کھجور کی سب سے اعلیٰ قسم مجدول کے بیج پاکستان لانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: سیکریٹری فوڈ نے کہا ہے کہ کھجور کی سب سے ہائی ویلیو قسم مجدول کے بیجوں کو جلد پاکستان لائیں گے، 5 سال کے بعد مجدول کھجور کے ایک ایکڑ سے 30 ہزار ڈالر کی آمدن ہوسکے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری غذائی تحفظ نے کہا کہ 1999ء میں پاکستان میں ہائبرڈ چاول کی قسم متعارف کرائی گئی تھی ہم نے گزشتہ چار سے پانچ ماہ میں سیڈ سیکٹر ریفارمز کی ہیں، ہم نے رولز میں تبدیلی کرتے ہوئے کاٹن کی امپورٹ کی اجازت دے دی ہے، سیڈ اپروول پراسیس ہم 7 سال سے کم کرکے 3 سال پر لے آئے ہیں۔
نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند
ممبر کمیٹی افتخار نذیر نے کہا کہ جب تک ایریل زوننگ نہیں ہوگی پاکستان میں کاٹن نہیں ہوگی، جہاں بھی زیادہ اور مختلف فصلوں کی کاشت ہو وہاں کاٹن نہیں ہوتی۔
سیکریٹری فوڈ نے کہا کہ رواں سال بھی حکومت نے بہت محنت کی لیکن کاٹن پیداوار نہیں بڑھی، کاٹن انتہائی نازک فصل ہے جس کی باقی فصلوں سے زیادہ حفاظت کرنی پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھجور کی سب سے ہائی ویلیو قسم مجدول کے بیجوں کو بھی جلد پاکستان لائیں گے، 5 سال کے بعد مجدول کھجور کے ایک ایکڑ سے 30 ہزار ڈالر کی آمدن ہوسکے گی۔
پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، خیبر پختونخوا میں دفعہ144 نافذ
حکام سوہنی دھرتی سیڈ نے بتایا کہ پاکستان میں سب سے پہلے مکئی کے بیج کی مقامی پیداوار ہم نے شروع کی، اس وقت ہم مقامی بیج کی 80 فیصد پیداوار کر رہے ہیں، ہم اس سال مکئی کے بیج کی ایکسپورٹ بھی کر رہے ہیں، ہمیں نان جی ایم او رہنے دیا جائے کیونکہ اس کا پاکستان کو فائدہ ہے، مقامی پیداوار کی وجہ سے مکئی کے بیج کا امپورٹ بل 50 فیصد کم ہوا ہے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
امریکی کانگریس ارکان کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹوامریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھا ہے۔
خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سراہا گیا ہے۔
امریکی کانگریس ارکان کے خط میں کہا گیا ہے کہ اس صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ اور جبری مشقت کا خاتمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے امریکی کانگریس وفد کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے اہم ملاقاتخط میں امریکی کانگریس ارکان نے کہا ہے کہ ہمیں مائیک برکلی اور ڈاکٹر روبینہ فیروز نے آپ کی انتظامیہ کے اس انقلابی اقدام کے بارے میں آگاہ کیا۔
ان کا خط میں کہنا ہے کہ اس اہم شعبے میں جدت سے جبری مشقت کے خاتمے کی بین الاقوامی ذمے داریوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، یہ عمل پنجاب کو غیر ملکی سرمایہ کاری بالخصوص امریکی کاروباری اداروں کے لیے ایک زیادہ پرکشش مقام بنا دے گا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے اور مجموعی طور پر پاکستان امریکا شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے اہم ہے، پنجاب اس منصوبے کے لیے ایک پائلٹ صوبے کے طور پر بہترین حیثیت رکھتا ہے، جو آپ کے ملک کے لیے ایک معیار قائم کرے گا۔
امریکی کانگریس ارکان کے خط میں کہا گیا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں کو جدید بنانے سے انسانی حقوق کے معاملات میں بہتری آئے گی، یہ اقدام پاکستان کو طویل مدتی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بھی زیادہ پرکشش بنا دے گا۔
خط کے متن کے مطابق پاکستان کاکس جبری مشقت کے خاتمے کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے، اگر اس سلسلے میں کاکس کسی بھی طرح مددگار ثابت ہو سکتا ہے تو بلا جھجک ہم سے رابطہ کریں، یہ اقدام پاک امریکا اقتصادی تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط کرے گا۔