دبئی ائیر شو: بھارتی طیارہ حادثے میں فلائنگ رولز کی خلاف ورزی کے امکان کی تحقیقات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز

دبئی(سب نیوز )دبئی ائیر شو 2025 میں بھارتی طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، بھارتی پائلٹ کی غلطی تھی یا طیارے کی مشینی خرابی؟ فیصلہ تحقیقات کے بعد ہوگا۔اماراتی ایوی ایشن حکام اور عسکری ماہرین کی مشترکہ تحقیقات جاری ہیں۔دبئی ائیر شو کے آخری روز بھارتی تیجس طیارہ تباہ ہوگیا تھا جس کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

1989 سے ہر دوسرے سال منعقد ہونے والے دبئی ائیرشو میں یہ پہلا مہلک حادثہ ہے۔اس حوالے سے مربوط تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہیکہ کیا پائلٹ نے فلائنگ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی ہے؟ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حکام نے فلائنگ رولز کی خلاف ورزی کے امکان کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دبئی ائیر شو منتظمین کے مطابق ائیر شو میں فضائی کرتب کی 300 فٹ بلندی لازمی تھی، تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کیا بھارتی طیارہ 300 فٹ کم از کم اونچائی سے نیچے آیا تھا؟ بھارتی طیارے کا غیر منظور شدہ فضائی تکنیک کا شعبہ بھی زیر تفتیش ہے۔ بھارتی جنگی طیارے میں ممکنہ تکنیکی خرابی کی بھی جامع تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بھارتی طیارے کا کریش، فضائی مظاہرے کے لیے مختص ڈسپلے باکس میں ہوا تھا۔ دبئی ائیر شو کا ڈسپلے باکس شائقین سے کم از کم 2کلومیٹر سے زیادہ دور ہوتا ہے۔ دبئی ائیر شو کی فلائنگ کنٹرول کمیٹی بھی تحقیقات کا حصہ ہے۔ فلائنگ کنٹرول کمیٹی منظور شدہ پروٹوکولز اور ویڈیوز کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپوزیشن اتحاد کا آئی ایم ایف رپورٹ میں سامنے آنے والی معاشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ اپوزیشن اتحاد کا آئی ایم ایف رپورٹ میں سامنے آنے والی معاشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرادیا اسرائیلی حملے میں رہنما کی شہادت؛ حماس نے غزہ جنگ بندی ختم کرنے کا عندیہ دیدیا یوکرین اور امریکا صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کریں گے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو 129 رنز کا ہدف آئی ایم ایف کے پاکستان سے ٹیکس نیٹ بڑھانے، ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارتی طیارہ تحقیقات جاری کی خلاف ورزی کی تحقیقات تحقیقات کا

پڑھیں:

بھارتی فوج کا تیجس طیارہ گر کر تباہ؛ فلمی ستارے مودی پر برس پڑے

دبئی ایئر شو میں کرتب دکھانے والا بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس پر بالی ووڈ کے ستاروں نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد فنکاروں نے فوجی طیارہ حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے فوجی طیاروں کی سیکیورٹی اور ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کے اہل خانہ ہمیشہ بے یقینی کا شکار رہتے ہیں۔

ماضی کی معروف اداکارہ جیہ بچن نے بھی واقعے کی شفاف تفتیش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوجیوں اہلکاروں کو محفوظ ماحول دیا جائے۔

شتروگھن سنہا اور راج ببر سمیت دیگر اداکاروں نے بھی مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اداکار اکشے کمار نے کہا کہ پائلٹ کی ہلاکت پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ میں پورا ملک شریک ہے۔ قوم اپنی جان قربان کرنے والے اہلکار کو یاد رکھے گی۔

ریتھک روشن نے کہا کہ یہ حادثہ نہ صرف بھارتی فضائیہ بلکہ ہر بھارتی کے لیے بڑا سانحہ ہے۔ پوری قوم سوگوار ہے۔

رجنی کانت نے بھی واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے پائلٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • دبئی ائیر شو میں طیارے کی تباہی: سوشل میڈیا پر بھارتی ائیر چیف کو ہٹانے کی مہم زور پکڑ گئی
  • میئر نیویارک کی امریکی صدر سے ملاقات،اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ
  • دبئی ائیر شو میں بھارتی طیارہ تیجس گر کر تباہ، بھارتی عوام کا شدید ردعمل
  • دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گرکر تباہ،پائلٹ ہلاک، مودی سرکار پھر رسوا
  • دبئی ائیر شو میں انڈین ایئرفورس کا طیارہ تباہ؛ بھارتی ایروناٹکس کمپنی کے شیئرز گر گئے
  • دبئی ائیر شو، بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئے
  • دبئی ائیر شو میں طیارہ گرنے کا واقعہ، بھارتیوں کی اپنی فضائیہ پر تنقید، ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ
  • دبئی ائیر شو، تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے
  • بھارتی فوج کا تیجس طیارہ گر کر تباہ؛ فلمی ستارے مودی پر برس پڑے