الیکشن کمیشن نے این اے 18ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے این اے 18ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب کرلی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سول آرمڈ فورسز کی طلبی کیلئے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ دیا،ہری پور میں فول پروف سکیورٹی کیلئے سیکرٹری داخلہ کو بھی خط لکھ دیا۔
خط میں پریزائیڈنگ افسران اور انتخابی مواد کی نقل و حرکت کیلئے خصوصی سکیورٹی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پرامن انتخاب میں مداخلت پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
یادرہے کہ این اے 18ہری پور میں ضمنی الیکشن 23نومبر کو شیڈول ہے۔
سونم کپور کی سٹائلش فوٹوشوٹ کے ساتھ دوسرے بچے کی آمد کی تصدیق
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے
پڑھیں:
سہیل آفریدی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
— فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی، کیس کی سماعت کل دن 12 بجے ہو گی۔
سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن ایکٹ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 18 سے امیدوار سحر ناز عمر ایوب کو بھی پیشی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔