گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر سینیئر صحافی منظر شگری کا انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
اپنے انٹرویو میں منظر شگری نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کی فہرست میں ایک نئے نام کا اضافہ ہوا ہے اور انہی کی ہی پوزیشن سب سے مضبوط ہے۔ منگل تک نگران وزیراعلیٰ کا تقرر ہو جائے گا۔ سابق سیکرٹری وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان شاہد اللہ بیگ کی پوزیشن سب سے مضبوط بتائی جاتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںگلگت بلتستان حکومت کی مدت پوری ہونے میں 4 دن باقی رہ گئے ہیں، تاہم ابھی تک نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ نگران وزیراعلیٰ کی دوڑ میں بڑے کھلاڑی میدان میں ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد میں لابنگ میں تیزی آئی ہے، گذشتہ روز ہنزہ سے تعلق رکھنے والے راجہ نظیم الامین کو نگران وزیراعلیٰ کے طور پر فائنل کرنے کی خبریں سامنے آئیں، تاہم پیپلزپارٹی کے شدید تحفظات پر ان کا نام ڈراپ ہونے کی اطلاع ہے۔ اسوقت صورتحال کیا ہے؟ کون سے امیدوار کی پوزیشن مضبوط ہے؟ کس پارٹی کی حمایت حاصل ہے، اسلام آباد کے ایوانوں میں کیا ہو رہا ہے؟ اسلام ٹائمز نے اس حوالے سے گلگت بلتستان کے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار منظر شگری سے انٹرویو کیا ہے۔ منظر شگری گذشتہ تین دہائیوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہیں، جی بی کے ایشوز پر وسیع عبور رکھتے ہیں، مختلف قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نگران وزیراعلی
پڑھیں:
جی بی کا مخصوص جغرافیہ عالمی توجہ کا مرکز ہے، فیض اللہ فراق
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن ترقی اور خوشحالی کے لئے مشترکات کو اپنائیں اور ایک دوسرے کے عقائد اور اکابر کا احترام کریں اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام منعقدہ گلگت میں ایجوکیشنل ایکسپو میں شرکت کی اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ ترجمان نے باصلاحیت بچوں کی استعداد اور ذہانت پر انہیں داد دی، تعلیمی ایکسپو 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء لیڈرشپ فراہم کرنے کی نرسری ہے، اس پلیٹ فارم سے منسلک رہنے والی شخصیات نے بعد میں ملکی سیاسی نظام میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن ترقی اور خوشحالی کے لئے مشترکات کو اپنائیں اور ایک دوسرے کے عقائد اور اکابر کا احترام کریں تاکہ ملک دشمن طاقتیں ہمیں تقسیم کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلکی تقسیم کسی طور ہمارے فائدے میں نہیں ہے، مسلکی و فروعی اختلافات کا مقصد انتشار اور بدامنی نہیں ہے بلکہ مسلکی تنوع کو ہم بطور طاقت سماج کی بہتری کے لیے مواقع میں بدل سکتے ہیں۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان کا مخصوص جغرافیہ عالمی توجہ کا مرکز ہے، اس لئے نوجوان ہنر، ٹیکنالوجی اور علم اور اتحاد کے ذریعے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔