اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ،چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، بلاول بھٹو شریک  ہوئے ۔

تقریب میں فیلڈمارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک  ہوئے،وفاقی وزرا عطا تارڑ، احسن اقبال، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جسٹس امین الدین خان

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ جسٹس امین الدین کو بنائے جانے کا امکان

جسٹس امین الدین۔فوٹو: فائل

وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ جسٹس امین الدین کو بنائے جانے کا امکان ہے۔ 

اس سے متعلق نوٹیفکیشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

جسٹس امین الدین اس وقت آئینی بینچ کے سربراہ ہیں، وہ اس ماہ کے آخر میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس امین الدین خان نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھا لیا
  • وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے حلف اٹھالیا
  • وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین نے حلف اٹھا لیا
  • جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا
  • وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا
  • جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر
  • وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ جسٹس امین الدین کو بنائے جانے کا امکان