چائلڈ اسٹار عریشہ رضی نے شوہر اور بیٹے کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف چائلڈ اسٹار عریشہ رضی نے اپنے شوہر عبداللہ فرخ اور ننھے بیٹے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی اس خوبصورت روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز کو بے حد سراہا۔
عریشہ رضی نے کم عمری میں میرے پاس پاس جیسے مقبول ڈرامے میں نادیہ جمیل، دیپک پروانی اور معمر رانا کے ساتھ اداکاری کر کے شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہ تھوڑی سی وفا سمیت متعدد ڈراموں اور کمرشلز میں بھی نظر آئیں، اور بہترین چائلڈ ایکٹریس کے طور پر اپنی مضبوط پہچان بنائی۔
اداکارہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں۔ شادی کے بعد وہ بیرونِ ملک منتقل ہوگئیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کو جنم دیا اور اپنی ذاتی زندگی کو وقت دیا۔
عریشہ کے مداح خوش ہیں کہ وہ زندگی کے اس اہم روحانی سفر میں اپنے خاندان کے ساتھ شریک ہوئیں، اور ان کی واپسی یا مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں جاننے کے بھی منتظر ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
افغان طالبان نے سرمایہ کاری کی تلاش میں نئی دہلی کا رُخ کرلیا
افغانستان کے عبوری وزیرِ تجارت الحاج نورالدین عزیزی بدھ کے روز اپنی پہلی باضابطہ بھارت یاترا پر نئی دہلی پہنچے، جہاں وہ معاشی تعاون بڑھانے، باہمی تجارت میں وسعت لانے اور مشترکہ سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب کابل اور پاکستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد افغانستان علاقائی متبادل تجارتی راستوں اور نئی اقتصادی شراکت داریوں کی تلاش میں ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق بھارت نے گزشتہ ماہ کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ فعال کیا ہے، جو 2021 میں امریکی و نیٹو افواج کے انخلا کے بعد بند کردیا گیا تھا۔ سفارتی سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ نئی دہلی افغانستان کے لیے امدادی اقدامات بھی تیز کر رہا ہے، جبکہ خطے میں اثر و رسوخ کے لیے چین کے ساتھ مقابلہ بھی جاری ہے۔
افغان وزارتِ تجارت کے مطابق عزیزی اپنے بھارتی ہم منصب، وزیرِ خارجہ اور مختلف بھارتی تاجر گروپوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان مذاکرات میں تجارتی سہولت کاری، سرمایہ کاری کے نئے مواقع، اور افغانستان کو علاقائی ٹرانزٹ حب کے طور پر مستحکم بنانے جیسے نکات شامل ہوں گے۔
پاکستان کے ساتھ سرحدی بندش اور گزشتہ ماہ ہونے والی جھڑپوں میں جانی نقصان کے بعد افغانستان کو گندم، ادویات اور صنعتی مصنوعات کی قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث اسے نئے تجارتی راستوں کی ضرورت پیش آئی ہے۔ وزارتِ تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں ایران کے ساتھ افغان تجارت 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو اسی عرصے میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی 1.1 ارب ڈالر کی تجارت سے زیادہ ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر عزیزی کی آمد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
A warm welcome to Afghan Industry and Commerce Minister, Alhaj Nooruddin Azizi, on his official visit to India.
Advancing bilateral trade and investment ties is the key focus of the visit. pic.twitter.com/nE0kQSDqkF
— Randhir Jaiswal (@MEAIndia) November 19, 2025
بھارت کی جانب سے ایران کی بندرگاہ چابہار کا استعمال افغانستان کے لیے ایک اہم راستہ ہے۔ نئی دہلی نے گزشتہ ماہ اس بندرگاہ کی سرگرمیوں کے لیے امریکہ سے چھ ماہ کی پابندیوں میں نرمی بھی حاصل کرلی، جس سے کابل کی کراچی بندرگاہ پر انحصار مزید کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔