علی ظفر اور علی حیدر کا شہرہ آفاق گانا 3.0 ورژن میں ریلیز کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
پاکستانی گلوکار علی ظفر اور علی حیدر نے شہرہ آفاق گانا ’ظالم نظروں سے‘ نئے اور جدید انداز سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
معروف گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر اور سنگر علی حیدر کا یہ گانا 3.0 ورژن میں کل ریلیز کیا جائے گا جس کا ایک مختصر ٹیژر جاری کردیا گیا ہے۔
اس ٹیژر کے بعد مداحوں اور شائقینِ موسیقی اب اس شہرہ آفاق گانے کو نئے انداز سے دیکھنے کیلیے بے تاب ہیں۔
یاد رہے کہ علی حیدر نے اس گانے کو بھی ری میک کیا جس کے بعد وہ شہرت کی سیڑھیاں چڑھتے چلے گئے تھے، ویسے تو انہوں نے چند سال قبل موسیقی سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب وہ نئے انداز کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔
علی ظفر کا شمار اُن کمپوزرز میں ہوتا ہے جنہوں نے پرانے گانوں کی نئی دھن اور اسے شاندار انداز سے تیار کر کے پیش کیا جس کو شائقین موسیقی نے بہت پسند کیا ہے۔
علی ظفر اس سے قبل ’الے، لڑشا پیخاور، بالو بتیاں، لیلیٰ او لیلیٰ سمیت دیگر گانوں کی دھنوں کو دوبارہ سے ترتیب دے کر پیش کرچکے ہیں جن کو مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔
Zaalim Nazro sey teaser is finally out! @ali_zafar and @alihaiderofficialpage are bringing an amazing revival tomorrow.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، کون سا گانا گایا ؟ جانیے ۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی جانب یونس خان کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی جانب یونس خان کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں یونس خان کو بالی وڈ گانا ’ میرے دوست قصہ یہ کیا ہوگیا سنا ہے کہ تو بے وفا ہوگیا ‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم گانے کے دوران یونس خان نے گانے کے بول میں غلطی کی جس پر ان کا گانا سننے والے اور وہ خود بھی ہنس پڑے۔واضح رہے کہ ان دنوں قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز ہیوسٹن میں ایک لیگ کے سلسلے میں موجود ہیں، اسی دوران سابق کپتان یونس خان نے لیگ کے ٹیم ڈنر کے موقع پر اپنی آواز کا جادو جگایا۔ وائرل ویڈیو میں یونس خان کی گائیکی کی صلاحیتیوں کو وہاں موجود لوگوں سمیت مداح بھی خوب سراہرہے ہیں۔