے روتے ہوئے کہا کہ نہیں معلوم ہمارے بچے کہاں اور کس حال میں ہیں۔ جو بچے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے وہ بھی بکھر گئے ہیں۔ ادھر ریاست نائجر کی حکومت کا کہنا ہے کہ علاقے میں پہلے ہی سیکیورٹی خطرات سے متعلق انٹیلیجنس الرٹس موصول ہو...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے حالیہ سوشل میڈیا تبصروں اور انٹرویوز میں دیے گئے اپنے بیانات کے تناظر میں وضاحت اور معافی جاری کی ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ان کے بیانات کا بنیادی مقصد سرروگیٹ ایڈورٹائزنگ سے متعلق حکومتی ہدایات کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالنا تھا اور کسی بھی فرد، بشمول کھلاڑی، بورڈ کے ارکان یا دیگر اسٹیک ہولڈرز کو قصداً یا غیر قصداً بدنام کرنے کی نیت کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے محمد رضوان کو پاکستان کے ون ڈے انٹرنیشنل کپتان کے عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے کی گئی اپنی رائے کو اب غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔ سابق کپتان نے تسلیم کیا کہ انہوں نے رضوان کے فلسطین کے عوام کی...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے، وہ دہشتگرد ہے، اور ان دہشتگردوں کے خاتمے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس دہشتگردی کے خلاف مکمل طور پر اہل اور تیار ہے، اور ان کے ساتھ جدید ترین آلات کی خریداری کی منظوری دی جا چکی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اگر واجبات دے تو پولیس اور صحت کے شعبوں میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے، اور اس کے ساتھ خیبر پختونخوا میں ایک جدید فارنزک لیب بھی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اگر...
    معروف صحافی اور سابق چیئرمین پی سی بی، نجوم سیٹھی نے سابق کرکٹ کپتان راشد لطیف کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کی تحقیقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نجوم سیٹھی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ سابق کپتان کے خلاف فراڈ اور من گھڑت تحقیقات سے حیران ہیں، جو انہوں نے پی سی بی کی پالیسیوں پر تنقیدی ریمارکس کے بعد کی گئی ہیں۔ سیٹھی نے کرکٹ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایسے دباؤ والے اقدامات سے گریز کریں اور عدلیہ سے توقع ظاہر کی کہ وہ آزادی اظہار اور شہری حقوق کا تحفظ کرے گی۔ نجمی سیٹھیی کی اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے...
    نائجیریا کی ریاست نائجر میں مسلح افراد نے ایک کیتھولک اسکول پر حملہ کر کے 303 طلبا اور 12 اساتذہ کو اغوا کر لیا۔ سینٹ میریز کیتھولک اسکول میں ہونے والے اس حملے کے بعد والدین اور رشتہ دار اپنے بچوں کو تلاش کرنے کے لیے دیوانہ وار دوڑتے رہے۔ حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اور مقامی افراد نے بتایا کہ کئی بچے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، لیکن بیشتر غائب ہو گئے ہیں۔ 62 سالہ دادا، داودا چیکولا، نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چار پوتے اور پوتیاں غائب ہیں، جن کی عمریں 7 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ وہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نجم سیٹھی کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غلط اور حقائق سے بے بنیاد قرار دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر نجم سیٹھی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا: “نجم سیٹھی، آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے وقت اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔” انہوں نے مزید وضاحت دی کہ راشد لطیف کے خلاف پی سی بی کی کارروائی کا مقصد تنقید کو خاموش کرنا نہیں تھا، بلکہ یہ کارروائی جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات کو پھیلانے کے خلاف تھی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ “ہماری کارروائی مکمل طور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ نے حکومت کے کرتوت واضح کر دیے، آئی ایم ایف کی نظر میں وفاقی حکومت کی جو حیثیت اور اوقات ہے وہ سامنے آگئی، ستائسویں ترمیم کو دنیا نے دیکھ لیا۔شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا کہ بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر غیرقانونی پابندی عائد کرکے آئین کے آرٹیکل 10 اور 14 کی صریح خلاف ورزی کی جارہی ہے اور انہیں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، حالانکہ دہائیوں سے قانون موجود ہے کہ ہر قیدی ہفتے میں ملاقات کا حق رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اہلیہ بشریٰ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی :وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں کے بعد وہ نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں،  سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدر مملکت آصف  زرداری سے ملاقات کی کوششیں کیں اور ان سے ملاقات کا وقت طلب کیا تاہم پی پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدر نے فوری ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ملاقات کے لیے چند دن دبئی میں قیام کریں گے اور اپنی جانب سے رابطے جاری رکھیں گے،  اس دوران پی پی بلوچستان کے ناراض ایم پی اے نے بھی صدر مملکت کو وزیراعلیٰ بلوچستان سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔خیال رہےکہ  وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے امکانات میڈیا کی توجہ...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق کپتان راشد لطیف کے معاملے پر سوشل میڈیا میں سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو سخت جواب دیتے ہوئے ان کے بیان کو یکسر بے بنیاد قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نجم سیٹھی کے بیان پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ‘نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے وقت اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘راشد لطیف کے خلاف پی سی بی کی کارروائی کبھی بھی تنقید کو خاموش کرنے کے حوالے سے نہیں تھی’۔ محسن نقوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ...
    نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط ہیں، محسن نقوی کا سخت ردعمل،سابق چیئر مین اور موجودہ چیئر مین آمنے سامنے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق کپتان راشد لطیف کے معاملے پر سوشل میڈیا میں سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو سخت جواب دیتے ہوئے ان کے بیان کو یکسر بے بنیاد قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نجم سیٹھی کے بیان پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے وقت اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
    لاہور: ‎پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے 13 حلقوں میں انتخابی مہم آج رات ختم ہوگی جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ قومی اسبملی کے حلقوں میں ہری پور این اے 18، فیصل آباد کے دو حلقے این اے 104 وار 96، این اے 129 لاہور، این اے 143 سرگودھا اور این اے 185 ڈی جی خان کے حلقے شامل ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں پی پی ‎ساہیوال 203 اور مظفر گڑھ 269 شامل ہیں جبکہ سرگودھا پی پی 73، میانوالی پی پی 87 اور فیصل آباد کے تین حلقے 15، 98 اور 116 شامل ہیں۔...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے اپنے سوشل میڈیا پر اور انٹرویوز میں دیے گئے متنازع بیانات پر غیرمشروط معافی مانگ لی ہے۔ راشد لطیف نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بیان انہوں نے محمد رضوان کی فلسطین کی حمایت کو کپتانی سے ہٹانے سے جوڑا تھا، وہ بلاجواز اور غیر مناسب تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ بیان کسی ٹھوس ثبوت پر مبنی نہیں تھا اور یہ غلط تھا۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ ملک کی عزت اور ساکھ سب سے مقدم ہے، اور ایسے غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ وہ اپنے بیانات میں ذمہ دارانہ اور شواہد پر مبنی...
    آئی جی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ الیکشن میٹریل کی ترسیل و آمدورفت جاری ہے، محفوظ ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 939 مردانہ، 889 زنانہ، 964 جوائنٹ پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز اور الیکشن  کمیشن عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 13 قومی و صوبائی حلقوں پر کل ہونیوالے ضمنی انتخابات کی سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو حق رائے دہی...
    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس ملاقات کو عمومی طور پر انتظامی معاملات پر مبنی ایک رسمی نشست قرار دیا جا رہا تھا، مگر اس کی پس منظر میں موجود سیاسی حساسیت اور بین الاقوامی معاملات نے اسے معمول سے کہیں زیادہ توجہ کا مرکز بنا دیا تھا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممدانی کے ساتھ ان کی نشست مؤثر، خوشگوار اور مستقبل کے لیے امید افزا رہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کوشش ہوگی کہ ممدانی کو تمام ممکنہ تعاون...
    ---فائل فوٹو  کل بروز 22 نومبر کو ہونے والے قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن کے پیشِ نظر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 13 قومی وصوبائی حلقوں میں سیکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ووٹرز کو حق رائے دہی کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کریں گے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے، الیکشن میٹریل کی محفوظ ترسیل کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گےدوسری جانب الیکشن...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور شرکا کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیے اور حکومت کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ آپریشن بنیان ’مرصوص‘ کی کامیابی کے بعد پاکستان دنیا بھر میں سربلند ہے اور پنجاب میں بہت کچھ کر چکے ہیں اور بہت کچھ ہونے جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب نے بھارت کے دعوؤں کا پول کھول دیا انہوں نے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، احتساب کی کمی اور غربت جیسے مسائل...
    گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک گاڑی (کیری ڈبہ) خوفناک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 2 انٹر کی طالبات بھی شامل تھیں جو امتحان دینے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جو انتخاب کے دوران دونوں کے درمیان سخت تنقید کے باوجود شائستہ اور مصالحت آمیز رہی۔ ممدانی نے جیت کے بعد ٹرمپ کو آمر قرار دیا تھا اور ٹرمپ نے مدمانی پر کمیونسٹ ہونے کا الزام لگایا تھا۔ مزید پڑھیں: ‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات اوول آفس میں ملاقات کے دوران صحافیوں نے ممدانی سے سخت سوال کیا کہ کیا وہ صدر کو ’فاشسٹ‘ سمجھتے ہیں، جس پر ٹرمپ نے فوری طور پر صورتحال سنبھالتے ہوئے کہا: ’ٹھیک ہے، آپ بس ہاں کہہ دیں‘ اور ہلکے انداز میں ممدانی کے...
    ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک گاڑی (کیری ڈبہ) خوفناک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 2 انٹر کی طالبات بھی...
    آئین کو توڑا گیا حلیہ بگاڑا گیا عوام پاکستان کے آئین کو بچائیں، آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اس حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی ہے،محمود خان اچکزئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی پیروکار بنی ہوئی ہے، آئین میں ترمیم کا فائدہ بڑی شخصیات کو ہوتا ہے،عمران کی رہائی کوئی مشکل نہیں لیکن ہم خان کیلئے انصاف چاہتے ہیں، اسد قیصرودیگر رہنمائوں کا خطاب تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ آئین کو توڑا گیا حلیہ بگاڑا گیا عوام پاکستان کے آئین کو بچائیں، آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اس حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن...
    میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے سے روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی، صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیٔے۔اڈیالا جیل کے باہر صحافیوں کے سوالات کا حواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے پولیس یا کسی ادارے کو فون کرکے نہیں کہا کہ فلاں امیدوار کو سپورٹ کرنا ہے بلکہ صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیے، کسی کو دھمکی نہیں دی۔ان کا کہنا تھا کہ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوری پنجاب کابینہ اور تمام محکموں کا سخت احتساب کیلئے دوسرے روز بھی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر محکموں میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کی کڑی سکروٹنی جاری جبکہ کامیابیوں کا ناقابل تردیدریکارڈ اور نئے فیصلہ کن اقدامات کیے گئے۔ وزیراعلیٰ کی صدارت میں 3 گھنٹے طویل محکمانہ پر فارمنس ریویو اجلاس میں پنجاب میں شاندار کامیابیوں کی طویل فہرست پیش اور مستقبل کے بڑے فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 33 ارب روپے کے تاریخی ریونیو کے ساتھ پنجاب مائنز اینڈ منرلز نے کارکردگی کا نیا معیار متعین کر دیا ہے۔ صرف ایک سال میں کلینک آن ویل...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تناؤ کے ماضی کے باوجود خوشگوار اور تعمیری تعلقات کی امید ظاہر کی۔ جمعے کے روز ہونے والی اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے زہران ممدانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قیمتوں کے بڑھتے مسائل پر کامیاب انتخابی مہم چلائی۔ ٹرمپ، جو ماضی میں ممدانی کو ’جہادی‘ قرار دے چکے ہیں اور ان کی شہریت ختم کرنے کی دھمکی بھی دے چکے تھے، اب ان کی کامیابی کو ’ناقابلِ یقین‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بہت اچھی اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ ہم دونوں ایک...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان ٹیچر ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تدریس ایک مقدس مشن ہے اور اساتذہ ہی قوم کے مستقبل کے حقیقی معمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استاد طالب علموں کو شناخت کا شعور دیتے ہیں، ان کی شخصیت نکھارتے ہیں اور ذہن سازی کرکے انہیں معاشرے کے ذمہ دار شہری بناتے ہیں۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ بچوں کو اردو زبان اور ہمارے تہذیبی ورثے سے روشناس کرانا اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی جنگیں قومیں کلاس رومز میں لڑ رہی ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان نے ماضی میں سیاسی عدم استحکام...
    لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے رات کو ریسٹورنٹس کی انسپکشن کا حکم دیدیا۔ عدالت نے پودے لگانے کے لیے ایل ڈی اے کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹس طلب کرلیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریسٹورنٹس کے رات گئے تک کھلے رہنے کی شکایات ہیں، ڈی جی ماحولیات اپنے افسروں کو متحرک کریں، درخت کاٹنے پر پہلے ہی پابندی ہے، گھروں میں لگے درختوں کو بھی نہیں کاٹنا چاہیے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بہاولپور کی طرف سے آنے والے گاڑیوں کے دھوئیں کو روکنے پر کام ہونا چاہیے، سڑکوں پر ابھی بھی...
    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی نئی ’گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ‘ میں پاکستان میں کرپشن کو گورننس سسٹم کی بنیادی خامی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکاری ملکیتی اداروں میں بدعنوانی، کمزور حکومتی کنٹرول اور غیر مؤثر عدالتی و احتسابی نظام ملک کی معاشی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی عوام دوست عدالتی اصلاحات پر پیش رفت رپورٹ جاری بنیادی طور پر کہا جائے تو آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ کا خلاصہ یہی ہے کہ کرپشن پاکستان کے گورننس نظام کا بنیادی جزو ہے جبکہ کمزور عدالتی نظام میں احتساب کا عمل مکمل طور پر آزاد نہیں۔ رواں برس فروری میں آئی ایم وفد نے چیف جسٹس سپریم...
    فیڈرل بی ایریا بلاک 6میں رہائشی پلاٹ پر بینک کی تعمیر ،سپریم کورٹ کے احکامات کا مذاق رہائشی پلاٹ نمبر C-3 پر انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کی ملی بھگت ثابت ، علاقہ مکین برہم ہو گئے وسطی کے معروف علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 6 کے رہائشی پلاٹ نمبر C-3پر بینک کی برانچ کی برق رفتار تعمیر نے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کی غفلت نہیں بلکہ مبینہ ملی بھگت کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود یہ تعمیر اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے یا تو بے بس ہو چکے ہیں یا پھر دانستہ طور پر غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ...
    حمیداللہ بھٹی دنیا میںاِس وقت معاشی ،تجارتی کے ساتھ نئے دفاعی اتحادبن رہے ہیں ۔تباہ کُن ہتھیاروں کے ذخائر اور جدیدترین لڑاکا طیاروں کے باوجود ریاستیں قومی سلامتی کے حوالے سے فکرمندہیں امن پسندی کی دعویدارکچھ طاقتوں کے پاس جوہری ہتھیاروں کااِتنا ذخیرہ ہے جس سے پوری دنیا کو کئی بار تباہ کیا جا سکتا ہے۔ اِس کے باوجودتباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ایجاد پر کام ہورہا ہے ۔حالانکہ آواز کی رفتار سے تیزمیزائل اور لڑاکا جہاز بن چکے لیکن دفاعی فکرمند ی موجودہے۔ دولت کے لیے امریکہ جیسے ممالک کا ہتھیاروں کی برآمد بڑھانا امن کے لیے نقصان دہ ہے ۔ سرد جنگ کے بعدچار عشرے تک یہ خیال دنیاکے اذہان میں راسخ رہا کہ جتنے جوہری ہتھیار بنائے...
    برسلز: یورپی یونین  ( ای یو) فوجی کمیٹی کے چیئرمین جنرل شان کلینسی نے کہاہے کہ  یورپ کو فوری طور پر اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ روس کی جانب سے یوکرین پر جاری جنگ نے برِ اعظم کو جنگ اور امن کے درمیان ایک خطرناک  گرے زون  میں دھکیل دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئرش ایئر کور کے جنرل اور جون میں ای یو کے اعلیٰ فوجی عہدے پر فائز ہونے والے کلینسی نے برطانوی اخبار The Irish Times کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یورپ اب اپنے مشرقی سرحدی تحفظات کے حوالے سے غیر محفوظ نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یورپ میں دفاعی اخراجات میں اضافہ معاشرے کو...
    پاکستان کی معیشت کے لیے جولائی تا اکتوبر 2025 کے ابتدائی 4 ماہ محض کیلنڈر کے اوراق نہیں بلکہ ایک معاشی اور تجارتی آزمائش نامہ ہے۔ اس عرصے میں ملک کی درآمدات 23 ارب 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کے ابتدائی 4 ماہ 20 ارب 30 لاکھ ڈالرز یعنی 15.51 فی صد زیادہ ہیں۔ اس طویل جست نے معیشت کی سانسیں روک لی ہیں کیونکہ ایک ایسا ملک جہاں کا امیر طبقہ اشرافیہ ملکی پیداوار سے زیادہ غیر ملکی برانڈز کا دل دادہ ہو، جب اچانک اس اضافے کے دباؤ میں آتا ہے تو تجارتی توازن ہی نہیں بگڑتا بلکہ ڈالر کے ذخائر کو کمزور کرتا ہے۔ روپے کی قدر کو لرزاتا ہے، بجٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے حوالے سے ہر کوئی مانتا ہے کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور یہ لڑائی اب سیاسی حل سے بہت دور جا رہی ہے۔ عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں فریقین تصادم اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں‘ پاکستان مذاکرات کے ذریعے حل کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے‘ پاکستان ہمیشہ سے ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی رہا ہے۔ علاوہ ازیں وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امن منصوبہ روس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)پاکستان کا سلامتی کونسل میں غزہ کے حوالے سے عالمی فورس پر امریکی قرارداد کی حمایت کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے دوران امریکا کی اسلام دشمنی دنیا پر عیاں ہو چکی ہے۔ نیٹو طرز کا مسلم ممالک کا عسکری اتحاد بننے تک ابلیسی اتحادِ ثلاثہ مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدہ کرنا، نان نیٹو اتحادی بنانا اور F-35 طیاروں جیسی مراعات کی فراہمی کا مقصد اسرائیل کو تسلیم کروانا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے پرجوش مصافحوں، مسکراہٹوں اور بیانات کی شہ سرخیوں میں امریکی مفادات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ناظم اجتماع لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کے کونے کونے سے آئے ہوئے لاکھوں شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتا ہوں، آج آپ کی موجودگی اس بات کی گواہ ہے کہ جماعت اسلامی کا پیغام لوگوں کے دلوں میں اتر چکا ہے اور اس قافلے کے قدم مضبوط ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے اس عظیم الشان اجتماعِ عام کا فیصلہ کیا تھا اور آج وہ لمحہ ہے جو آپ سب کی شرکت سے تاریخ رقم کر رہا ہے،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اجتماعِ عام کا ایسا منظر کم ہی دکھائی دیتا ہے۔ یہ اجتماع، نظم و ضبط، عزم و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں ملک بھر سے قافلوں کی آمد جمعے کے روز بھی رات گئے تک جاری رہی۔ مختلف شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں سے آنے والے شرکاء مسلسل اجتماع گاہ پہنچتے رہے، جس سے اجتماع گاہ اور اس کے اردگرد کے علاقے رات گئے تک آباد رہے۔ انتظامیہ کے مطابق آنے والے قافلوں کی رہنمائی اور استقبال کے لیے کارکنان کی بڑی تعداد مقرر ہے جو مہمانوں کو ان کے مقامات تک پہنچانے میں بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ شرکا کا کہنا ہے کہ اجتماع کی روحانی فضا اور منظم انتظامات ان کی آمد کے جوش و شوق میں اضافہ کر رہے ہیں۔ نمائندہ جسارت گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے شہر بیلیم میں جاری کوپ 30 موسمیاتی کانفرنس کے مقام پر آتشزدگی کے باعث مندوبین کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بیلیم میں کوپ 30 کے کانفرنس سینٹر میں آگ لگی، جس کے بعد مندوبین کو بحفاظت نکالا گیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔برازیل کی وزارت سیاحت نے بتایا کہ کانفرنس سینٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔کانفرنس کے منتظمین نے بھی تصدیق کردی ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور برازیل کے فائر بریگیڈ نے کانفرنس کے مقام کو مکمل طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سیکیورٹی اسٹاف کا کہنا تھا...
    اپنے لبنانی ہم منصب کیجانب سے مذاکرات کی دعوت کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ تہران کی دعوت دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ہم لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اور اگر مجھے دورہ بیروت کی دعوت دیجائے تو میں بخوشی قبول کر لونگا اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے لبنانی ہم منصب یوسف رجی کی جانب سے دی جانے والی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ میرے عزیز دوست، لبنانی وزیر خارجہ یوسف رجی نے ایم ٹی وی لبنان (MTV) کے ساتھ انٹرویو میں مجھے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ سید عباس عراقچی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم لبنان کے اندرونی معاملات میں...
    ویانا میں بین الاقوامی اداروں کیلئے روس کے مستقل نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی ایران مخالف قرارداد کے نتائج مستقبل قریب میں واضح ہو جائینگے! اسلام ٹائمز۔ ویانا میں روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے خبردار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایرانی جوہری مذاکرات میں موجود تعطل کا ذمہ دار مغرب ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی خبررساں ایجنسی ریانووستی کے ساتھ انٹرویو میں میخائیل اولیانوف نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کی نئی ایران مخالف قرارداد کے نتائج پر خبردار کرتے ہوئے روسی نمائندے نے تاکید کی کہ ہم ان نتائج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا ایک فضائی میزبان مبینہ طور پر کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا، جس کے بعد ایئرلائن نے اس کی گمشدگی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کے مطابق مذکورہ فضائی میزبان ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے-798 کے لیے نہیں پہنچا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جب ان سے رابطہ کیا گیا تو اس نے عذر پیش کیا کہ ان کی طبیعت ناسازِ ہے، مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اگر غیرقانونی گمشدگی ثابت ہوئی تو کیبن کرو ممبر کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی خاص طور پر کینیڈا میں...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر ہم پر پانی پھینکا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی خط لکھنے سے پہلے کسی وکیل سے پوچھ لیتے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کاش وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے جیل قوانین پڑھ لیے ہوتے، ان کا قیدیوں سے ملاقات کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سہیل آفریدی کے خط کا جواب دینے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جیل رولز کو فالو کرنا ہو گا، کسی جیل میں کسی سیاسی میٹنگ کی اجازت نہیں،...
    —فوٹو آن لائن اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد کے باہر احتجاج کیا ہے، تاہم پولیس نے اپوزیشن اتحاد کی قیادت کو احتجاجی واک سے روک دیا۔اس موقع پر اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین کو توڑا گیا ہے، اس کا حلیہ بگاڑا گیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا آج 27 ویں ترمیم کیخلاف یوم سیاہ کا اعلان کراچی تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج جمعہ 21نومبر... انہوں نے کہا کہ عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور پاکستان کے آئین کو بچائیں۔تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، ہماری پُرامن سیاسی تحریک جاری رہے گی۔علامہ...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بات کو غلط انداز میں لیا، سہیل آفریدی نے فری اینڈ فیئر الیکشن کی بات کی جو الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ہری پور میں ضمنی انتخابات اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آَفریدی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس سے متعلق سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ہری پور میں عمران خان کو بہت زیادہ حمایت حاصل ہے۔ ٹیکنیکی طور پر سہیل آَفریدی نے اس حلقے...
    بیجنگ کے ایک کیڑوں کے میوزیم نے ایسا انوکھا تجربہ پیش کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ میوزیم کے کیفے میں پیش کی جانے والی ’کاکروچ کافی‘ نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے، کیونکہ اس کافی میں پسے ہوئے کاکروچ پاؤڈر اور خشک یلو میل ورمز استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ ڈرنک سن کر ہی بہت سے لوگ چونک جاتے ہیں، مگر تجسس رکھنے والے نوجوان روزانہ اس کے کئی کپ خرید رہے ہیں۔ ایک کپ کی قیمت تقریباً 45 یوان یعنی 550 روپے سے زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پولیس نے کافی چور طوطے کو دھر لیا چین میں انوکھے مشروبات کا چلن پہلے بھی رہا ہے، کیونکہ کچھ کیفے اپنے ڈرنکس میں دیپ...