دسمبر 2026، پنجاب میں 20 ہزار سڑکیں، 440 ماڈل ویلج بنانے کا ہدف مقرر
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت محکموں کی کارکردگی سےمتعلق اجلاس ہوا جس دوران مریم نواز نے عوامی خدمت کے اہداف پورے کرنے پر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وزرا اور انتظامیہ کے تعاون کے بغیر اہداف کا حصول ممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ برازیل کوپ 30 میں پاکستانی انکلیوژر میں حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا گیا، چندماہ قبل چین سے اسموگ کنٹرول سیکھنے گئے، آج فلپائن ہم سے اسموگ کنٹرول سیکھنا چاہتا ہے، ماضی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے ذریعے لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا، انڈسٹری لگانے کے لئے دو دو سال کا انتظار کیوں؟فوری فیصلہ چاہیے، ماحولیاتی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈسٹری لگانے کی اجازت دی جائے۔پنجاب بھر میں کوئی سڑک یا پل ٹوٹا نہیں رہےگا۔
اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزرا اور سیکرٹریز نے منصوبوں پر اعداد و شمار اور نتائج پیش کیے، اجلاس میں تھل ایکسپریس وے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، پنجاب میں 20 ہزار سڑکیں بنیں گی،50ہزار خاندانوں کو روزگار ملے گا، پنجاب میں 30 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر اور مرمت ہو گی، پنجاب میں 100 سال تک چلنے والی خصوصی پلاسٹک سیوریج لائن کا تاریخی منصوبہ شروع کر دیا گیا ۔
اجلاس میں دسمبر 2026 تک 440 ماڈل ویلج بنانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ، ماڈل ویلج میں نکاسی،پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے ، اجلاس میں پنجاب میں پہلا سالٹ ویلج قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔
اجلاس میں پہلا فارما سیوٹیکل زون قائم کرنے پر اتفاق کر لیا گیا، صوبے میں واسا کے مراکز 5 سے بڑھا کر 19 کر دیے گئے، پانی کو محفوظ بنانے کے لیے 1 ہزار ری چارج ویل اور 100 سے زائد واٹر ٹینک بنائے جائیں گے، وہاڑی ملتان روڈ کو جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ۔
اجلاس میں واسا،پی ایچ اے اور دیگر شہری خدمات کے لئے ایک ہی ہیلپ لائن قائم کرنے فیصلہ کیا گیا ۔ 19اضلاع کے 21 شہروں میں اپنی زمین،اپنا گھر کی قرعہ اندازی جلد کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔
صوبے میں ریلوے پھاٹک پر انڈر پاس اور اوور ہیڈ برج بنانے کے لئے رپورٹ طلب کی گئی ہے ، انڈسٹریل زون میں 2 سال میں انڈسٹری نہ لگانے پر پلاٹ منسوخ کرنے کی منظوری دیدی گئی، آسان کاروبار کارڈ اور آسان کاروبار فنانس کے ذریعے 60 ارب کے قرضے دیئے جائیں گے، مراکز صحت کی ری ویمپنگ فیز 2 کے لئے دسمبر کی ڈیڈ لائن مقررکر دی گئی ہے ۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب گندم کی بوائی میں دوسرے صوبوں پر لیڈ لے گیا، ایک کروڑ 65لاکھ ایکڑ پر گندم کی بوائی، 80فیصد سے زائد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے، کسان کارڈ کے پہلے فیز سے 91فیصد ریکوری مکمل کر لی گئی ہے، کاشتکاروں نے 51 ارب روپے واپس کر دیئے کر دیئے ہیں، کاشتکاروں کو کسان کارڈ تیسرے فیز کے لئے 43 ارب روپے کے قرضے جاری کیئے جا رہے ہیں، پنجاب میں ڈیڑھ سال کے اندرکاشتکاروں کے لئے 30 ہزار سے زائد ٹریکٹر کا ریکارڈ ہے۔
کاشتکاروں کو ہائی ٹیک میکانائزیشن فنانس سکیم کے تحت 12قسم کی جدید ترین مشینری دی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماڈل ایگری مال تین ماہ میں مکمل آپریشنل کرانے کا حکم دے دیا۔
3100کسانوں نے اپنے ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل کر لیے ہیں، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی تعمیر و مرمت کی بحالی کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا ، نوازشریف میڈیکل سٹی میں جنیٹک بلڈ ڈیزیز، سرجیکل آرتھو پیڈک سنٹر، برن ہسپتال بھی بنیں گے۔
پنجاب میں بھر میں تقریباً3لاکھ امراض قلب میں مبتلا افراد کو ادویات کی فراہمی کا96فیصد ہدف پورا کر لیا گیا، پنجاب کے مختلف شہروں میں کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے پانچ کو ابلیشن مشینوں کی خریداری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، سرکاری ہسپتالوں کے لئے 100وینٹی لیٹر خریدنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، ای بسوں پر10 شہروں میں 88لاکھ افراد کے سفر کا ریکارڈ کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید نو شہروں میں جلد از جلد ای بس سروس اور بس شیلٹر بنانے کی ہدایت کر دی ،اجلاس میں ای ٹیکسی، ایئر پنجاب اور مری گلاس ٹرین کے بارے میں بریفنگ دی گئی ، صوبے بھر میں بیوہ اور بے سہارا خواتین کو 10ہزار مویشی فراہم کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا، ایک لاکھ ٹن میٹ ایکسپورٹ کے لئے اقدامات کا حکم جاری کر دیا۔پنجاب کے ہر ضلع میں سی ایم ایکسرے سرجیکل پروگرام کے تحت لائیو سٹاک اوٹی سنٹر قائم ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کر لیا گیا کر دیا گیا اجلاس میں مریم نواز کیا گیا کے لئے گئی ہے
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
لاہور میں فضائی آلودگی برقرار تاہم محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 200 سے زائد ریکارڈ کیاجارہا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں شرح 400 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ، گجرات اور ملتان میں بھی فضا زہرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے شروع میں بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک ہفتے تک ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اورگردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بھی خشک رہے گا۔
مری، گلیات اور گردو نواح موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور چند مقامات پر ہلکی دھند متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہےگا تاہم پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنےکا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورشمالی اضلاع میں سرد رہنےکا امکان ہے۔