سندھ،ساون فیلڈ میں گیس کے بڑے ذخائرکی دریافت
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)پی پی ایل کا کہنا ہے کہ خیرپور کے ساون فیلڈ میں گیس دریافت ہوگئی جس کا خط پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔
ساون میں پہلی بار کنویں کی ڈرلنگ خصوصی ٹریپ ایویلوایشن اپروچ کے تحت کی گئی۔
پی پی ایل کا کہنا ہے کہ گیس کی دریافت جوائنٹ وینچر کے تحت کی گئی ہے، ساون ڈیپ نارتھ کنویں پر 14017 فٹ گہرائی تک ڈرلنگ مکمل کرلی گئی ہے اور جانچ کے دوران تقریباً 0.
پی پی ایل کے مطابق نئی دریافت نے جیولوجیکل ماڈل کو درست ثابت کردیا ہے، دریافت نے خطے میں نئے ایکسپلوریشن مواقع کے دروازے کھول دیے ہیں۔
ساون فیلڈ میں دریافت ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: سیف سٹی کیمرے کے ڈسٹری بیوشن باکس کا معمہ حل ہوگیا
کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب سے سیف سٹی کیمرے کا مبینہ چوری ہونے والا ڈسٹری بیوشن باکس کا معمہ حل ہوگیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والا ڈسٹری بیوشن باکس قریبی پلاٹ سے مل گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ڈی بی ناکس کلفٹن پارک کی حدود سے ملا ہے، پولیس کی نفری اس حوالے سے ایکسپرٹ نہیں ہے، انہیں معلوم نہیں ہے کہ باکس میں کیا چیزیں موجود ہونی چاہیے، لیکن سیف سٹی کی انتظامیہ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
کراچی: سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہوگیا: ڈی آئی جی ساؤتھکراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاوس کے قریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس مبینہ طور پر چوری ہوگیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ڈی بی باکس جس بیٹری کے ساتھ منسلک تھا، وہ اس میں موجود نہیں ہے، جبکہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ سی سی ٹی وی ڈی بی باکس سے منسلک تھے یا نہیں۔ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس مبینہ طور پر 6 نومبر کو چوری ہوا تھا۔