کئی سال قبل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں چائلڈ اسٹار کے طور پر ابھرنے والی عریشہ رضی نے اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق عریشہ رضی نے میرے پاس پاس جیسے ڈرامے میں اداکارہ نادیہ جمیل، دیپک پروانی اور معمر رانا کے ساتھ کردار ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے ’تھوڑی سی وفا‘ ڈرامے اور کئی کمرشلز و سیریلز میں بھی کام کیا ہے۔

عریشہ رضا کا شکار بہترین کم عمر اداکاروں میں ہوتھا تھا تاہم وہ کافی عرصے سے انڈسٹری سے غائب ہیں۔

اداکارہ چند سال قبل عبداللہ فرخ کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھیں اور پھر بیرون ملک منتقل ہوگئیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کو جنم دیا۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by ARISHA RAZI KHAN (@arisharazikhan.

official)

عریشہ رضا شادی اور پھر اولاد کی پیدائش کے بعد گھریلو مصروفیات کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری کی طرف دوبارہ نہیں لوٹیں۔

انہوں نے حال ہی میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔ اداکارہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد بھی دی۔

عریشہ رضا کے انسٹاگرام کا جائزہ لیا گیا تو وہ سوشل میڈیا پر متحرک اور فوٹو شوٹ کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہیں جس کی ویڈیوز انہوں نے شیئر بھی کی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی سعادت حاصل انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے این اے 18ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب کرلی 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے این اے 18ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب کرلی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سول آرمڈ فورسز کی طلبی کیلئے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ دیا،ہری پور میں فول پروف سکیورٹی کیلئے سیکرٹری داخلہ کو بھی خط لکھ دیا۔

خط میں پریزائیڈنگ افسران اور انتخابی مواد کی نقل و حرکت کیلئے خصوصی سکیورٹی کا مطالبہ  کیاگیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پرامن انتخاب میں مداخلت پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

یادرہے کہ این اے 18ہری پور میں ضمنی الیکشن 23نومبر کو شیڈول ہے۔

سونم کپور کی سٹائلش فوٹوشوٹ کے ساتھ دوسرے بچے کی آمد کی تصدیق

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چائلڈ اسٹار عریشہ رضی نے شوہر اور بیٹے کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا
  • لیہ: اپنے ہی بیٹے کو فروخت کرنے والا شخص ایک سال بعد گرفتار
  • بچوں کے تحفظ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن کا کردار لائق تحسین: مریم اورنگزیب  
  • اپر چترال کے بچوں کی ایمانداری نے ہیڈ ماسٹر سمیت سب کو حیران کر دیا
  • ٹی ٹی پی وسطی اور جنوبی ایشیا کیلئے سنگین خطرہ، عبوری افغان حکام سے تعاون حاصل کررہی ہے، ڈنمارک
  • الیکشن کمیشن نے این اے 18ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب کرلی 
  • سونم کپور نے اسٹائلش فوٹوشوٹ کے ساتھ دوسرے بچے کی آمد کی تصدیق کر دی
  • صبا قمر اور ماہرہ خان کی دشمنی، اداکارہ کا بیان سامنے آگیا
  • سندھ حکومت کا فیصلہ: خواتین کی سہولت کے لیے مزید پنک بسیں چلانے کی تیاری