آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین اور 6ججز آج حلف اٹھائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد آئینی عدالت کے سربرہ جسٹس امین الدین خان اور 6 دیگر ججز آج حلف اٹھائیں گے۔
آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقریب حلف برداری کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیے گئے۔
آئینی عدالت کے چھ ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھائیں گے اور آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب کے لیے ممکنہ وقت 11 بجے کا مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے اور صدر آصف علی زرداری آئینی عدالت کے سربراہ سے حلف لیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جسٹس امین الدین عدالت کے سربراہ حلف اٹھائیں گے آئینی عدالت کے
پڑھیں:
جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت تعینات، صدر نے منظوری دیدی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں