فائل فوٹو 

غیر ملکی ہیکرز کی جانب سے پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ڈیٹا پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور فارنزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے سائبر حملےکو ناکام بنادیا۔

ترجمان کے مطابق سائبر اٹیک سے محفوظ رہنے کے لیے پلان موجود تھا جسے بروقت عمل میں لایا گیا، پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کا تمام ریکارڈ اور رپورٹس محفوظ ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی

پڑھیں:

سندھ میں ایک اور کنویں سے تیل کی پیداوار شروع

کراچی:

سندھ میں ایک اور کنویں سے تیل کی پیداوار شروع ہوگئی۔

ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق او جی ڈی سی کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے، او جی ڈی سی کے صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع پاساکھی 14 کنویں سے تیل کی پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے، اس کنویں سے یومیہ 1100 بیرل تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے، پاساکھی نارتھ ڈی اینڈ پی ایل میں او جی ڈی سی کا ورکنگ انٹرسٹ  100 فیصد ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق  او جی ڈی سی نے پاساکھی-14 کی ڈرلنگ 2183 میٹر گہرائی تک مکمل کی، کنویں میں آر ایس ایس، ایم ڈبلیو ڈی اور نائٹرائیفائیڈ مڈ سسٹم پہلی بار استعمال کیا گیا، پاساکھی-14 میں بہترین پروڈکشن ڈیلیوری کے لیے جدید ای ایس پی ٹیکنالوجی نصب کی گئی، کمپنی کی جانب سے ایکسپلوریشن اور ڈویلپمنٹ میں مسلسل سرمایہ کاری جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سویٖڈن: مسافر بس نے اسٹاپ پر کھڑے افراد کو روند ڈالا، 3 ہلاک
  • پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈیٹا پر غیر ملکی سائبر حملہ ناکام
  • پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی پر سائبر حملے کا دعویٰ؛ پی ایف ایس اے کی تصدیق
  • افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟
  • سندھ میں ایک اور کنویں سے تیل کی پیداوار شروع
  • پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے باضابطہ لائسنسنگ نظام کا آغاز کر دیا
  • امریکا‘ غیرملکی ہنر مندوں کیلیے نئی ویزا پالیسی
  • پنجاب حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم
  • پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملکی مفاد میں فیصلے کیے، اداروں کو مضبوط کیا: گورنر پنجاب